Sunday, February 24, 2013

اشفاق احمد زاویہ 2 تسلیم و رضا کے بندے صفحہ 268

اپنے دکھ اور کوتاہیاں دور کرنے کے لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم تسلیم کرنے والوں میں ماننے والوں میں شامل ہو جائیں ۔ اور جس طرح خدا وند تعالیٰ کہتا ہے کہ دین میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ ۔ میرا بڑا بیٹا کہتا ہے کہ ابو دین میں پورے کے پورے کیسے داخل ہو جائیں  تو میں اس کو کہتا ہوں کہ جس طرح بورڈنگ کارڈ لے کر ایئرپورٹ میں داخل ہو جاتے ہیں اور پھر جہاز میں بیٹھ کر ہم بے فکر ہو جاتے ہیں کہ یہ درست سمت میں ہی جائے گا ۔ اور ہمیں اس بات کی فکر لاحق نہیں ہوتی کہ  جہاز کس طرف کو اڑ رہا ہے ۔ کون اڑا رہا ہے بلکہ آپ آرام سے سیٹ پر بیٹھ جاتے ہیں آپ کو کوئی فکر فاقہ نہیں ہوتا  ہے ۔  آپ کا اپنے دین کا بورڈنگ کارڈ اپنے یقین کا بورڈنگ کارڈ اپنے پاس ہونا چاہیے تو پھر ہی خوشیوں میں اور آسانیوں میں رہیں گے وگرنہ ہم دکھوں اور کشمکش کے اندر رہیں گے ۔ اور تسلیم نہ کرنے والا شخص نہ تو روحانیت میں داخل ہو سکتا ہے اور نہ ہی سائنس میں داخل ہو سکتا ہے ۔ 

جو چاند کی سطح پر اترے تھے  جب انہوں نے زمین کے حکم کے مطابق ورما چلایا تو اس نے کہا ورما ایک حد سے نیچے نہیں جا رہا  ، جگہ پتھریلی ہے ۔ لیکن  نیچے سے حکم اوپر گیا کہ نہیں تمہیں ورما اسی جگہ چلانا ہے ۔ وہ ماننے والوں میں سے تھا اور اس نے بات کو تسلیم کرتے ہوئے اسی جگہ ورما چلایا ۔ اور بالآخر وہ گوہرِ مقصود ہاتھ آگیا  جس کی انہیں تلاش تھی ۔
 خواتین و حضرات !  ماننے والا شخص زمین سے اٹھ کر افلاک تک پہنچ جاتا ہے اور وہ براق پر سوار ہو کر جوتوں سمیت اوپر پہنچ جاتا ہے ۔ اور جو نہ ماننے والا ہوتا ہے وہ بے چارہ ہمارے ساتھ یہیں گھومتا پھرتا رہ جاتا ہے ۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ جب ہم یہ مان لیتے ہیں کہ زمین میں کششِ ثقل ہے تو پھر ہم آگے چلتے ہیں اور ہمارا اگلا سفر شروع ہوتا ہے جب کہ نہ ماننے سے مشکل پڑتی ہے ۔ 

اللہ تعالیٰ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے  آمین ۔ 

 

اشفاق احمد زاویہ 2  تسلیم و رضا کے بندے صفحہ 268

Saturday, February 23, 2013

Words of Wisdom for you all my friends (Excellent)

A Lot Of Trouble Would Disappear
If Only People Would Learn To Talk To One Another
Instead Of Talking About One Another .....

When People Walk Away From You, Let Them Go.
Your Destiny Is Never Tied To Anyone Who Leaves You.
It Doesn't Mean They Are Bad People.
It Just Means That Their Part In Your Story Is Over.. !

People nowadays are like Bluetooth,
If you stay close they stay connected,
If you go away they find new devices...

Human Life Would Be Perfect If...
Anger Had A STOP Button
Mistakes Had A REWIND Button
Hard Times Had A FORWARD Button
And Good Times A PAUSE Button !!

Always Welcome Your Problems,
Because Problems Gives You Dual Advice,
Firstly, You Can Know How To Solve Them,
Secondly, You Learn How To Avoid Them In Future,
Have Faith In GOD And Yourself…!

Reflection Cannot Be Seen In Boiling Water,
In The Same Way,
Truth Cannot Be Seen In A State Of Anger !
Analyze Before You Finalize.

Success Is Like A Beautiful Lover
It Will Leave Us At Anytime,
But Failure Is Like A Mother
It Will Teach Us Some Important Lessons Of Life!
A Good Heart Can Win Many Relationships,
A Good Nature Can Win Many Good Hearts!
A TOUCH Could HEAL A Wound
An Eye Could SPEAK Volumes
A SMILE Can Confirm I AM THERE !!
The Bird Asked The Bumblebee:
"You Work So Hard To Make The Honey And Humans Just Take It Away,
Doesn't It Make You Feel Bad?"
"No," Said The Bee, "Because They Will Never
Take From Me The Art Of Making It."
 

Tuesday, February 19, 2013

اشفاق احمد حیرت کدہ صفحہ 58

ثروت : حضور ! خاکم بدہن  ۔ ۔ ۔ ۔ ظالم کی رسی کیوں دراز ہے اس کو غفورالرحیم  سے  ظلم کرنے کی استعداد اور مہلت اس قدر کیوں ملتی ہے ؟  

شاہ :  اس کی دو وجوہات ہیں ثروت بیگ ۔ ایک وجہ تو یہ کہ اس پر لوٹ آنے کی مہلت خدائے بزرگ و برتر کم نہیں کرنا چاہتا ۔  کبھی تم نے اس ماں کو دیکھا ہے ثروت بیگ جو بچے کو مکتب میں لاتی ہے ۔ بچہ بھاگتا ہے ، بدکتا ہے ، چوری نکل جاتا ہے مکتب سے ۔ ماں لالچ دیتی ہے کبھی سکے کا ۔ کبھی کھانے پینے کی چیزوں کا ۔  کبھی کبھی مکتب میں لانے کے لیے ظلم کا بھی لالچ دینا پڑتا ہے ۔ کیونکہ دنیاوی آدمی کو بس اسی چیز کا شوق ہوتا ہے ۔ 

ثروت : اور دوسری وجہ شاہ علم و دین ۔ 

شاہ :  دوسری وجہ اسباب کی ہے ظالم آدمی در اصل ایک آلہ ہے اسباب کے ہاتھ میں ۔ وہ اللہ کے بندوں کو آزمانے کا سبب بنتا ہے ثروت بیگ ۔ اس کے بغیر صابر آدمی کی آزمائش کیوں کر ہوتی ۔ 

 

اشفاق احمد  حیرت کدہ  صفحہ 58

Aaj Ki Baat


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة



Daily Quran and Hadith


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة





Saturday, February 16, 2013

Daily Quran And Hadith


السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة