Showing posts with label Test Matches. Show all posts
Showing posts with label Test Matches. Show all posts

Monday, September 7, 2015

Shane Watson Retirement ..

Shane Watson

Australian all-rounder Shane Watson Test abandoned

سڈنی: آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ واٹسن نے ایشر سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھ شکست کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔
واٹسن نے 2005 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 59 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں 35.19 کی اوسط سے 3 ہزار 731 رنز اور 33.68 کی اوسط سے 75 وکٹیں حاصل کی۔

Shane Watson

Friday, August 14, 2015

India tour of Sri Lanka, 1st Test: Sri Lanka v India at Galle,


Sri Lanka 183 & 367
India 375 & 23/1 (8.0 ov)
India require another 153 runs with 9 wickets remaining

Thursday, August 6, 2015

Broad triple century in Test wickets completed ..


ناٹنگھم: انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی، چوتھے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنر کرس روجرز کو فرسٹ سلپ میںکپتان الیسٹر کک کا کیچ بناکر وہ اس سنگ میل پر پہنچنے والے پانچویں انگلش بولر بنے ، ان سے قبل جیمز اینڈرسن، ای ین بوتھم، باب ولز اور فریڈ ٹرومین یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔
براڈ نے یہ اعزاز اپنے 83 ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا، اس طرح وہ تیز رفتاری سے اس مقام پر پہنچنے والے دوسرے انگلش بولر ہیں، ٹرومین نے وکٹوں کی ٹرپل سنچری صرف 67 ٹیسٹ میں مکمل کی تھی۔
براڈ نے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 وکٹیں لیں اس طرح انکی مجموعی وکٹیں بھی ٹرومین جتنی 307 ہوگئی ہیں، انھوں نے پہلے اوور میں 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا، 2002 کے بعد سے کسی بھی ٹیسٹ کے پہلے اوور میں دو یا زائد وکٹوں کا واقعہ 2 بار پیش آیا، عرفان پٹھان نے پاکستان کیخلاف 2006 اور کرس کینز نے انگلینڈ سے میچ میں2002میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، براڈ نے 15 رنز کے عوض 8 وکٹیں لیں جو ان کی کیریئر بیسٹ پرفارمنس ہے۔
اس سے قبل وہ 2 مرتبہ اننگز میں 7 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں، پیسرکسی بھی ٹیسٹ کے ابتدائی روز لنچ سے قبل کم سے کم 5 وکٹیں لینے والے مجموعی طور پر 11ویں بولر بنے۔