All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Wednesday, October 10, 2012
Ashfaq Ahmad Baba Sahba
Ashfaq Ahmad Baba Sahba
جو کچھ بھی آپ کے پاس ہے اس کو ایک کسوٹی پر گھس کر ضرور دیکھا کرو - ایک پرکھ ضرور قائم رکھو کہ یہ سب کچھ اور آئندہ کے حصول کا سب کچھ کیا موت آپ کو ان سے جدا نہیں کر دے گی - یہ دولت یہ جائیداد یہ بینک بیلنس جو اب آپ کی ملکیت میں ہیں ، کیا ذرا سی موت ان کے درمیان حائل ہونے سے یہ ساری چیزیں آپ سے جدا نہیں ہو جائیں گی - یہ عزت یہ شہرت ، یہ ناموری ، یہ سیاسی اقتدار ، یہ طاقت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ساری چیزیں ایک موت کی ہلکی سی آمد سے آپ سے الگ نہیں ہو جائیں گی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسی لیے صوفی کہا کرتے ہیں کہ ان سب چیزوں کے سامنے پہلے ہی مر جاؤ - خود موت کو اختیار کر لو - یہ سب چلی جانے والی چیزیں ہیں - اور پیشتر اس کے کہ یہ آپ سے بیوفائی کریں ، آپ خود ان سے منہ موڑ کر ان کو ٹھوٹھ دکھا دو ، اور اس چیز کو اختیار کر لو جو لافانی ہے ، جو امر ہے ، جو سمادہی ہے ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 485
Ashfaq Ahmad Zavia 3 : Sahib-al-Saif
Ashfaq Ahmad Zavia 3 : Sahib-al-Saif
لذتیں وقتی اور ہنگامی ہوتی ہیں لیکن مسرتیں ، شادمانیاں مستقل ہوتی ہیں - لذتوں کا جسم سے تعلق ہوتا ہے اور خوشیوں کا روح سے ۔ شادمانی نفس اور وجود سے ہٹ کر ہوتی ہے - یہ نفس سے جنگ کا دوسرا نام ہوتا ہے - نفس سے جنگ روح کو خوشی عطا کرتی ہے جبکہ خواہشات کے آگے سر تسلیم خم کرنے سے جسمانی لذتیں میسر آتی ہیں ، روح کو بالیدگی نہیں ملتی - ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 صاحب السیف صفحہ 272
Ashfaq Ahmad Zavia 4 : Ilm, Fehm aur Hosh
Ashfaq Ahmad Zavia 4 : Ilm, Fehm aur Hosh
دنیا میں اس سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ، کہ انسان وہ بننے کی کوشش میں مبتلا رہے جو کہ وہ نہیں ہے - گو اس خواہش اور اس آرزو کی کوئی حد نہیں ہے، ہم لوگ کوشش کر کے اور زور لگا کے اپنے مقصد کو پہنچ ہی جاتے ہیں اور بالآخر وہ نظر آنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جو کہ نہیں ہوتے - اپنے آپ کو پہچانو اور خود کو جانو اور دیکھو کہ تم اصل میں کیا ہو - اپنی فطرت اور اپنی اصل کے مطابق رہنا ہی اس دنیا میں جنت ہے ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 علم فہم اور ہوش صفحہ 292