Wednesday, July 17, 2013

Ashfaq Ahmad In Zavia 3 : Ham Zinda Qaum Hain


جب نپولین فریڈرک کی قبر پر گیا تو اس نے دیکھا کہ فریڈرک کی تلوار اس پر لٹک رہی ہے ۔ اس نے تلوار اتروائی اور کہا کہ میں اسے پیرس کی عجائب خانے کی نذر کروں گا ۔ کیونکہ ایسی تاریخی تلوار عجائب گھر میں رہنی چاہیے ۔ تو اس کے ساتھ جو جرنیل تھا اس نے خوشامدانہ لہجے میں کہا کہ " سرایسی نامور تاریخی تلوار تو آپ کے پاس رہنی چاہیے " ۔ اس پر نپولین نے اپنی تلوار پر ہاتھ مارا اور کہا کہ " کیا میرے پاس میری تلوار نہیں ہے کہ میں کسی کی اٹھاتا پھروں " ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Afrait


عفریت نے کہا ، میں تمہیں اس صورت میں واپس جانے دوں گا اگر تم میرے سوال کا اب دو گے اور میری تسلی کرو گے ۔ سیانے نے اثبات میں سر ہلایا اور اسی طرح کھڑا رہا ۔ عفریت بولا اس کائنات میں سب سے اعلیٰ و افضل مقام کونسا ہے جہاں زندگی بھرپور انداز میں بسر کی جا سکے ۔ سیانے نے سوچا اگر میں کسے خوبصورت دلفریب شہر کا نام لیتا ہوں جہاں دنیا بھر کے ٹورسٹ کشاں کشاں جاتے ہیں تو یہ اپنے مسکن کے حوالے سے ناراض ہو جائے گا ۔ اگر میں عرشِ بریں اور جنت اور بہشت کا ذکر کرتا ہوں تو ایک عفریت کا ادھر گزر ہی ممکن نہیں ۔ سیانے نے سر جھکا کر کہا " صاحبِ سوراخ ! اس کائنات کا اعلیٰ ترین مقام وہ ہے ، جہاں آپ خوش رہیں ، سکھی رہیں ، اور پرباش رہیں چاہے وہ اس کرہ عرض کے اندر ایک بل ہی کیوں نہ ہو ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Gayan


خدا کی عبادت ، خدا کے بارے میں سوچ اور خدا کے بارے میں مجلس آرائی ہمیں خدا تک نہیں پہنچاتی ۔ خدا تک پہنچنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے خاموشی ۔ دھیان ، مراقبہ ۔ یہ وقفہ ایک منٹ کے ہزارویں حصے تک بھی محیط ہو سکتا ہے ایک پلک جھپکنے پر بھی ۔ جونیہ ذہن پر سکون ہوا خدا کا گیان مل گیا ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba


اگر لوگوں کے ساتھ امن و سکون کی آرزو ہے تو لڑائی بند کر دیں ۔ اپنے راستے پہ چلتے جائیں ، اپنے کام کرتے جائیں ۔ اگر کوئی آپ کے ساتھ چلتا ہے تو ٹھیک ہے اگر کوئی نہیں چلنا چاہتا تو سبحان اللہ ۔ آپ خود ہی اکیلے چلتے جائیں ۔ درور شریف آتا ہو تو وہ روح میں اتارتے جائیں ۔ اپنی پورٹیبل جنت اپنے ساتھ رکھیں جس طرح لڑکیاں اپنا وینٹی باکس اپنے ساتھ رکھتی ہیں ۔

Nokhaiz.com

"Bol" ke lab azad hain teray

Insan kI Pehchan

Insan Ki Pehchan


Taleem

Taleem