Saturday, July 25, 2015

Chitral floods ..

Pani hi zindgi hy, Lakin ,,,By Najam Sethi ..



 

Muhammad Amir got green signal ..


لاہور:  محمد عامر کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلیے گرین سگنل مل گیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پیسر نے بحالی پروگرام میں شرکت کے بعد آئی سی سی کو بھی اپنے رویے سے مطمئن کیا ہے۔
ڈومیسٹک گریڈ ٹو مقابلوں میں انھوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، ستمبر سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، وہاں بھی اپنے کھیل سے متاثر کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ انھیں قومی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے، ہر کوئی ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا منتظر ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کا معاملہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے کورٹ میں ہے، حکام سلمان کے اعترافی بیانات پر مطمئن نہیں اور خود بات کرکے تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ انھوں نے واقعی اپنی غلطی تسلیم کرلی اور اس پر نادم بھی ہیں، محمد آصف کو بھی اسی طریقہ کار سے گزرنا ہوگا، آئی سی سی سے کلیئر ہوجائیں تو  ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت دینے میں ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

Medical Experts have prepared the vaccine caused by malaria ..



لندن: یورپ میں ادویات کی ریگولیٹری ایجنسی نے دنیا کی پہلی ملیریا ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد اس مرض سے متاثرہ لاکھوں افراد کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔
’’آرٹی ایس ایس یا موسکیورکس‘‘ نامی اس ویکیسن کو بل اینڈ میلنڈا گیٹز فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے تیار کیا ہے، اس دوا کو 30 برس کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے جس پر50 کروڑ ڈالرسے زائد خرچ ہوچکے ہیں۔ اس اہم سنگِ میل کے بعد افریقی صحراؤں اور کئی ایشیائی ممالک کے لاتعداد بچوں کوویکسین دے کر ان کی جانیں بچائی جاسکیں گی۔
ویکسین کو یورپی یونین کے ادویاتی منظوری کے ادارے نے گرین سگنل دیدیا ہے لیکن ابھی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے اس ویکسین کی حتمی منظوری باقی ہے جس کے بعد اسے افریقی بچوں پر آزمایا جائے گا تاہم رواں سال ہی عالمی ادارہ صحت اس کے استعمال کی سفارشات واضح کرے گا۔
دوسری جانب دوا ساز کمپنی کے مطابق یہ ویکسین ملیریا کا مکمل علاج نہیں اور ضروری ہے کہ مچھروں سے بچنے کے لیے مچھردانی کا استعمال بھی کیا جائے۔
ملیریا سے اموات :
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 6 لاکھ 27 ہزار افراد صرف 2013 میں ملیریا کے باعث موت کا شکار ہوئے جن میں سے 82 فیصد تعداد افریقی بچوں کی تھی جو اپنی عمر کی پانچویں بہار بھی نہ دیکھ سکے لیکن یہ ویکسین صرف 5 ماہ سے کم عمر کے بچوں کو ملیریا سے جزوی طور پر بچاسکتی ہے۔

Pakistan VS Sri Lanka ,,Today 5 ODI ..