Wednesday, March 14, 2012

Eman, Yakeen Aur Umeed


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

ایمان، یقین اور امید

شہر کے سارے لوگوں نے خشک سالی سے گھبرا کر نماز استسقاء پڑھنے کی ٹھانی۔ نماز کیلئے مقررہ وقت پر سب ایک جگہ جمع ہوئے۔ صرف ایک شخص ایسا تھا جو گھر سے چھتری اپنے ساتھ لایا تھا۔

اس کو ایمان کہتے ہیں۔

•••••

اپنے اندر ویسا احساس پیدا کیجیئے جیسا ایک سال کے بچے کے اندر پایا جاتا ہے۔ اُسے آپ آسمان کی طرف اچھالتے ہیں مگر وہ ہنس رہا ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ آپ اُسے کبھی بھی نہیں گرنے دیں گے اور واپس مضبوطی سے تھام لیں گے۔

اس کو یقین کہتے ہیں۔

•••••

روزانہ رات کو سوتے ہوئے ہمارے پاس اس بات کا کوئی ضمانت نہیں ہوتی کہ کل کا سورج دیکھنے کیلئے زندہ جاگیں گے بھی کہ نہیں۔ لیکن اسکے باوجود بھی آنے والے دن کیلئے ایک منصوبہ بنا کر سوتے ہیں۔

اس کو امید کہتے ہیں۔ 

light House By Ashfaq Ahmad (Zavia 3)


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

ایک لڑکی کی آرزو یہ ہوتی ہے کہ وہ خود کو خوبصورت بنا کر رکھے - لپ سٹک ، پاؤڈر، کاجل لگا کر نکلے ، اور جسم کی خوبصورتی ظاہر ہو - پھر ساتھ ہی انسان کی آرزو ہوتی ہے کہ اندر کی خوبصورتی بھی ظاہر ہو ، کیونکہ اندر کا بھی ایک حسن ہوتا ہے - 

بسم اللہ آپ باہر کا میک اپ ضرور کریں ، اچھا لگتا ہے اور حکم بھی ہے کہ صاف ستھرے رہو ، اور خداوند تعالیٰ فرماتے ہیں کہ " الله جمال ہے اور جمال کو پسند کرتا ہے - " 
یہ الله کی مہربانی ہے کہ اس نے بن سنور کر رہنے کی اجازت دے رکھی ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم اپنے اندر کا حسن کیسے اجاگر کریں - 

از اشفاق احمد زاویہ ٣ لائٹ ہاؤس صفحہ ٧٢ 

Monday, March 12, 2012

ALLAH k deen k baray main hansi mazaq karny wala kafir hota hai


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

سورة التّوبَة
منافق اس بات سے ڈرتے ہیں کہ مسلمانوں پر کوئی ایسی سورة نازل ہو کہ انہیں بتا دے جو منافقوں کے دل میں ہے کہہ دو ہنسی کیے جاؤ جس بات سے تم ڈرتے ہو الله اسے ضرور ظاہر کر دے گا (۶۴) اور اگر تم ان سے دریافت کرو تو کہیں گے کہ ہم یونہی بات چیت اور دل لگی کر رہے تھےکہہ دو کیا الله سے اور ا'س کی آیتوں سے اور اس کے رسول سے تم ہنسی کرتے تھے (۶۵) بہانے مت بناؤ ایمان لانے کے بعد تم کافر ہو گئے اگر ہم تم میں سے بعض کو معاف کر دیں گے تو بعض کو عذاب بھی دیں گے کیوں کہ وہ گناہ کرتے رہے ہیں (۶۶)

ALLAH k deen k baray main hansi mazaq karny wala kafir hota hai 

Mashroot Muhabbat , Shehar-e-Dil kay darwazay By Shazia Ch


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

مشروط محبت

محبتوں کو مشروط ہرگز نہیں ہونا چاہیےکہ شرائط، عہدنامے، دھمکیاں، ڈراوے اور چیلنج جزبوں کی لطافت، گہرائی اور معنویت کو مجروح کر ڈالتے ہیں۔ ان میں کھردراپن اور ڈراریں پیدا کر دیتے ہیں۔ پھر اعتماد کی جگہ خوف بسیرا کرنے لگتا یے۔ خوشی کی جگہ واہمے من آنگن میں لہرانے لگتے ہیں۔ طمانیت کی چھاؤں کے بجائے بےسکونی کی دھوپ رقص کرنے لگتی یے۔ اعتبار ٹوٹ جاتا یے اور دھڑکے جی کا جنجال بنتے چلے جاتے ہیں۔
محبت کو آزاد ہونا چاہیے۔ ہر شرط سے، ہر خدشے کی زنجیر سے۔
جتنی محبت زیادہ ہوتی یے اتنا ہی مبحت کرنے والے شخص کا ظرف اور دل کشادہ ہوتا یے۔ وہ معاف کرنے اور معافی طلب کرنے میں کبھی تاخیر نہیں کرتا۔ جھوٹی انا کے خول میں لپٹ کر دوسری جانب سے "پہل" کا انتطار نہیں کرتا۔ اس کے بجائے خود صلح اور امن کا ہاتھ بڑھاتا یے۔
البتہ محبتوں کو محدود کرنے والا شخص ڈراوے، دھمکی اور حاکمیت پسندی سے کام لیتا یے۔ چھوٹا ظرف، چھوٹا دل، اور چھوٹی محبت۔
وہ جزباتی بلیک میلنگ اور بے حسی دکھا کر مقابل کو اپنے دام میں کسنے کی سعی کرتا یے۔

(اقتباس: شازیہ چوہدری کے ناول "شہر دل کے دروازے" سے) 

Mashroot Muhabbat , Shehar-e-Dil kay darwazay By Shazia Ch

Baba Sahiba By Ashfaq Ahmad


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

علم بھی کیا کمال کی چیز ہے کہ اس کو ذاتی غرض سے کہیں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کا نشانہ کبھی چوکتا نہیں - جب ہم شکار پر جاتے تھے اور بھائی جان اڑتے ہوئے تیتر یا اترتی ہوئی مرغابی کو نشانہ بناتے تھے ، تو بسا اوقات نشانہ چوک جاتا تھا - نشانہ لگ بھی جاتا اور شکار گر بھی جاتا تو اٹھا کر لانے والے کتے ڈائریکشن بھول کر ایک دوسرے سے لڑنے لگتے - سارا وقت ان کے چکر کاٹنے ، دائروں میں احمقوں کی طرح گھومنے اور بھمبھل بھوسوں میں گزر جاتا ......... لیکن علم ایسی چیز ہے کہ اس کا نشانہ کبھی خطا نہیں جاتا ، انسان کو گھائل کر کے رہتا ہے - اس پر اثر انداز ہو کے رہتا ہے - اس کو متاثر کر کے جان چھوڑتا ہے - 

اور ایک علم ڈاکٹر کا ، معالج کا ، ملاح کا ، بڑھئی کا ، اور کسان کا بھی ہے - لیکن وہ گفتگو کے علم اور گفتگو محض کےفن کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتا - علم نافع کے مقابلے میں علم غیر نافع تگڑا مضبوط اور زیادہ کار گر ہے - وہ سارے کیے کرائے پر دو لفظوں سے پانی پھیر سکتا ہے - ساری خدمت اور چاکری کو ایک فقرے سے کاٹ سکتا ہے ، اور سالوں کی محنت ، مشقت ، جانفشانی اور ریاضت کو ایک نعرے سے ملیا میٹ کر دیتا ہے - علم غیر نافع میں واقعی بڑا زور ہے ، وہ ساری دنیا کا واحد حکمران ہے ...........بلا شرکت غیرے

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 124 

Gifts or Tahaif By Ashfaq Ahmad


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

پھولوں اور تحفوں کی دنیا بھی عجیب ہے - میرے ہی ہم عمر میرے ایک دوست بیمار تھے - ہم اپنے اس دوست کی عیادت کو ہسپتال گئے تو وہاں ہمارے ایک اور دوست ان کے لئے پھولوں کا تحفہ لے کر آئے ہوئے تھے - جب وہ پھول دینے والے دوست وہاں سے چلے گئے تو میرے بیمار دوست یوسف کہنے لگے کہ یار یہ پھول بہت اچھی چیز ہیں - بڑےخوبصورت لگتے ہیں - لیکن اشفاق کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ بجائے پھول میرے سرہانے رکھنے کہ کچھ دیر میرے پاس بیٹھتا - اپنے دونوں ہاتھوں میں میرا ہاتھ لیتا ، مجھے اس بات کی بڑی طلب اور آرزو ہے کہ میرے دوست عزیز میرے قریب آ کر مجھے وہ لمس عطا کریں جس کی مجھے بڑی ضرورت ہے - وہ کہنے لگا کہ میں پھولوں کا تحفہ برا نہیں سمجھتا لیکن پھول کے مقابلے میں قریب آنا زیادہ اچھا تھا - 

از اشفاق احمد تحائف زاویہ ٢ صفحہ ٢٩٩ 

Rah-e-Rawan By Bano Qudsia


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة

اب مجھے پتا چلتا ہے کہ ان کا ایک مسئلہ تھا - وہ اپنے کسی ہم جماعت کو احساس کمتری میں مبتلا نہیں کرنا چاہتے تھے - انھیں معلوم تھا کہ احساس کمتری میں مبتلا انسان ناکارہ ہوجاتا ہے - وہ دہشت گردوں سے جا ملے یا خود کش بم کے سہارے اپنا آپ ختم کر ڈالے ، ذہنی مریض بن کا کسی ہسپتال جا پہنچے یا کسی قتل کا مرتکب ہو جائے ، بہر کیف زندگی اس کے لئے معنی کھو دیتی ہے - 

از بانو قدسیہ راہ رواں صفحہ ٤٩