Showing posts with label Nishan-e-Haider. Show all posts
Showing posts with label Nishan-e-Haider. Show all posts

Thursday, August 20, 2015

Rashid Minhas who sacrificed their lives for the country to be martyred at 44 years ..

Rashid Minhas

who sacrificed their lives for the country

کراچی: مادر وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کا آج 44 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔
17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہونے والے راشد منہاس نے سینٹ پیٹرک کالج سے سینئیر کمیبرج پاس کیا۔ ان کے خاندان کے متعدد افراد پاکستان کی مسلح افواج میں  اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے جس نے ان کے دل میں موجود مادر وطن کے دفاع کے جذبے کو مزید تقویت دی اور اپنے ماموں ونگ کمانڈر سعید سے جذباتی وابستگی کی بنا پر 1968 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔
20 اگست 1971 کو راشد منہاس مسرور بیس کراچی سے اپنی تیسری تنہا پرواز کے لئے جب وہ T-33جیٹ سے روانہ ہونے لگے تو ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن ان کے ساتھ زبردستی طیارے میں سوار ہوگیا۔ مطیع الرحمن طیارے کو بھارت کی حدود میں لے جانا چاہتا تھا، راشد منہاس نے بھرپور مزاحمت کی لیکن کامیاب نہ ہونے پرمطیع الرحمن کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے طیارے کا رخ زمین کی جانب کردیا اس طرح طیارہ بھارتی سرحد سے صرف 32  میل پہلے ٹھٹھہ میں گرکر تباہ ہوگیا۔
وطن کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے راشد منہاس کوان کی بے مثال قربانی پراعلیٰ ترین فوجی اعزارنشان حیدر سے نوازا گیا،وہ اعلیٰ ترین فوجی اعزازحاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے واحد افسر ہیں جنہوں نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھی۔

Pak Army


Friday, August 14, 2015

Nishan-e-Haider ..

^^^^^نشان حیدر^^^^^نشانِ حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے جو کہ اب تک پاک فوج کے دس شہداء کو مل چکا ہے۔ پاکستان کی فضائیہ کی تاریخ اور پاکستان کی بری فوج کے مطابق نشانِ حیدر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام پر دیا جاتا ہے کیونکہ ان کا لقب حیدر تھا اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ یہ نشان صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے، جو وطن کے لئے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہو چکے ہوں۔ آج تک پاکستان میں صرف 11افراد کو نشانِ حیدر دیا گیا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔کیپٹن محمد سرور شہیدمیجر طفیل محمد شہیدمیجر راجہ عزیز بھٹی شہیدمیجر محمد اکرم شہیدپائیلٹ آفیسر راشد منہاس شہیدمیجر شبیر شریف شہیدجوان سوار محمد حسین شہیدلانس نائیک محمد محفوظ شہیدکیپٹن کرنل شیر خان شہیدحوالدار لالک جان شہیدنائک سیف علی جنجوعہ شہید