Showing posts with label South Africa. Show all posts
Showing posts with label South Africa. Show all posts

Wednesday, August 19, 2015

Amla century at the foot of the failures redeemed ..

South Africa vs New Zeland

Hashim Amla Century

Amla century at the foot of the failures redeemed
سنچورین: ہاشم آملا نے سنچری داغ کر ناکامیوں سے دامن چھڑالیا، سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو20 رنز سے ہرادیا، اوپنر کے 124رنز کی بدولت پروٹیز نے 7 وکٹ پر 304 کا مجموعہ ترتیب دیا، کیویز جوابی اننگز میں 284 پر ہمت ہارگئے، ٹام لیتھم کی ففٹی رائیگاں گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا نے سنچری سے فارم میں واپسی کا اعلان کیا، انھوں نے126 گیندوں پر 124رنز بٹورے، اس اننگز میں 13چوکے اور 3چھکے شامل رہے،آملا نے ریلی روسیو (89) کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے 185 کی شراکت بناکر ٹیم کا مجموعہ 7 وکٹ پر 304تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس دوران اوپنر کو74 کے انفرادی اسکورپر ایک چانس بھی ملا، کولن منرو کی گیند پر کور پوزیشن پر موجود ٹام لیتھم ڈائیو لگانے کے باوجود کیچ نہیں تھام سکے، مہمان ٹیم جوابی اننگز میں 48.1 اوورز میں 284رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اوپنر ٹام لیتھم 60 اورکین ولیمسن47 رنز بناکر پویلین واپس گئے، مارٹن گپٹل25رنزسے آگے نہ بڑھ سکے،جمی نیشم نے41 اورکولن منرو نے 33رنز بناکر بڑے ہدف کا تعاقب کرنا چاہا مگر ناکام رہے، ڈیل اسٹین، ورنون فلینڈر، عمران طاہر اور ڈیوڈ ویسی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

South Africa vs New Zeland

Tuesday, August 18, 2015

NZ vs SA,, 1 ODI ..

New Zealand vs South Africa

3 ODI Series

New Zealand vs South Africa 3 ODI Series
سنچورین: جنوبی  افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز بدھ سے سنچورین میں ہورہا ہے۔
پروٹیز نے کیویز سے ورلڈ کپ کا بدلہ چکانے کی ٹھان لی، اسٹارز سے عاری مہمان سائیڈ پر کاری ضرب لگانے کی منصوبہ بندی تیار ہوگئی، سیریز جیتنے کی صورت میں میزبان ٹیم حریف سے رینکنگ میں تیسری پوزیشن بھی چھین لے گی، دوسری جانب ٹوئنٹی20 سیریز کی برابری نے نیوزی لینڈ کے حوصلے بلند کردیے۔
ایک روزہ طرز میں بھی ٹیم حریف پر دھاک بٹھانے کیلیے پُراعتماد ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس مارچ میں آکلینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو حیران کن طور پر مات دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا، اب دونوں ٹیموں کا ایک بار پھر اسی فارمیٹ میں سنچورین کے سپراسپورٹس پارک میں مقابلہ ہورہا ہے،اس بار انھیں اپنے اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔
خصوصاً مہمان ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، پلیئر مینجمنٹ پالیسی کے تحت مستقل کپتان میک کولم اور فاسٹ بولر ساؤتھی کو آرام دیا گیا،انجریز کے باعث ٹرینٹ بولٹ، کورے اینڈرسن، روس ٹیلر اور مچل سینٹنر کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ قیادت اس وقت کین ولیمسن کے ہاتھوں میں ہے۔
اس کمزور سائیڈ کے باوجود کیویز دوسرا ٹوئنٹی 20 جیت کر سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہے تھے، وہ مقابلہ بھی سنچورین میں ہی کھیلا گیا جس کے بعد میزبان کپتان ڈی ویلیئرز نے کنڈیشنز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس کے بعد سے گراؤنڈز مین گھاس پر اسپرے اور دیگر اقدامات سے بہتری کیلیے کوشاں ہیں۔ میزبان سائیڈ میں فاسٹ بولرز اسٹین، فلینڈر اور لیگ اسپنر عمران طاہر کی واپسی ہوگی، البتہ مورن مورکل کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔
وہ بھی بیٹسمین پال ڈومنی کی طرح عنقریب والد بننے کی خوشخبری ملنے کی وجہ سے چھٹیوں پر ہیں۔ اس وقت رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے جبکہ پروٹیز ایک پوائنٹ پیچھے چوتھے  نمبر پر موجود ہیں،اگر وہ یہ سیریز جیت گئے تو کیویز سے تیسری پوزیشن چھین سکتے ہیں،دوسری جانب کامیابی ملنے پرکیویزاپنی جگہ کو مزید مستحکم کر لیں گے۔

New Zealand vs South Africa


Sunday, August 16, 2015

Newzeland vs Sri Lanka,, 2 T20 ..

Newzeland vs Sri Lanka

Newzeland vs Sri Lanka, 2 T20
سنچورین: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 32 رنز سے شکست دے کر 2 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
سنچورین کے سپراسپورٹس پارک میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے جس میں مارٹن گپٹل کے 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 60 رنز نمایاں ہیں۔ کین ولیمسن 25، ٹام لیتھم 3، گرینٹ ایلیٹ 20، جیمس نیشام 28، لیوک رونچی 6 اور کولن مونرو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان جنوبی افریقا شروع سے ہی شدید مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بنا سکی۔
کیویز بولنگ لائن کے سامنے پروٹیز بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار دکھائی دی اور کھلاڑی وقفے وقفے سے گراؤنڈ میں آتے اورپھر چلے جاتے۔ اوپننگ بلے باز مورنے وینک 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ہاشم آملہ 14، کپتان اے بی ڈویلیئرز 15، ریلے روسو 26، فرحان بہاردین 36، ڈیوڈ ملر29، جب کہ ڈیوڈ ویسے اور ایرون فینگیسو 2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے نیتھن میکولم،مچل میکلینگن اورایش سودھی نے 2،2 جب کہ ایڈم ملنے اور جیمس نیشام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کیویز بلے باز مارٹن گپٹل کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Friday, July 31, 2015

Ban VS SA,,2 Test,Day 2 ..

میرپور ٹیسٹ؛ بنگلادیش اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر

میرپور: موسلا دھار بارش کے باعث جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان میرپورٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل نہ ہوسکا۔
میرپور میں صبح سے ہی موسم ابر آلود رہا اور موسلا دھار بارش کے بعد شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل نہ ہوسکا۔ اس سے قبل بنگلا دیش کے کپتان مشفق الرحیم نے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا لئے تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کا کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

Thursday, July 30, 2015

Dale Steyn ..

اسٹین نے دھوم دھام سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا



ڈھاکا: جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے دھوم دھام سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، تیز رفتاری سے 400 وکٹیں لینے والے رچرڈ ہیڈلی کے ہمسر ہوگئے، 80 ٹیسٹ میچز میں کارنامہ انجام دیا، ہدف کم سے کم 500 وکٹوں کا حصول ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز میزبان اوپنر تمیم اقبال کو آئوٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل کیں۔ وہ اس سنگ میل پر 80 ٹیسٹ میچز میں پہنچے، اس طرح تیز رفتاری سے یہ اعزاز حاصل کرنے میں دوسرے نمبر پر موجود رچرڈ ہیڈلی کے ہمسر ہوگئے، وہ بھی اس مقام پر 80 میچز میں ہی پہنچے تھے، صرف مرلی دھرن نے یہاں تک پہنچنے میں 72 میچز کھیلے۔ اسٹین 400 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے مجموعی طور 13ویں بولر ہیں۔
نویں فاسٹ بولر اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے یہ شکار کھیلنے کیلیے 16634 بالز کیں جوکہ کسی بھی دوسرے بولر سے کم ہیں، پہلے یہ ریکارڈ ہیڈلی کے پاس تھا جوکہ اسٹین سے 3600 زائد بالز کرکے اس مقام پر پہنچے تھے۔ جب اسٹین نے 400 ویں وکٹ لی تو ان کا اسٹرائیک ریٹ 41.58 تھا جوکہ 200 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے بولرز میں سب سے بہتر ہے، اس معاملے میں ہیڈلی ان سے تھوڑا نزدیک ہیں جن کا ریٹ 50.8 ہے۔

Ban vs SA,, 2 Test Match ..