Showing posts with label Pakistani. Show all posts
Showing posts with label Pakistani. Show all posts

Saturday, September 12, 2015

Haram Sharif,, Death of 6 Pakistani pilgrims ..

Crane accident Haram Sharif

The Pakistani Ambassador confirmed the death of 6 Pakistani pilgrims

The Pakistani Ambassador confirmed the death of 6 Pakistani pilgrims
مکہ المکرمہ: سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر  نے حرم شریف میں کرین حادثے میں 6 پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ عرب   ٹی وی نے حادثے میں 15 پاکستانیوں کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر منظور الحق نے حرم شریف میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں 6پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 36 پاکستانی عازمیں حج مکہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب عرب ٹی وی نے حرم شریف میں کرین گرنے کے حادثے میں  15 پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ  حادثے میں 25 بنگلا دیشی، 25 ایرانی اور10 بھارتی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔
خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان نے حرم شریف میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی جب کہ اس موقع پر شاہ سلمان نے انتظامیہ کو ہدایت کی نمازیوں اور عازمین کے ہر طرح کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حرم شریف میں کرین گرنے کے نتیجے میں 107 افراد ہلاک اور 238 کے قریب زخمی ہوگئے تھے جب کہ زخمیوں میں 50 کے قریب پاکستانی بھی شامل ہیں۔

Crane Accident

Monday, August 17, 2015

3 Pakistani women from the University of London LLB top ten list ..

University Of London

3 Pakistani women from the University of London LLB top ten list

3 Pakistani women from the University of London LLB top ten list
اسلام آباد: پاکستان کی تین خواتین نے رواں سال یونیورسٹی آف لندن کے تحت منعقد ہونیوالے ایل ایل بی پروگرام میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی۔
یونیورسٹی آف لندن کے انڈرگریجویٹ لاز بلاگ کے مطابق پاکستانی ادارے ایس آئی ایل کی 2 طالبات زونیرہ شاہد اور زینب سمنتاش نے ایک سال میں دو فرسٹ کلاس پوزیشنوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے جب کہ 10 فرسٹ کلاس پوزیشنزمیں ہانگ کانگ اور ملائیشیا نےایک بار پھر جگہ بنالی ہے۔

London University

Saturday, August 8, 2015

Developed a microchip to identify asthma and TB ..

پینسلوانیہ: امریکی سائنسدانوں نے ٹی بی اور دمے کی شناخت کرنے کے لیے ایک کم خرچ مائیکروچپ تیار کی ہے جو ممکنہ مریض کے تھوک اور بلغم کے ذریعے مرض کا پتا لگا سکتی ہے۔
اس چپ کو امریکی یونیورسٹی نے قلب، پھیپھڑوں اور خون کے انسٹی ٹیوٹ (این ایچ ایل بی آئی) کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کیا ہے اس میں تھوک کو چند مائعات کے ساتھ ملا کر اس پر الٹراساؤنڈ ڈالی جاتی ہے اس سے قبل دمے اور ٹی بی کے مریضوں کے تھوک اور بلغم کو کئی مشینوں اور ہاتھوں سے گزارا جاتا ہے جس سے اس میں موجود جراثیم پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا تھااس چپ کے لیے تھوک اور بلغم کی بہت تھوڑی مقدار درکار ہوتی ہے اور اس کے لیے کسی خاص تربیت کی ضرورت نہیں ہوتی یہاں تک کہ خود مریض بھی اس چپ کو استعمال کرسکتا ہے لیکن اب کم خرچ چپ کے ذریعے انسانی مائعات کی تفتیش سے جراثیم پھیلنے کے خطرات بھی کم ہوجائیں گے اور کام پورا ہونے کے بعد اسے فوری ٹھکانے لگانا ممکن ہوگا۔
چپ کے موجدین میں سے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دمے کے مختلف مریضوں پر مختلف دوائیں آزمائی جاتی تھیں لیکن اس ایجاد سے کسی مریض کا خاص مرض دیکھتے ہوئے اس کے لیے مخصوص دوا تیار کی جاسکے گی جب کہ اس پر  ایک ڈالر (101 پاکستانی روپے ) سے بھی کم لاگت آتی ہے۔

Monday, August 3, 2015

Boxer Amir Khan ..


لاہور: پاکستانیوں کی میزبانی نے مسٹر اینڈ مسزعامرکا دل جیت لیا، برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ ساری قوم مجھ سے محبت کرتی ہے، ان کی دعاؤں سے ایک مرتبہ پھر ورلڈ چیمپئن بنوں گا، اپنی اکیڈمی میں نوجوانوں کو خود ٹریننگ دوں گا،اہلیہ فریال خان نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،یہاں ایسے گھوم پھر رہی ہوں جیسے انگلینڈ میں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے پروگرام ’’گیسٹ آف آنر‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ مجھے ہمیشہ پاکستان آکر بہت خوشی محوس ہوتی ہے، اس بات پر فخر ہے کہ میں ایک ایسی قوم سے تعلق رکھتا ہوں جس کے نوجوان دنیا کے شعبے میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ پاکستانی قوم میں ہرطرح کا ٹیلنٹ موجود ہے اگر انھیں سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ ساری دنیا سے آگے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اپنی اکیڈمی میں نوجوانوں کو خود ٹریننگ دوں گا، خوشی ہے کہ ساری قوم مجھ سے محبت کرتی ہے اور میں ان کی دعاؤں سے ایک مرتبہ پھر ورلڈ چیمپئن بنوں گا۔
دوسری جانب ایک انٹرویو میں فریال نے کہا کہ ویسے تو بچپن سے پاکستان آرہی ہوں لیکن شوہر کے ساتھ آنا بہت اچھا لگا،لاہوری کھانے کھا کر بیحد لطف اندوز ہوئی، عامر پالک گوشت بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہاکہ شوہر کے ساتھ لڑکیاں سیلفی بنائیں تو غصہ نہیں آتا، میں ان کی کوئی بھی ٹریننگ مس نہیں ہونے دیتی اور اس حوالے سے بہت سختی کرتی ہوں، فریال نے کہا کہ عامر گھر پر بالکل غصہ نہیں کرتے اور عام انسان کی طرح رہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس اکیڈمیزبننی چاہئیں، عامر خان کی اکیڈمی سے بھی باصلاحیت باکسرز اُبھر کر سامنے آئیں گے۔