Muhammad Hafeez Bowling action
Domestic Event
Domestic Event, Making criticism for Hafeez Bowling action
لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بولنگ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر حفیظ بلبلا اٹھے اور اس حوالے سے رپورٹ کو غیر ذمہ دارانہ قررا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے پر محمد حفیظ ایک سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ نہیں کرسکتے، البتہ انھیں قومی ٹی ٹوئنٹی میں بطور بولر بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیدیا گیا ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پابندی کے باوجود کسی بھی کرکٹر کو ملکی سطح کے مقابلوں میں شرکت کا موقع دینا بورڈ کی صوابدید ہے، اس سے ہمیں اندازہ ہوگا کہ ایکشن میں کس حد تک بہتری آئی ہے۔
امپائرز ان کی بولنگ کا جائزہ لے رہے اور رپورٹ بھی کرسکتے ہیں، ایک غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق محمد حفیظ ایکشن کی اصلاح کیلیے کوئی کام ہی نہیں کر رہے تو دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت کیا تھی؟ قوانین کے تحت پابندی کا ایک سال پورا ہونے سے قبل آل رائونڈر آئی سی سی سے ریویو کی درخواست بھی نہیں کرسکتے۔
ایسے میں بولنگ کا موقع دینے کا کیا مقصد ہے؟ اس حوالے سے ردعمل کا اظہار کرنے کے لیے محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا،انھوں نے کہاکہ 9ماہ سے بولنگ ایکشن کی اصلاح کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز اور اینالسٹ کے ساتھ کام کررہا ہوں، بہت جلد ایکشن میں نظر آئوں گا،انھوں نے ویب سائٹ کی خبر کو غیر ذمہ داری کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں نجانے کہاں سے آئی ہیں۔