Sunday, March 3, 2013

Baba Ji Khuda Kya Hay ? Ashfaq Ahmad In Zavia

بابا جی خدا کیا ہے ؟ 

 

خدا نہ جانا جاتا ہے نہ جانا جا سکتا ہے - اس کے بارے میں تمہارا ہر خیال حقیقت کے خلاف ہے

 

تو پھر آپ ہر وقت خدا کی باتیں کیوں کرتے رہتے ہیں ؟ 

 

پرندہ ہر وقت گاتا کیوں رہتا ہے ؟ پرندہ اس لیے نہیں گاتا کہ اس کے پاس کوئی اعلان ہوتا ہے - کوئی خبر ہوتی ہے ، کوئی دو پہر کا ضمیمہ ہوتا ہے - وہ اس لیے گاتا ہے کہ اس کے پاس ایک گیت ہوتا ہے

 

کوئی ایسا فارمولا بتائیے جس سے خدا کی محبت پیدا ہو ؟ 

 

اپنے ہاتھ آپس میں رگڑو شاباش ، دونوں ہتھیلیاں ................... کیا کوئی گرمی پیدا ہوئی

جی بہت

 

بس اسی طرح رگڑتے رگڑتے گرمی محبت بھی پیدا ہوجاتی ہے کام میں لگنا ضروری ہے پوچھتے رہنا نہیں

 

جو نہ دیکھا جا سکے نہ سمجھا جا سکے نہ تصور میں لایا جا سکے اس کو ماننے والے صاحب ایمان لوگ سمجھے جاتے ہیں - تصور میں بھی لے آتے ہیں اور دیکھ بھی لیتے ہیں صحیح اور سچی زندگی خدا پر ایمان رکھنے سے حاصل ہوتی ہے - اور خدا پر ایمان رکھنا اسی کو جاننا اور اسی کی جے جے کار کرنا ہے

 

روح تو ایک سوکھی پیاسی اسفنج کا ایک ٹکڑا ہوتی ہے - خدا کا تعلق ہی اس کو سرشار اور شرابور کرتی ہے ورنہ یہ سوکھی پیاسی ہی ختم ہو جاتی ہے

 

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٤٢٩

 

Baba Ji Khuda Kya Hay ? Ashfaq Ahmad In Zavia

Ashfaq Ahmad Baba Sahba

ایک سمجھدار انسان جب زندگی کے سفر پر نکلتا ہے تو  آسان راستہ اختیار کرتا ہے ۔ وہ بلندی پر جانے کا پروگرام بنا کر نہیں نکلتا کہ نشیب میں اترنے کے خوف سے کانپتا رہے ۔ وہ تو بس سفر پر نکلتا ہے اور راستے سے جھگڑا نہیں کرتا۔ جو جھگڑا نہیں کرتا وہ منزل پر جلد پہنچ جاتا ہے ۔ 

 

اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 533

Daily Quran and Hadith Rabi Al Thani 22, 1434 March 04, 2013

IN THE NAME OF "ALLAH" 
Assalamu'alaikum Wa Rahmatullah e Wa Barakatuhu,

 

 

Daily Quran and Hadith Rabi Al Thani 21, 1434 March 03, 2013

IN THE NAME OF "ALLAH" 
Assalamu'alaikum Wa Rahmatullah e Wa Barakatuhu,

 

 

Saturday, March 2, 2013

ENGLISH - A POWERFUL LANGUAGE

ENGLISH - A POWERFUL LANGUAGE

Professor Ernest Brennecke of Columbia University is credited with inventing a sentence that can be made to have eight different meanings by placing ONE WORD in all possible positions in the sentence: "I hit him in the eye yesterday."

1.  ONLY I hit him in the eye yesterday. (No one else did.)
2.  I ONLY hit him in the eye yesterday. (Did not slap him.)
3.  I hit ONLY him in the eye yesterday. (I did not hit others.)
4.  I hit him ONLY in the eye yesterday. (I did not hit outside the eye.)
5.  I hit him in ONLY the eye yesterday. (Not other organs.)
6.  I hit him in the ONLY eye yesterday. (He doesn't have another eye..)
7.  I hit him in the eye ONLY yesterday. (Not today.)
8.  I hit him in the eye yesterday ONLY. (Did not wait for today.)

This is why it is important to be precise!

Ashfaq Ahmad Zavia 3 Qanaet Pasandi

بچو ! اب ہم میں سے کچھ لوگ ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ ان کے دل میں بابا بننے کی خواہش ہی نہیں ہے ۔ میری طبیعت پر اس  بات کا بھی بوجھ پڑا کہ ہمارے ہاں لوگوں کو غلط ایڈریس  بتانے کا رواج بھی  بڑھ رہا ہے ۔  اگر کوئی اجنبی شخص کسی سے کوئی ایڈریس پوچھے تو  جان بوجھ کر غلط بتا دیا جاتا ہے اور  یہ سب کسی غلط نظریے کے باعث نہیں کیا جاتا  بلکہ محض مذاق یا تفریح کے طور پر ہی کیا جاتا ہے ۔ یہ غلط بات ہے ۔ ہمیں اس بات کی تعلیم نہیں دی گئی ہے ۔ ہمیں حکم ہے کہ لوگوں کو درست راستے پر چلائیں ۔ بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھائیں ۔ لوگوں کو آسانیاں اور مدد دیں ۔ یہ ہمارا طرء امتیاز ہونا چاہیے ۔ اس طرح کی چھوٹی چھوٹی برائیاں بڑی بن جاتی ہیں ۔ اور یہ چھوٹی چھوٹی محبت کی جھرنیں محبت اور پیار کا ایک بڑا پر نالہ بن جائیں گی کہ اس کی چھینٹیں اور کرنیں ہماری سب کی زندگیوں کو تابناک بنا دیں گی ۔

اشفاق احمد زاویہ 3 قناعت پسندی صفحہ 210

Friday, March 1, 2013

Daily Quran and Hadith Rabi Al Thani 20, 1434 March 02, 2013

IN THE NAME OF "ALLAH" 

Assalamu'alaikum Wa Rahmatullah e Wa Barakatuhu,