Showing posts with label Cricket. Show all posts
Showing posts with label Cricket. Show all posts

Monday, August 24, 2015

India vs Sri Lanka,, 2 Test Match ..

India vs Sri Lanka

Colombo, Sri Lanka, India 278-run defeat

Colombo, Sri Lanka, India 278-run defeat
کولمبو: روی چندرن ایشون کی تباہ کن بولنگ کے بدولت بھارت نے میزبان سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میں 278 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
کولمبو کے سارا اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 393 اور دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کی جس کےجواب میں سری لن کن ٹیم پہلی اننگز میں 306 اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے لوکیش راہل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپننگ بلے باز لوکیش راہل نے 108 اور دوسری اننگز میں اجنکایا ریہانے نے 126 رنز بنائے جب کہ سری لنکن کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز پہلی اننگز میں 102 رنز بنا کر نمایاں رہے اور دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کا کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے اور اپنے کیرئیر کا آخری میچ کھیلنے والے کمار سنگارا بھی صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 5،امت مشرا نے 3 جب کہ ایشانت شرما اور اومیش یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

India vs Sri Lanka

Indian intransigence helpless before the ICC ..

ICC

Indian intransigence helpless before the ICC

Indian intransigence helpless before the ICC
لاہور:  بھارتی ہٹ دھرمی کے سامنے آئی سی سی بھی بے بس ہو گئی،صدر ظہیرعباس نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کے معاملے میں کونسل کچھ نہیں کر سکتی، باہمی مقابلوں کیلیے دوممالک میں ایم او یو ہو یا زبانی معاہدہ عالمی باڈی کا کوئی کردار نہیں ہوتا،روایتی حریفوں کے مقابلے کرکٹ کی جان ہیں، سیاست ایک طرف رکھ کر کھیل کی بہتری کیلیے قربانی دینی چاہیے۔
’’بگ تھری‘‘یا’’بگ ٹو‘‘ سے کوئی فرق نہیں پڑتا،تمام ممبران کا اتفاق رائے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، محمد حفیظ کی بطور بولر بحالی کیلیے پی سی بی کو باضابطہ پیش رفت کرنا ہوگی، سلمان بٹ اور محمد آصف پابندی سے آزاد ہیں، موقع دینے کا فیصلہ بورڈ کوکرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ کونسل پاک بھارت سیریز کیلیے کوئی کردار ادا نہیں کرسکتی، باہمی مقابلوں کا معاملہ دونوں کرکٹ بورڈز کو دیکھنا ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک نے کسی ایم او یو پر دستخط کیے یا زبانی معاہدہ ہو، آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں بنتا ہے، نہ ہی پالیسی کے تحت باہمی سیریز کے معاملات میں کوئی مداخلت کی جا سکتی ہے، پاکستان نے بھی زمبابوے میں ویسٹ انڈیزکی شمولیت سے ہونیوالی ٹرائنگولر سیریز کھیلنے کاکہا تھا لیکن بعد ازاں ایونٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ ہوگیا، اس معاملے میں بھی آئی سی سی کی جانب سے کوئی مداخلت ہوئی نہ اس کی ضرورت تھی، انھوں نے کہا کہ بطور سابق کرکٹر میں جانتا ہوں کہ پاک بھارت مقابلے کرکٹ کی جان ہیں۔
شائقین کی بڑی تعداد انھیں ایشز سے بھی زیادہ اہمیت دیتی ہے، روایتی حریفوں کی ٹیمیں آپس میں کھیلیں تو خطے میں کھیل کے فروغ کے امکانات روشن ہو جائیں، دونوں پڑوسی ممالک کو سیاست ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی بہتری کیلیے قربانی دینی چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ زمبابوین ٹیم کا دورئہ پاکستان ایک بڑی پیش رفت تھی،سیریز کے حوالے سے دنیا بھر کے بورڈز حکام کو ویڈیوز سمیت جو پریذنٹیشن دی گئی وہ بڑی متاثر کن تھی، بلاشبہ اس سے اعتماد بحال ہوا تاہم ملکی حالات کا سب کو اندازہ ہے، سیکیورٹی کی صورتحال میں مزید بہتری ہوگی تو دیگر ٹیمیں بھی ضرور آئینگی۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے آئی سی سی کے تحت اقدامات کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ابھی تک 1،2میٹنگز میں ہی شرکت کا موقع ملا ہے، جائلز کلارک کی سربراہی میں قائم کردہ ٹاسک فورس کے پاس کچھ منصوبے ہیں،انکے بارے میں اگلی میٹنگ میں معلومات حاصل کرنے کے بعد اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرونگا۔’’بگ تھری‘‘ کیخلاف لندن میں مظاہروں کے حوالے سے سابق کپتان نے کہاکہ کسی بھی معاملے میں ممبرز کا اتفاق زیادہ اہمیت رکھتا ہے تمام ارکان متفقہ فیصلہ کرینگے تو ان کی ہی مانی جائیگی،’’بگ تھری‘‘ یا ’’بگ ٹو‘‘ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اکثریت کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ سمیت پاکستانی اسپنرز کیخلاف سخت جبکہ دیگر ممالک سے نرم رویہ رکھنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ صدر کے طور پر کسی معاملے میں رعایت کیلیے بات چیت تب ہی آگے بڑھا سکتا ہوں جب پی سی بی کوئی پیش رفت کرے، محمد حفیظ کی بولنگ پر کام کیا جائے۔
باضابطہ اپیل دائر ہو تو ہی بولنگ ایکشن کا قبل از وقت دوبارہ جائزہ لینے کی بات ہو سکتی ہے۔ ظہیرعباس نے کہا کہ سلمان بٹ اور آصف کے بارے میں کونسل نے اپنی رائے دیدی، انھیں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کی پابندی سے آزادی مل چکی، اب یہ فیصلہ پی سی بی کوکرنا ہے کہ کب اور کہاں انھیں موقع دینا مناسب ہوگا، بورڈ چاہے تودونوں کوکھلاسکتا ہے۔

ICC

Saturday, August 22, 2015

Sangakkara's last Test ..

Great Batsman Sangakkara

Guard of honor was presented

Great Batsman Sangakkara Guard of honor was presented
کولمبو: سری لنکاکے اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ کیلیے گراؤنڈ میں قدم رکھنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وہ کولمبو میں بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے اختتام پرانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جب میزبان سائیڈ فیلڈنگ کیلیے میدان میں داخل ہوئی تو سب سے آگے سنگاکارا تھے، انھیں دیکھتے ہی اسٹیڈیم میں موجود 6 ہزارسے زائد تماشائی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا، اس موقع پر وہ بچوں کے ہاتھوں میں پکڑے بیٹس کے سائے میں فیلڈ میں داخل ہوئے۔ سنگاکارا نے 2000 میں ڈیبیو کیا تھا۔
وہ تاریخ کے ان 6 بیٹسمینوں میں سے ایک کی حیثیت سے ریٹائر ہورہے ہیں جن کی ایوریج 57 یا زائد رہی۔ اگر وہ اپنے اس آخری ٹیسٹ میں مزید 132 رنز بنا لیں تو پھر ایوریج میں عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین گیری سوبرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے شاندار کیریئر پر سنگاکارا کو خراج تحسین پیش کیا، ان کے الوداعی ٹیسٹ میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی شریک ہوئے اور شیلڈ پیش کی۔

Great Batsman Sangakkara

Pakistan vs India series ..

Pakistan vs India series

Pakistan-India series, the expectations went out last

Pakistan-India series, the expectations went out last
لاہور / نئی دہلی: پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کی امیدوں کا آخری دیا بھی بجھ گیا، مذاکرات میں ٹال مٹول سے مودی سرکار نے شائقین کرکٹ کو مایوس کر دیا، وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز پڑوسی ملک جائینگے نہ باہمی مقابلوں کے سلسلے میں کوئی مثبت پیش رفت ہوگی، تازہ پیش رفت سے پی سی بی حکام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی،تھنک ٹینک کو ’’بی‘‘ پلان پر عمل درآمد کا فیصلہ جلد کرنا ہوگا، دسمبر میں صرف زمبابوے اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہی فارغ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو رواں سال بھارت کی میزبانی کرنا ہے،3ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے پی سی بی کی جانب سے نیوٹرل وینیو یو اے ای کا انتخاب بھی کیا جا چکا، اس ضمن میں دونوں کرکٹ بورڈز نے ایم او یو پر دستخط کیے ہوئے ہیں، مگر گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، سرحدوں پر بھی فائرنگ کا تبادلہ معمول بن چکا ہے۔
اس صورتحال میں بی سی سی آئی کو سیریز سے انکار کے بہانے تراشنے کا موقع مل گیا،سیکریٹری انوراگ ٹھاکر ایک سیاست دان بھی ہیں، انھوں نے بار بار مخالفانہ بیان داغے،پاکستان پر دراندازی کا الزام دھرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ہمارے ملک کا امن متاثر ہورہا ہے،سرحدوں پر کشیدگی ہو توکرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی۔
گذشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز 23 اگست کو مذاکرات کیلیے بھارت جا رہے ہیں، ان سے باہمی سیریز کے حوالے سے بھی تعمیری بات ہوئی، وہ اپنے دورے کے دوران کوئی مثبت پیش رفت کرنے کی کوشش کریںگے، اس دوران برف پگھل گئی تو یو اے ای میں مقابلوں کے امکانات میں اضافہ ہوجائے گا، مگر گذشتہ روز اطلاعات سامنے آئیں کہ بھارت  مذاکرات نہیں کرنا چاہتا ، حکام نے الزام عائد کیاکہ پاکستان طے شدہ ایجنڈے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
پڑوسی ملک کی جانب سے لگائی جانے والی نئی شرائط کے بعد بات چیت آگے نہیں بڑھا سکتے، بھارت کی طرف سے مذاکرات میں ٹال مٹول نے جہاں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے امکانات پر کاری ضرب لگائی وہیں باہمی سیریز کی رہی سہی امیدوں پربھی پانی پھر گیا،یاد رہے کہ بی سی سی آئی کو سیریز کیلیے اپنی حکومت سے کلیئرنس درکار تھی،رواں ماہ کے آخر میں کرکٹ کمیٹی اجلاس میں بات چیت کرکے کوئی حتمی جواب دینا تھا جس کے امکانات اب باقی دکھائی نہیں دیتے، مذاکرات ختم کرنے کی اطلاعات پر پی سی بی حکام میں بھی شدید مایوسی کی لہر پائی جاتی ہے۔
ان کے مطابق پاک بھارت سیریز کو عالمی کرکٹ میں ایشز سے بھی زیادہ توجہ ملتی ہے، نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا بھر کے شائقین ان مقابلوں پر نگاہیں مرکوز رکھتے ہیں، کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے لیکن یہاں ہر بار کشیدگی کا نزلہ کھیلوں پر گرا دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک  کے مابین آخری مختصر سیریز دسمبر2011 اور جنوری 2012میں ہوئی تھی جب پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا، اس دوران 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے تھے۔
روایتی حریفوں کے مقابلے ورلڈکپ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیسے آئی سی سی ایونٹس میں ہی ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی صورتحال میں پی سی بی کا تھنک ٹینک سر جوڑ کر کسی اور ٹیم کو یواے ای بلانے پر غور کرے گا کیونکہ اس کے بعد معاملات کو حتمی شکل دینے کیلیے زیادہ وقت باقی نہیں بچے گا۔ یاد رہے کہ ’’بی‘‘  پلان کا ذکر چیئرمین بورڈ شہریار خان بھی بار بار کرتے رہے ہیں مگر دسمبر میں صرف زمبابوے اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہی فارغ ہوں گی۔

Pakistan vs India series

Eng vs Aus,, 5 Ashes Test ..

Ashes Series

England team in the follow-hunting

Ashes Series England team in the follow-hunting
لندن: ایشیز سیریز اپنے نام کرنے والی انگلش ٹیم سیریز کے آخری میچ میں فالو آن کا شکار ہوگئی۔
لندن کے کینگٹن اوول میں کھیلے جارہے میچ کے کے تیسرے روز انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 149 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے جب کہ اسے مہمان آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 270 رنز درکار ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے معین علی، اسٹیون فن اور بین اسٹوک نے 3،3 جب کہ مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل مہمان آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 481 رنز بنائے تھے۔

Ashes Series

Wednesday, August 19, 2015

Pakistani cricketer Mohammad Hafeez got billions fraud ..

Pakistani Cricketer

Mohammad Hafeez got billions fraud

Pakistani cricketer Mohammad Hafeez got billions fraud
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک پراپرٹی ڈیلر کے خلاف 3 کروڑ روپے کے فراد کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں ایک پراپرٹی ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2 برس قبل کاشف نامی پراپرٹی ڈیلر اور اس کے ساتھیوں کو پلاٹ کی خریداری کے لیے 3 کروڑ روپے کی رقم ادا کی تاہم پراپرٹی ڈیلر کی جانب سے 2 سال تک حیلے بہانے کیے جاتے رہے اور رقم کے عوض نہ پلاٹ ان کے نام کیا گیا اور نہ ہی یہ رقم محمد حفیظ کو واپس کی گئی۔

Mohammad Hafeez

IPL franchise Kings XI Punjab revelations of corruption, denied Preity Zinta ..

 Preity Zinta KIXP

IPL franchise Kings XI Punjab revelations of corruption

Denied Preity Zinta

IPL franchise Kings XI Punjab revelations of corruption  Denied Preity Zinta
ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی اور میچ فکسنگ سے متعلق انکشافات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور چنئی سپر کنگز کے بعد کنگ الیون پنجاب میں بھی کرپشن کے انکشافات سامنے آئے ہیں لیکن فرنچائز کی مالک بالی ووڈ اداکارہ نے میچ فکسنگ کی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ الیون پنجاب کی مالکن پریٹی زنٹا کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں کئی میچز کا فیصلہ پہلے سے ہی طے شدہ ہوتا تھا، بہت سے لوگوں نے مجھے میچ سے پہلے نتیجے کا بتایا جو 100 فیصد درست ثابت ہوا۔ میری ٹیم کے کچھ کھلاڑی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہے، میچ کے دوران 100 فیصد کارکردگی نہ دکھانے پر بہت سے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر بھی کیا، کنگ الیون پنجاب کے کچھ کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر میچز ہارے۔ رپورٹس کے مطابق پریٹی زنٹا کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کا اینٹی کرپشن یونٹ فکسنگ نہیں روک سکا اور ان کے اقدامات اور دعوے صرف دعوے ہی رہے۔
دوسری جانب  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پریٹی زنٹا نے اپنی ٹیم میں میچ فکسنگ سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے بی سی سی آئی حکام کے ساتھ میری میٹنگ کی خبروں کو غلط انداز سے نشر کیا۔ میں نے بی سی سی آئی حکام کو صرف جھوٹ پکڑنے والے مشین لگانے کا مشورہ دیا تھا تاکہ کھلاڑی میچ فکسنگ سے متعلق سوچ بھی نہ سکیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی سمیت متعدد کھلاڑیوں پر بھی کرپشن اور میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں جب کہ بھارتی سپریم کورٹ مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز پر 2 سال کی پابندی بھی عائد کر چکی ہے۔

IPL

Karachi cricket lost, PCB win, Rashid Latif ..

Rashid Latif says

Karachi cricket lost, PCB win

کراچی: سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ فارمیٹ کے معاملے پرکراچی کرکٹ ہارگئی اور پی سی بی جیت گیا، یہ تنازع حل نہیں ہو سکتا،ملک بھرکی تمام ٹیموں کوکوالیفائنگ رائونڈ کھلایا جائے، جب تک موجود بورڈ میں نان کرکٹرز فیصلے کریں گے اسی طرح کی صورتحال پیش آتی رہے گی ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راشد لطیف نے کہاکہ کے سی سی اے شہرقائدکی کرکٹ کا مقدمہ درست انداز میں نہیں لڑسکی، اسے اندرونی طور پر بھی مزاحمت درپیش ہے، پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک فارمیٹ پر دستخط کرنے کے بعد اب ایسوسی ایشن کواسے تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے؟ میڈیا میں بات آنے پر آواز اٹھائی گئی، کے سی سی اے اس معاملے پر سراپا احتجاج ہوتی تو مجھے کھڑے ہوکر بات کرنے کی نوبت پیش نہ آتی، میں ملک بھر میں کرکٹ کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا، اب پی سی بی کے نئے سسٹم کو بھی ایک سال تک دیکھنا چاہیے۔
اس دوران تمام خوبیاں اور خامیاں سامنے آجائیں گی، انھوں نے کہا کہ اگر کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا ضروری ہے تو پھر تمام ٹیموں کوکھلانا چاہیے تاکہ اچھی ٹیمیں ہی آگے جا سکیں، کوالٹی کرکٹ رکھنی ہے توکوئی اورفارمیٹ لایا جائے، ہم نے اتنی کرکٹ کھیلی اور بہت سسٹم دیکھے لیکن جیسا اب ہورہا ہے ایسا نہیں دیکھا ، راشد لطیف نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ سے کراچی اورلاہورکی 2،2 ٹیمیں رہی ہیں، بہترہوگاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اسپانسرشپ لاکر فرسٹ کلاس کرکٹرزکوپیسے دیے جائیں، ان کے لیے بہت کم آواز اٹھتی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہترکارکردگی کے لیے ڈومیسٹک مقابلوںکو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ڈومیسٹک کرکٹ ہم سے بہتر ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پی سی بی میں محض ایک شخص زیادہ بااختیار ہے،پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں موجود لوگوں نے کرکٹ نہیں کھیلی، وہ کھیل کی سمجھ سے عاری ہونے کے سبب غلطیاں کرتے ہیں،کرکٹ کے خلاف فیصلے کیے جارہے ہیں ، ایسے افراد کی موجودگی میں کھیل مزید تباہی کی جانب جائے گا، انھوں نے کہا کہ کے سی سی اے کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی اور اس کی سزا کراچی کے کرکٹرز کو ملے گی، اس معاملے پرلاہور کے اسٹینڈ لینے سے بھی کچھ فرق نہیں پڑے گا۔

Rashid Latif

Amla century at the foot of the failures redeemed ..

South Africa vs New Zeland

Hashim Amla Century

Amla century at the foot of the failures redeemed
سنچورین: ہاشم آملا نے سنچری داغ کر ناکامیوں سے دامن چھڑالیا، سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو20 رنز سے ہرادیا، اوپنر کے 124رنز کی بدولت پروٹیز نے 7 وکٹ پر 304 کا مجموعہ ترتیب دیا، کیویز جوابی اننگز میں 284 پر ہمت ہارگئے، ٹام لیتھم کی ففٹی رائیگاں گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا نے سنچری سے فارم میں واپسی کا اعلان کیا، انھوں نے126 گیندوں پر 124رنز بٹورے، اس اننگز میں 13چوکے اور 3چھکے شامل رہے،آملا نے ریلی روسیو (89) کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے 185 کی شراکت بناکر ٹیم کا مجموعہ 7 وکٹ پر 304تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس دوران اوپنر کو74 کے انفرادی اسکورپر ایک چانس بھی ملا، کولن منرو کی گیند پر کور پوزیشن پر موجود ٹام لیتھم ڈائیو لگانے کے باوجود کیچ نہیں تھام سکے، مہمان ٹیم جوابی اننگز میں 48.1 اوورز میں 284رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اوپنر ٹام لیتھم 60 اورکین ولیمسن47 رنز بناکر پویلین واپس گئے، مارٹن گپٹل25رنزسے آگے نہ بڑھ سکے،جمی نیشم نے41 اورکولن منرو نے 33رنز بناکر بڑے ہدف کا تعاقب کرنا چاہا مگر ناکام رہے، ڈیل اسٹین، ورنون فلینڈر، عمران طاہر اور ڈیوڈ ویسی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

South Africa vs New Zeland

England were stacked in the history of the dream eyes ..

Ashes Series

Austraila vs England

England were stacked in the history of the dream eyes

England were stacked in the history of the dream eyes
لندن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ایشز ٹیسٹ جمعرات سے اوول لندن میں شروع ہورہا ہے۔
میزبان ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرنے کا خواب آنکھوں میں سجالیا، کپتان الیسٹرکک نے کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ 4-1 کی فتح سے کم کچھ قبول نہیں ہوگا، جیمز اینڈرسن سائیڈ اسٹرین تکلیف سے نجات حاصل نہیں کرپائے۔دوسری جانب آسٹریلیا بحالی وقار کیلیے میدان میں اتریگا، کپتان کلارک اور کرس روجرز آخری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کا لطف اٹھائینگے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ پہلے ہی 3-1 کی ناقابل شکست برتری سے ایشز ٹرافی اپنے نام کرچکا، اب اس کی نگاہیں فتح کا مارجن 4-1 کرنے پر مرکوز ہوچکی ہیں۔ انگلینڈ نے ہوم گراؤنڈز پر آسٹریلیا کیخلاف ایک سیریز میں کبھی4 ٹیسٹ نہیں جیتے، اگر اس بار ٹیم سرخرو ہوئی تو یہ مائیک بریرلی کی زیرقیادت1978-79 میں5-1 سے فتح کے بعد پہلی بڑے مارجن سے جیت ہوگی،اس سے گذشتہ ٹور کے دوران آسٹریلیا میں 0-5 سے وائٹ واش کی خفت بھی کسی حد تک دور ہوجائے گی۔ کپتان الیسٹرکک نے ٹیم پر واضح کردیا کہ وہ آخری میچ میں کامیابی کیلیے پوری قوت صرف کردیں۔
انھوں نے تسلسل کیساتھ عمدہ بیٹنگ پر جوئے روٹ کو بھی سراہا۔ انگلش ٹیم کو اوول میں بھی جیمز اینڈرسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، وہ سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے چوتھا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائے تھے، اس طرح بولنگ اٹیک کو بدستور اسٹورٹ براڈ لیڈ کریں گے جنھوںنے ٹرینٹ برج میں 8 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں خاک چٹا دی تھی۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے پاس یہ ٹیسٹ جیت کر صرف بحالی وقار کا ہی آپشن باقی بچا ہے، کپتان کلارک اور اوپنر کرس روجرز کا یہ آخری ٹیسٹ ہے، وہ پہلے ہی ایشز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ کلارک نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ بہترین کھیل سے میچ جیتنے کیلیے اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کریں۔

Ashes Series 2015


'Independence Day' close, opening the door was closed for Salman and Asif ..

Salman Butt and Muhammad Asif

Salman and Asif were opening the door to cricket

Salman Butt and Muhammad Asif Salman and Asif were opening the door to cricket
سلمان بٹ اور محمد آصف کے لیے ’’یوم آزادی‘‘ قریب آگیا،آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پرکرکٹ کے بند دروازے کھولنے کااعلان کردیا، دونوں کی پانچ سالہ پابندی یکم ستمبر کی شب ختم ہوجائے گی۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q317.jpg
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگست 2010 میں دنیائے کرکٹ کو ہلا دینے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف پر پانچ برس سے بند کھیل کے دروازے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے ساتھ فاسٹ بولر محمد عامر بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے لیکن وہ رواں برس کے آغاز پراپنی کم عمری اورپی سی بی کی مہربانی سے ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کھیلنے کی اجازت پانے میں کامیاب ہوگئے، مگر ان کی انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے پر عائد پابندی برقرار تھی۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی 5 سالہ سزا کی مدت یکم ستمبر کی آدھی رات کو ختم ہوجائے گی، وہ اگلے روز یعنی 2 ستمبر سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q417.jpg
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/icc.jpg
آئی سی سی اعلامیہ میں کہا گیاکہ سلمان بٹ اور آصف کیلیے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جو اصلاحی پروگرام وضع کیا گیا تھا وہ اسے مکمل کرچکے، 2 ستمبر سے ان پر تمام طرز کی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے، عامر بھی انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے کے اہل ہوں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تینوں کھلاڑیوں کو خوشخبری سنانے کے ساتھ خبردار بھی کیا کہ دیگر کرکٹرزکی طرح وہ بھی اینٹی کرپشن کوڈ اور قوانین کے پابند ہوں گے،اگر ان میں سے کوئی بھی مزید کسی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اسے مزید سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا، سلمان بٹ اور آصف کے کیس میں معطل سزائیں جو بالترتیب 5 اور2 برس ہیں نافد العمل ہوجائیں گی۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q513.jpg
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی اعلامیے کے بعد اب سلمان، آصف اور عامر انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈول سیریز میں شرکت کے اہل ہوجائیں گے، اسی ٹیم کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں انھیں اسپاٹ فکسنگ پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q612.jpg
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/salman-butt.jpg
سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ میں کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا اور برے وقت میں جس نے بھی میرا ساتھ دیا اس کا شکرگزار ہوں، مجھے اس خبرسے نئی زندگی ملی اور میں ہی سمجھ سکتا ہوں کہ اس کے میرے نزدیک کیا معنی ہیں،انھوں نے کہا کہ اپنے لیے روزی روٹی کمانے کا رستہ کھلنے پر میں اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، میں بہت نقصان اٹھا چکا اور اب یکسر بدل گیا ہوں، مجھے ایک بڑا سبق مل چکا اب اچھی اسپرٹ کے ساتھ اپنی کرکٹ شروع کروں گا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q710.jpg
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/asif.jpg
محمد آصف نے کہا کہ سلیکٹرز کو متاثر کر کے قومی ٹیم میں واپسی کی کوشش ہو گی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اس بارے میں کہاکہ جب تک آئی سی سی کا تحریری فیصلہ موصول نہ ہو کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

Cricket


Tuesday, August 18, 2015

Pakistan vs India series ..

Pakistan vs India

India refused to play series

Pakistan vs India series

Aus vs Eng,, 5 Ashes Test ..

Ashes Series 2015

5 Test Match Tomorrow


Ashes Series 2015


Ashes Series 2015,, Chris Rogers Decision to Retirement ..

Ashes Series 2015

Chris Rogers Decision to Retirement

Ashes Series 2015 Chris Rogers Decision to Retirement

NZ vs SA,, 1 ODI ..

New Zealand vs South Africa

3 ODI Series

New Zealand vs South Africa 3 ODI Series
سنچورین: جنوبی  افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز بدھ سے سنچورین میں ہورہا ہے۔
پروٹیز نے کیویز سے ورلڈ کپ کا بدلہ چکانے کی ٹھان لی، اسٹارز سے عاری مہمان سائیڈ پر کاری ضرب لگانے کی منصوبہ بندی تیار ہوگئی، سیریز جیتنے کی صورت میں میزبان ٹیم حریف سے رینکنگ میں تیسری پوزیشن بھی چھین لے گی، دوسری جانب ٹوئنٹی20 سیریز کی برابری نے نیوزی لینڈ کے حوصلے بلند کردیے۔
ایک روزہ طرز میں بھی ٹیم حریف پر دھاک بٹھانے کیلیے پُراعتماد ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس مارچ میں آکلینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو حیران کن طور پر مات دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا، اب دونوں ٹیموں کا ایک بار پھر اسی فارمیٹ میں سنچورین کے سپراسپورٹس پارک میں مقابلہ ہورہا ہے،اس بار انھیں اپنے اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔
خصوصاً مہمان ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، پلیئر مینجمنٹ پالیسی کے تحت مستقل کپتان میک کولم اور فاسٹ بولر ساؤتھی کو آرام دیا گیا،انجریز کے باعث ٹرینٹ بولٹ، کورے اینڈرسن، روس ٹیلر اور مچل سینٹنر کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ قیادت اس وقت کین ولیمسن کے ہاتھوں میں ہے۔
اس کمزور سائیڈ کے باوجود کیویز دوسرا ٹوئنٹی 20 جیت کر سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہے تھے، وہ مقابلہ بھی سنچورین میں ہی کھیلا گیا جس کے بعد میزبان کپتان ڈی ویلیئرز نے کنڈیشنز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس کے بعد سے گراؤنڈز مین گھاس پر اسپرے اور دیگر اقدامات سے بہتری کیلیے کوشاں ہیں۔ میزبان سائیڈ میں فاسٹ بولرز اسٹین، فلینڈر اور لیگ اسپنر عمران طاہر کی واپسی ہوگی، البتہ مورن مورکل کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔
وہ بھی بیٹسمین پال ڈومنی کی طرح عنقریب والد بننے کی خوشخبری ملنے کی وجہ سے چھٹیوں پر ہیں۔ اس وقت رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے جبکہ پروٹیز ایک پوائنٹ پیچھے چوتھے  نمبر پر موجود ہیں،اگر وہ یہ سیریز جیت گئے تو کیویز سے تیسری پوزیشن چھین سکتے ہیں،دوسری جانب کامیابی ملنے پرکیویزاپنی جگہ کو مزید مستحکم کر لیں گے۔

New Zealand vs South Africa


Monday, August 17, 2015

Pakistan vs India series ..

Pakistan vs India Series

Series of conflict victims

Pakistan vs India Series of conflict victims

Pakistan vs India

5-year suspended sentence on Salman likely to get discounts ..

5-year suspended sentence on Salman likely to get discounts
لاہور: سلمان بٹ کو5سالہ معطل سزا سے چھوٹ ملنے کا امکان روشن ہوگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اوپنر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر 2010 میں دورئہ انگلینڈ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے، جس پر انھیں نہ صرف آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 5 سے 10 سال تک پابندی اور معطلی کی سزائیں سنائی تھیں بلکہ لندن میں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی، محمد عامر کی 5 سالہ پابندی آئندہ ماہ ختم ہو رہی ہے لیکن قواعد وضوابط میں ترمیم کے نتیجے میں پیسر کو رواں سال اپریل میں پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع مل گیا تھا، ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے راہ ہموار ہوچکی ہے، دوسری جانب سلمان بٹ نے محمد عامر کی طرح کھلے دل کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف نہیں کیا، اس وجہ سے ان کی بحالی کے پروگرام میں تاخیر ہوئی تاہم 2ماہ قبل انھوں نے بھی باضابطہ طور پر جرم قبول کرلیا، لہٰذا پی سی بی نے معاملہ آئی سی سی کے سپرد کر دیا۔
سلمان بٹ کی گذشتہ دنوں اینٹی کرپشن یونٹ سے دبئی میں ملاقات اسی سلسلے کی کڑی تھی، اگر کونسل نے سابق کپتان کے مثبت رویے کے بارے میں اطمینان کر لیا تو 5 سالہ معطلی کی سزا ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قوی امید ہے کہ سلمان بٹ بھی ستمبر میں 5 سالہ پابندی کی مدت مکمل ہونے کی صورت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آ سکیں گے، بعد ازاں اگر سلیکٹرز ضرورت محسوس کریں تو سابق کپتان کی انٹرنیشنل مقابلوں میں واپسی کا راستہ بھی بن سکتا ہے، اسکینڈل میں ملوث تیسرے کرکٹر محمد آصف کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جس سے پتہ چل سکے کہ وہ کرکٹ میں واپسی کیلیے سنجیدہ ہیں۔

Pakistani Fawad Ahmed Australian carrier was dry ..

Pakistani Fawad Ahmed

 Fawad Ahmed Australian carrier was dry

Pakistani Fawad Ahmed Australian carrier was dry
نارتھمپٹن: پاکستانی نژاد لیگ اسپنر فواد احمد کا آسٹریلوی کیریئر مرجھانے لگا، دیار غیر میں ناقص کارکردگی نے صلاحیتوں کا پردہ فاش کردیا، انھوں نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف سائیڈ میچ میں ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے کا آخری موقع بھی گنوا دیا، انھیں مستقبل کے منصوبوں سے باہر کرتے ہوئے چیف سلیکٹر روڈنی مارش نے ایشٹون ایگر اور اسٹیو اوکیف سے امیدیں وابستہ کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد احمد نے پاکستان میں اپنی جان خطرے میں قرار دیکر آسٹریلیا میں پناہ حاصل کی، انھوں نے ڈومیسٹک سرکٹ میں شاندار کارکردگی سے حکومت کو امیگریشن قوانین میں ردوبدل کرکے انھیں جلد سے جلد شہریت دینے پر مجبور کردیا۔ فواد احمد نے گذشتہ شیفلڈ شیلڈ ایونٹ میں 24.85 کی اوسط سے 48 وکٹیں لے کر وکٹوریہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، مگر دیار غیرمیں ان کی کارکردگی میں ویسی جھلک دکھائی نہیں دی،اس سے وہ ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد کھو بیٹھے ، ساتھ خود ان کے حوصلے بھی پست ہونے لگے۔ فواد کو دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا، اس دوران تقریباً 5 ماہ میں انھوں نے محض چار وارم اپ میچز کھیلے۔ نارتھمپٹن شائر سے اتوار کو ختم ہونے والا سہ روزہ میچ ان کے لیے مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے کا آخری موقع تھا مگر وہ اس سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
ایشز کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے والے اسٹیون اسمتھ نے انھیں ابتدائی 42 اوورز تک تو گیند ہی نہیں تھمائی، جب فواد نے بولنگ شروع کی تو پہلی گیند ہی فل ٹاس کی جس پر چھکا پڑا۔ میچ کے دوسرے دن انھوں نے تین اسپلز کرائے، تین اوورز میں 0-25، 2اوورز کے دوسرے اسپیل میں 0-15 اور آخر میں ایک اوور میں 0-8 رنز دیے۔ان 6 اوورز میں انھیں 8 باؤنڈریز کا سامنا کرنا پڑا۔ چیف سلیکٹر روڈنی مارش پہلے ہی عندیہ دے چکے کہ مستقبل کے چیلنجز کیلیے ان کے پلان میں اب ایشٹون ایگر اور اسٹیو او کیف شامل ہیں، وہ اکتوبر کے دورہ بنگلہ دیش میں لیون کو اسپن اٹیک میں سپورٹ کرسکتے ہیں۔

England started worrying Pakistan series ..

England started worrying Pakistan series ..
لندن: ایشز سیریز میں کامیابی کے باوجود انگلینڈ کو پاکستان سے یو اے ای میں سیریز کی فکر ستانے لگی، تاریخی فتح کی آڑ میں چھپی ناقص بیٹنگ مینجمنٹ کیلیے تشویش کا باعث بن گئی،عرب امارات جانے سے قبل خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹرینٹ برج میں آسٹریلیا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی،اب آخری ٹیسٹ میں بھی ٹیم فتح کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم مگر اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ کینگروز کے خلاف تاریخی کامیابی اسے ناقص بیٹنگ کے باوجود حاصل ہوئی،اس کا تمام تر سہرا بولنگ اٹیک کو جاتا ہے جس کی ہوا میں گھومتی ہوئی گیندوں نے کینگرو بیٹسمینوں کے ہوش اڑا دیے۔
سیریز میں اب تک انگلینڈ کی جانب سے صرف جوئے روٹ ہی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرپائے ہیں، انھوں نے2 سنچریوں اور اتنی ہی ففٹیز کی بدولت 73.83 کی اوسط سے 443 رنز بنائے۔ ان کے بعد آل راؤنڈر معین علی کا نمبر ہے جنھوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 228 رنز بنائے، روٹ کے سوا اور کوئی بیٹسمین 250 سے آگے ہی نہیں بڑھ سکا، سیریزکی 6 مکمل اننگز میں انگلینڈ صرف ایک بار ہی 2 یاکم وکٹوں کے نقصان پر تہرے ہندسے میں داخل ہوپایا ہے، باقی تمام پانچ اننگز میں اوسطً تیسری وکٹ 69 کے اسکور پر گری۔ اسی ناقص بیٹنگ کی وجہ سے حکام کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کی پریشانی ستانے لگی ہے، گذشتہ مرتبہ بھی انگلینڈ اپنے ہوم گراؤنڈز پر بھارت کو 4-0 سے زیر کرکے نمبر ون پوزیشن کے ساتھ یو اے ای پہنچا مگر وہاں گرین کیپس کے ہاتھوں 0-3 کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
ابوظبی میں 145 رنزکے تعاقب میں ٹیم 72پر آؤٹ ہوگئی تھی،پھر دبئی میں پاکستان کو پہلی اننگز میں 99 رنز پر آؤٹ کرنے کے باوجود انگلینڈ کو 71 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ نئے کوچ ٹریور بیلس کیلیے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل بیٹنگ خامیوں پر قابو پانا بہت بڑا چیلنج ہے، ٹیم کو دسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

Wasim Akram fired case, the court hearing the police submitted a final order ..

Wasim Akram Firing case

 The court hearing the police submitted a final order

Wasim Akram fired case, the court hearing the police submitted a final order
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم الطاف احمد کو پولیس نے سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کنیز فاطمہ کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ملزم الطاف احمد کو 28 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ تفتیش مکمل کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر الرحمان نے پہلے ہی سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

 Firing case