السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة
کسی اچھے اور سچے دوست کی تلاش میں ہو ؟ الله سے دوستی کر لو
-----------------------------------------------------------------------------
میرا پروردگار۔۔۔ میرا آقا۔۔۔ میرا ولی۔۔۔ میرا اللہ۔۔۔ میرا دوست ہے۔
جب ساری دنیا کے رشتے مجھے چھوڑ جائیں گے تو میرا دوست میرے ساتھ ہو گا۔۔۔
اور جب میں دنیا چھوڑ جاؤں گا تب بھی میرا دوست میرے ساتھ ہو گا۔۔۔
میرا اللہ میرا ایسا دوست ہے کہ میری چھوٹی چھوٹی اچھائیوں پر
خوش ہوتا اور ثواب کے ڈھیر لگا دیتا ہے۔۔۔
اور میرا اللہ میرا ایسا دوست ہے کہ میں کوئی غلطی کر دوں۔۔۔
کوئی گناہ کر دوں تو شرمندگی کے دو آنسو کے عوض وہ مجھے
معاف کر دیتا ہے۔۔۔ اب دوست ایسے ہی تو ہوتے ہیں۔۔۔
میرا دوست ہر وقت میرے ساتھ رہتا ہے۔۔۔ غم میں مجھے حوصلہ دیتا ہے
اور خوشیوں میں شکر کرنے کی توفیق عطا کرتا ہے۔۔۔
اورپھر جب میں اپنے دوست سے باتیں کرتے کرتے اپنے بستر پر سونے کے لئے
لیٹتا ہوں تو میرا یہ ایمان کامل ہو جاتا ہے کہ میرا اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔۔۔
میرا خیال رکھ رہاہے اور اب مجھے کچھ سوچنے کی ضرورت نہیں ۔
اتنا سکون اور محبت بھرا یہ احساس لئے میں نیند کی آغوش میں اتر جاتا ہوں
کہ میں اکیلا نہیں ہوں۔۔۔ میرا الله میرے ساتھ ہے الحمدلله ..