Showing posts with label Hight Of Ignorance. Show all posts
Showing posts with label Hight Of Ignorance. Show all posts

Monday, August 27, 2012

Jahalat Ki Intiha....

پنجاب کے شہر راولپنڈی کے مضافات میں  بہار کہو کے قریب بجلی کے ایک کھمبے کو مزار میں تبدیل کردیا گیا ہے اور یہاں لوگ بڑی تعداد میں منتیں مرادیں مانگنے بھی آرہے ہیں۔ اس مزار  کو درگاہ بابا کھمبے کا نام دیا گیا ہے۔ بجلی کے اس کھمبے کی چاردیواری کر کے یہاں مجاور بھی بیٹھ گئے  ہیں جو یہاں آنے والوں سے نذرانے اور چڑھاوے وصول کرتے ہیں۔



 ان مجاوروں کا دعوی ہے کہ یہاں آنے والوں کی ہر دلی مراد باباجی کے حکم سے پوری ہوجاتی ہے۔ اس حوالے سے جب واپڈا حکام سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ مذہبی معاملہ ہے اس لئے وہ اس میں دخل نہیں دے سکتے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس کھمبے سے بجلی کی تاریں دوسری جگہ  منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہےہیں تاکہ بابا کھمبے کے مزار پر آنے والوں عقیدت مندوں کو کرنٹ نہ لگے۔