میں پچھلے دنوں ایک پروگرام دیکھ رہا تھا ، اس میں کوئی بتا رہا تھا کہ لڑکیوں کے ساتھ رویہ اچھا نہیں ہوتا -
اور لڑکوں کے ساتھ بہت اچھا ہوتا ہے -
لڑکوں کو کھانے میں ناشتے میں انڈا پراٹھا ملتا ہے -
لڑکیوں کو کہتے ہیں تو کڑی ہے کوئی بات نہیں تو بعد میں کھانا ، ہمارے ہاں ایسا ہوتا رہتا ہے -
ہمارے گھر میں میری ماں کہتی تھی میری میری بہن سے کہ ابا کے بوٹ پالش کر -
وہ بیٹھی بوٹ پالش کر رہی ہوتی تھی اور ہم مزے سے کھانا کھا رہے ہوتے تھے -
تو میں نے اپنی ماں سے جو اس وقت زندہ تھی - اس وقت پوچھا !
میں نے کہا یہ جو رویہ تھا آپ کا اس کی کیا وجہ تھی ؟
انھوں نے کہا یہ بہت ضروری رویہ تھا ، اس لئے کہ اس لڑکی کو آگے جا کر بچے پیدا کرنے تھے ، اور ان بچوں کو پالنا تھا ، اگر اس کو انڈا کھانے کی عادت اب پڑ جاتی تو وہ سارے انڈے کھا جاتی اور بچے اس کے بیٹھے رہ جاتے ٹیبل پر -
یہ اس کی ٹریننگ تھی -
از اشفاق احمد زاویہ ١ ریفریجریٹر زندگی صفحہ ٢٣٤
No comments:
Post a Comment