Showing posts with label Doctors. Show all posts
Showing posts with label Doctors. Show all posts

Saturday, September 12, 2015

Benefits of Apple ..

Benefits of Apple

Eat an apple a day and age with the doctor shall flee away

Eat an apple a day and age with the doctor shall flee away
واشنگٹن: عام طور پر کہا جاتا ہے کہ روزاںہ ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتاہے لیکن نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کو اپنی خوراک میں باقاعدہ شانمل کرنے سے آپ بڑھاپے سے بھی دور رہتے ہیں۔ 
امریکا کی یونیورسٹی آف آئیووا کے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ سیب کے چھلکے کے موجود بعض اجزا بوڑھے افراد میں پٹھوں کو کمزوری اور انہیں ختم ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سبز ٹماٹروں میں بھی ایسے خواص ہوتےہیں جو بوڑھے اعضا کو ضائع ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس نئی تحقیق سے ایسے علاج کی راہیں نکلیں گی جو عمررسیدہ افراد کو طویل عرصے تک فٹ اور تندرست رکھ سکیں گی۔
بوڑھے افراد میں اے ٹی ایف 4 پروٹین جین کو تبدیل کرکے پٹھوں کا گوشت کم کرتا ہے اور یوں معمر افراد کمزور ہوتے جاتےہیں۔ لیکن سیب کے چھلکوں میں موجود دو قدرتی مرکبات اے ٹی ایف 4 کی اس سرگرمی کو روکتے ہیں۔ ان میں سے ایک تو یورسولک ایسڈ ہوتا ہے جو سیب کے چھلکے میں موجود ہوتا ہے جبکہ سبز ٹماٹروں میں ٹوماٹیڈائن نامی دوسرا کیمیکل بھی یہی کام کرتا ہے۔
یہ پروفیسر کرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں کی تحقیق ہے جو اس مطالعے کے مرکزی مصنف بھی ہیں، ان کےمطابق عضلات اور پٹھوں میں کمزوری بڑھاپے کی پریشانیوں میں سے ایک بڑا چیلنج ہے جو معیار اور معمولاتِ زندگی دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس تحقیق کے بعد  ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ سیب کا چھلکا اور ٹماٹر کھانے سے بڑھاپے میں کمزور ہونے والے پٹھوں کو بہت اچھے انداز میں رکھا جاسکتا ہے۔

Benefits of Apple

Monday, September 7, 2015

Belly Fat ..

Reduce Belly Fat

8 domestic prescription to reduce belly fat

8 domestic prescription to reduce belly fat
ہوش ربا تیز رفتار زندگی ، فاسٹ فوڈ اور ورزش کی کمی کا نتیجہ پیٹ کی چربی کی صورت میں نکلتا ہے اور اس سے نہ صرف انسان بد ہیئت لگتا ہے بلکہ بڑھا ہوا پیٹ امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور دیگر کئی امراض کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے۔
طبِ مشرق اور آیورویدک طریقہ علاج میں بڑھتے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کی کئی تدابیر موجود ہیں جن پر عمل کرکے پیٹ اور سینے کو ایک حد تک ایک ہی سطح پر لایا جاسکتا ہے لیکن اس میں مستقل مزاجی اور صبر کی ضرورت ہے کیونکہ پیٹ نہ ایک ہفتے میں بڑھتا ہے اور نہ ہی ایک ہفتے میں کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے طبِ مشرق کی یہ 8 تدابیر بہت فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔
 دن کی ابتدا لیموں کے رس سے کریں:
اپنے دن کی شروعات لیموں کے رس سے کیجئے، ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کرکے چٹکی بھر نمک ڈالیے اور پی جائیے، اس کا روزانہ استعمال نہ صرف آپ کے جسمانی افعال کو بہتر رکھتا ہے بلکہ رفتہ رفتہ بڑھے پیٹ کو کم کرتا ہے۔
 سفید چاول سے اجتناب:
سفید چاول کا استعمال کم کردیجئے اور اس کی جگہ بھورا چاول ذیادہ مفید رہے گا۔ اس کے علاوہ براؤن بریڈ، جو، اور دلیے وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بنائیے جس سے فائبر کی کمی دور ہوگی اور دوسری جانب جرپی گھلانے میں بھی مدد ملے گی۔
 مٹھاس کو خدا حافظ:
شکر اور اس سے بنی اشیا کا استعمال بند کرنا اگرچہ مشکل ہے لیکن اس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ یاد رہے کہ سافٹ ڈرنکس بھی انہی میں شامل ہیں جو اپنے اندر بہت چینی رکھتی ہیں۔ دوسری جانب شکر والے مشروبات میں تیل موجود ہوتا ہے جو پیٹ اور رانوں سمیت جسم میں کئی مقامات پر چربی بڑھاتا ہے۔
 پانی کا زیادہ استعمال:
اگر آپ کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کوگھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں۔
 نہار منہ لہسن کا استعمال:
ہر صبح دیسی لہسن کا  ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے ۔ اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
 گوشت کھاتے رہیں:
پیٹ کم کرنے کے لیے مکمل سبزی خور بننا درست نہیں کیونکہ گوشت میں موجود کچھ اہم اجزا کا متبادل بھی گوشت ہی ہے۔ مرغی اور مچھلی کا استعمال زیادہ مناسب رہے گا۔
 تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال
سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانے سے پورے جسم کو فائدہ ہوتاہے، اسی لیے ہر موسم کی سبزی اور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنایئے، ان میں موجود وٹامن ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو تروتازہ رکھتے ہوئے غذا کی کمی کو پورا کرتی ہے اور روغنی غذاؤں سے دور رہ کر آپ اسمارٹ رہیں گے۔
 مصالحوں کا مناسب استعمال
برصغیر پاک وہند کے مصالحے جادوئی خواص رکھتے ہیں۔ دارچینی بلڈ پریشر اور شوگر میں مفید ہے تو ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہے۔ کالی مرچ، دھنیا، ادرک اور میتھی کے فائدے بھی اب ڈھکے چھپے نہیں رہے ، ان سب کا مناسب استعمال آپ کے خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی پرے رکھتا ہے۔

Saturday, August 8, 2015

Developed a microchip to identify asthma and TB ..

پینسلوانیہ: امریکی سائنسدانوں نے ٹی بی اور دمے کی شناخت کرنے کے لیے ایک کم خرچ مائیکروچپ تیار کی ہے جو ممکنہ مریض کے تھوک اور بلغم کے ذریعے مرض کا پتا لگا سکتی ہے۔
اس چپ کو امریکی یونیورسٹی نے قلب، پھیپھڑوں اور خون کے انسٹی ٹیوٹ (این ایچ ایل بی آئی) کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کیا ہے اس میں تھوک کو چند مائعات کے ساتھ ملا کر اس پر الٹراساؤنڈ ڈالی جاتی ہے اس سے قبل دمے اور ٹی بی کے مریضوں کے تھوک اور بلغم کو کئی مشینوں اور ہاتھوں سے گزارا جاتا ہے جس سے اس میں موجود جراثیم پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا تھااس چپ کے لیے تھوک اور بلغم کی بہت تھوڑی مقدار درکار ہوتی ہے اور اس کے لیے کسی خاص تربیت کی ضرورت نہیں ہوتی یہاں تک کہ خود مریض بھی اس چپ کو استعمال کرسکتا ہے لیکن اب کم خرچ چپ کے ذریعے انسانی مائعات کی تفتیش سے جراثیم پھیلنے کے خطرات بھی کم ہوجائیں گے اور کام پورا ہونے کے بعد اسے فوری ٹھکانے لگانا ممکن ہوگا۔
چپ کے موجدین میں سے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دمے کے مختلف مریضوں پر مختلف دوائیں آزمائی جاتی تھیں لیکن اس ایجاد سے کسی مریض کا خاص مرض دیکھتے ہوئے اس کے لیے مخصوص دوا تیار کی جاسکے گی جب کہ اس پر  ایک ڈالر (101 پاکستانی روپے ) سے بھی کم لاگت آتی ہے۔

Friday, August 7, 2015

They were few signs of a heart attack Do not overlook ..

دل کے دورے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کی کیفیات سے آگاہ ہوں جب کہ  آگہی اورمعلومات سے بروقت طبی امداد حاصل کرکے اپنی جان بچائی جاسکتی ہے اور ماہرین اس کی کئی علامات بیان کرتے ہیں جن کا مجموعہ دل کے دورے کی ظاہر کرتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق غیرمتوازن طرزِ زندگی، نامناسب غذا، ورزش میں کمی اورذہنی تناؤ وغیرہ بھی دل کے دورے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگرسینے پربہت بوجھ محسوس ہو،غیرمعمولی ٹھنڈے پسینے آرہے ہوں، پیٹ کے اوپری جانب ناقابلِ برداشت درد ہورہا ہو، بائیں بازو میں درد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہا ہو، جبڑے میں درد ہو  اور سانس لینے میں دقت ہوتو فوری طور پر ای سی جی کرائیں جو دل کی اندرونی کیفیات کی نشاندہی کرتی ہے۔
اگر ان علامات میں سے چند ایک بھی لاحق ہوں تب بھی اسے نظرانداز نہ کیجیے اور فوری طور پر امراضِ قلب کے اسپتال سے رجوع کیجیے، مردوں کے مقابلے میں خواتین میں دل کے دورے کی علامات مختلف ہوسکتی ہیں، مردوں کے سینے میں شدید درد محسوس ہوتا ہے جب کہ خواتین کمراور جبڑے میں درد محسوس کرتی ہیں جب کہ ان میں سانس کی کمی ایک عام مظہر ہوتا ہے، اگر آپ خود میں اور کسی دوست یا عزیز میں یہ علامات نوٹ کریں تو فوری طور پر خود کو یا اپنے عزیز کو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔
ماہرین کے مطابق اگر زندگی میں چارچیزیں شامل کرلی جائیں تو بڑی حد تک امراضِ قلب سے بچا جاسکتا ہے، ان میں اول خوراک پر کنٹرول، نیند کا مکمل کرنا اورذہنی تناؤ سے دوررہنا جب کہ ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنالیں۔ دوسری جانب پھلیاں، ٹماٹر، مگر ناشپتی، کھجور، السی کے بیج اور ہری سبزیاں دل کو تقویت دیتی ہیں۔