السلام عليكم و رحمة الله و بركاتة
الله کا تصور اور چیز ہے اور خدا کی ذات کا اعتراف اور چیز ہے - انسان کے اچھے کاموں میں جو مباح چیز ہے وو عبادت کی آرزو ہے - یہ اچھی چیز ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ آپ عبادت کے ذریعے وہاں پہنچ سکیں جس کی آپ کو آرزو ہے - ہم جب تھکے اور ولایت میں نوکریاں کرنے کے بعد وطن آئے تو ہمارا بابوں اور ڈیروں کے حوالے سے کانسیپٹ ذرا اور ہی تھا -
جس طرح عام طور پر لوگوں کا ہوتا ہے کہ وہ چرس کے سوٹے لگاتے ہیں اور نشے میں ٹن ہو کر پڑے رهتے ہیں - ہمارا بھی خیال تھا کہ اب ولایت میں کام کر کے تھک گئے ہیں - کسی ڈیرے میں جا کر بم بھی رہبانیت کی زندگی گزاریں گے اور مزے سے رہا کریں گے -
لیکن خواتین و حضرات ! وہاں پہنچ پر کر پتا چلا کہ اس سے زیادہ مشقت ، جدوجہد ، کوشش اور محنت کی زندگی کہیں ہے ہی نہیں - لیکن عبادت کر لینا اور دین کے بارے میں کچ گفتگو کر لینا آسان کام ہے لیکن اس کے اندر اتر کر عملی طور پر اختیار کرنا مشکل کام ہے ، یعنی تصوف شریعت سے جدا نہیں ہے - یہ نماز روزہ ہے لیکن اس میں علم کے ساتھ ساتھ عمل پر بھی زور دیا جاتا ہے -
از اشفاق احمد زاویہ ٣ پتنگ باز سجنا صفحہ ٧٦
No comments:
Post a Comment