Showing posts with label Miandad. Show all posts
Showing posts with label Miandad. Show all posts

Monday, August 3, 2015

Miandad became enraged ..


لاہور: بھارتی بچکانہ بہانے بازی نے جاوید میانداد  کو برہم کر دیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا رویہ کھیل کی اسپرٹ کے منافی اور قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملے کا الزام پاکستان پر دھرتے ہوئے بھارت نے دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول باہمی سیریز کے امکانات مسترد کردیے تھے، بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر سیاستدان بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کی سیکیورٹی اور ملکی امن داؤ پر لگا ہو تو پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیل سکتے، ہمارے لیے اپنے ملک کی سالمیت اور ہر بھارتی شہری کی زندگی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
اس حوالے سے سرکاری نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہاکہ انوراگ ٹھاکر کا رویہ کھیل کی اسپرٹ کے منافی اور قابل مذمت ہے،پاکستانی کرکٹرز بھی بھارت میں کھیلتے ہوئے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے تھے لیکن ہماری طرف سے ہمیشہ مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا گیا اور مقابلوں کا انعقاد ہوتا رہا۔
انھوں نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنتے ہیں، ان کی اہمیت انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشز سیریز سے بھی زیادہ ہوتی ہے، یو اے ای میں کئی ٹیمیں پاکستان کے ساتھ اچھے ماحول میں کھیل چکی ہیں، پی سی سی آئی کے سیکریٹری نے سیریز نہ کھیلنے کیلیے انتہائی بچکانہ جواز تراشا،اس انداز  سے دونوں ممالک کے کرکٹ اور سیاسی تعلقات میں بہتری نہیں لائی جاسکتی، انھوں نے امید ظاہر کی کہ پڑوسی ملک کے اعلیٰ حکام اس معاملے میں مداخلت کرکے بہتری کا کوئی راستہ نکالنے کیلیے پیش رفت کرینگے۔