Wednesday, July 17, 2013

Ashes Series


Ashes 2 Test Match
18/07/2013

                                                                                                                                                 
                                                                                                                                                  Click Here

Disadvantage Of Smoking

Disadvantage Of Smoking


Must Share...

Bano Qudsia In Hasal-e-Ghat : Iblees Aur Insaan


جب ابلیس نے حضرت آدم ؑ کو سجدہ کرنے سے انکار کیا تو ابلیس نے دعوا کیا کہ وہ انسان کو بہکائے گا ۔ اور اسے اللہ کی رحمت سے مایوس کرے گا ۔ باری تعالیٰ نے روزِ قیامت تک ابلیس کو مہلت دی ۔ ابلیس کا دعوا بے بنیاد نہ تھا ، پتہ ہے ابلیس کیا کرتا ہے ، اس کی کاروائی کا طریقہ کیا ہے ؟ ابلیس انسان کے نفس سے ساز باز کرتا ہے ، نفس میں امنگ ، خواہش ، ضرورت کو جگاتا ہے ۔ جس قدر خواہش نا ممکن ہوگی اس قدر ابلیس اسے عین ممکن کر دکھائے گا ۔ نفس اس قدر غالب آجائے گا کہ وہ پورے انسان کو بڑے کنویں جھنکوائے گا ۔ کبھی پیروں فقیروں کے پیچھے ، کبھی مزاروں کے طواف ، کبھی اللہ کے حضور میں انسان اپنی خواہش کی عرضی ڈالے گا جوں جوں خواہش کے پورے ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں انسان اللہ کی رحمت سے مایوس ہوتا جائے گا ۔ دولت کی ہوس ، نام و نمود کی خواہش عورت کا آزار ، ایک کارخانہ کھلا ہے نفس کے اندر ۔ وہ امید دلا دلا کر ، کوشش پر آمادہ کر کے خواہش کے جال میں انسان کو اللہ کی رحمت سے مایوس کرتا ہے جونہی انسان اللہ کی رحمت سے مایوس ہوتا ہے ، ابلیس اغوا کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔ پتہ نہیں انسان کے قلب پر کیا کیا گذرتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔! ۔

Bano Qudsia In Hasal-e-Ghat


محبت میں ذاتی آزادی کو طلب کرنا شرک ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بیک وقت دو افراد سے محبت نہیں کی جا سکتی۔ ۔ ۔ ۔ محبوب سے بھی اور اپنی ذات سے بھی ۔ محبت غلامی کا عمل ہے اور آزاد لوگ غلام نہیں رہ سکتے ۔

Bano Qudsia In Ibn-e-Aadam


تکبر کا حاصل مایوسی ہے ۔ جب ابلیس اس بات پر مُصر ہوا کہ وہ مٹی کے پتلے کو سجدہ نہیں کر سکتا ، تو وہ تکبر کی چوٹی پر تھا ۔ لیکن جب تکبر ناکامی سے دو چار ہوا تو ابلیس اللہ کی رحمت سے نا امید ہوا حضرت آدمؑ بھی ناکام ہوئے تھے، وہ بھی جنت سے نکالے گئے مگر وہ مایوس نہیں ہوئے ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba


چھت پر چڑھنے کے دو طریقے ہیں ایک تو سیڑھی لگا کے زینہ بہ زینہ ۔ اور دوسرا پھٹا لگا کے ڈھلوان پر آگے بڑھ بڑھ کے ۔ اوپر اٹھ اٹھ کے ۔ سیڑھی والا تو یہ دیکھ گا کہ میں اتنے ڈنڈے چڑھ گیا اور اتنے باقی ہیں اور پھٹے والا دیکھے گا کہ ابھی چھت بہت دور ہے اور ابھی بہت سا کام باقی ہے ۔ یہی حال دین کا ہے کچھ لوگ تو سمجھتے ہیں اللہ کی طرف بڑھنے میں اتنے ڈنڈے چڑھ گئے ہیں ۔ اس کا شکر ہے اور ہمیں بھی شاباش ہے کہ ہم نے اتنی کوشش کر لی ۔ اب دو تین ڈنڈے باقی ہیں وہ بھی طے کر لیں گے ۔ لیکن پھٹے لگا کر چڑھنے والا کہتا ہے کہ ابھی تک پتہ نہیں کہ منزل کتنی دور رہ گئی ہے جب تک اوپر نہیں پہنچا جاتا ہم یہی سمجھیں گے کہ منزل ابھی بہت دور ہے ۔