Friday, November 16, 2012

Blogspot In Urdu

Blogspot In Urdu
Blogspot In Urdu 

Book Name

Blogspot In Urdu
Size : 1.69 MB

Bible Or Quran Science Ki Roshni Main by Dr.Zakir Naik

Bible Or Quran Science Ki Roshni Main
Bible Or Quran Science Ki Roshni Main

Book Name

Bible Or Quran Science Ki Roshni Main
Size : 1.69 MB

Ashfaq Ahmad Phulkari

میں نے سنگ مرمر کی سل کو دھیان سے دیکھا ۔ وہ صاحب زادہ صاحب کی قبر کا کتبہ تھا ۔  اوپر" کل نفساً ذائقہ الموت " لکھا  تھا ۔ نیچے جلی قلم سے صاحب زادہ نصیر الدین شاہ  کا نام کھدا تھا ۔  اس کے نیچے ایک ہی سطر میں تاریخ پیدائش  1893 ء اور تاریخ وفات 1952 ء لکھی تھی ۔ 

خطوط وحدانی میں عمر دو سال لکھی تھی ۔  اور نیچے شعر تھا 

پھول  تو  دو دن  بہار جان  فزا  دکھلا  گئے

حسرت ان غنچون پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے
میں نے صاحب زادہ صاحب کی عمر کا حساب دی گئی تاریخوں سے لگایا تو ان کی عمر انسٹھ سال بنی ، لیکن خطوط وحدانی میں دو سال لکھی تھی ۔  میں اس بھل ( بھول ) سے بوکھلا گیا  اور تھوڑی دیر رک کر بولا  " حضور سنگ ساز مورکھ پنے سے  عمر غلط لکھ گیا ہے صاحب  زادہ صاحب کی عمر انسٹھ سال بنتی ہے  اور یہ شعر بھی اس نے بے جوڑ چلا دیا "۔
وہ تھوڑی دیر خموش رہ کر بولے، برخوردار نصیرالدین نے دو برس  کی عمر کے بعد پورے لفظ اور پورے فقرے بولنے  شروع کر کے سب کو حریان کر دیا ۔ سوہنا کلام تے سوہنی گفتار ۔  جو بھی اس کیاں باتاں  سن دا، دلوں بجانوں عاشق موہت ھو رہندا ۔ لاڈ لڈاندا۔ پیراں ھیٹھ ھتھ رکھدا ۔  سجن سہیلیاں گودی گودی چائے پھرتے ۔ بہت راضی رہتا ، خوش ہوتا ، اڑیاں کردا ۔
پر لاڈ پیار ہور عشق دلار نے  برخوردار کی ترقی روک لئی ۔ درجات بند ہوگئے ۔ ضدی،خودغرض ، خود پسند  ہو کر رہ گیا ۔  حق سچ کوں چھڈ کے چیزاں وستاں کیاں محبتاں  ماں نبھیا گیا ۔ اس فقیری ڈیرے بدولت سرکارے دربارے مل بندھن کر لیا ۔ جائداداں بنانا شروع کر دیاں  ۔ مال گھاؤ گھپ کر لیے ۔  اپنے آپ اور اپنی ذات کا بندہ بن گیا ۔  مخلوق خدا کنوں اڈھو کے صرف اپنی سیوا کرن لگ گیا ۔  اناٹھ سال عمر ضرور پائی پر پہلے دو سالاں کنوں اگے نہ جا سکیا  ۔ ساری عمر اینویں ئی اکارت گئی ، اینویں ئی برباد ہوئی ۔ اصل عمر نصیر الدین شاہ ھوراں دی دو سال ئی بنتی اے  ، جد اس نے گل کلام شروع  کیا اس کے پچھے تے سب ذات ئی ذات ئے  ۔ انا ئی انا اے ۔  غرض ئی غرض اے ۔  مرحوم دو سال تے اگے نہ اپڑ سکیا ۔
اس پتھر تے اے عمر بھی میں درج کری ئے  اور ایہہ شعر بھی میں ئی لکھوایا ئے ۔ تو ئی بتا صاحب میرے کہ ٹھیک ئے کہ نہیں ۔
میں بے پران ، بے دھڑا ہو کے بیٹھا رہیا ۔  جواب کی دیتا اور بول کے کیا کر لیتا ۔ حضرت صاحب نے بولنے جوگا چھڈیا ہی نہیں تھا ۔

 اشفاق احمد  پھلکاری  صفحہ 15 باب رکی ہوئی عمر 

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba

 حضرت شیخ اکبر نے  فرمایا صحابہ  کے کمال عقل کی ایک یہ بات ملاحظے کے قابل ہے  کہ انہوں نے مختلف مقامات  پر جتنی بھی مسجدیں  بنائیں  سب کا قبلہ درست ہے ۔  حالانکہ اس وقت نہ ان کے پاس قطب نما تھا ،  نہ جغرافیہ ، نہ وہ مہندس تھے  ، اور نہ ہی ان کے پاس کوئی نقشہ موجود ہوتا تھا ۔ 

بڑے بڑے  عقلدار، ماہر انجینیئر جو بعد کو پیدا ہوئے  جن کا مشغلہ اور کوشش یہی  ہے کہ اسلام میں کوئی نقص  پیدا کریں اور اس کی کوئی خامی ڈھونڈہیں  وہ بھی ان میں کوئی عیب تلاش نہ کر پائے ۔

 اشفاق احمد بابا صاحبا  صفحہ 608