All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Showing posts with label Michael Johnson. Show all posts
Showing posts with label Michael Johnson. Show all posts
Tuesday, August 18, 2015
Wednesday, July 29, 2015
Stuart Broad & Michael Johnson ..
مچل جونسن اوراسٹورٹ براڈ 300 وکٹیں لینے اور2 ہزاررنزبنانے کے سنگ میل کے قریب
برمنگھم: انگلش اور آسٹریلوی فاسٹ بولرز اسٹورٹ براڈ اور مچل جونسن میں نئی ریس شروع ہوگئی، دونوں 300 وکٹیں اور 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے کلب کو جوائن کرنے کے قریب پہنچ گئے، جونسن کو یہ اعزاز پانے کے لیے ایک شکار اور ایک رن مزید درکار ہے، براڈ صرف 4 وکٹوں کی دوری پرہیں۔
تفصیلات کے مطابق اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 11 کرکٹرز 300 وکٹیں لینے کے ساتھ 2 ہزار یا اس سے زائد رنز بناسکے ہیں، اب اس میں دو نئے کھلاڑیوں کا اضافہ ہونے والا ہے جن میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ اور آسٹریلیا کے مچل جونسن شامل ہیں، دونوں میں یہ دوڑ لگ چکی ہے کہ پہلے کون اس کلب کا ممبر بنتا ہے۔ جونسن اب تک 299 وکٹیں لینے کے ساتھ 1999 رنز بھی بناچکے ہیں۔ وہ بدھ سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں جیسے ہی کسی کھلاڑی کو آؤٹ کریں گے، ان کی ٹیسٹ وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہوجائے گی جبکہ صرف ایک رن مزید بنانے سے 2 ہزار رنز بھی مکمل ہوجائیں گے۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولر اب تک 68 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں، وہ وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے آسٹریلیا کے پانچویں بولر بن جائیں گے ان سے قبل شین وارن، گلن میک گرا، ڈینس للی اور بریٹ لی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔ جونسن کا اب تک کا کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا، 2010-11 کی ہوم ایشز سیریز میں ان کی لائن اینڈ لینتھ متاثر ہوئی جس کی وجہ سے مہمان شائقین کی جانب سے ان پر فقرے بھی کسے گئے تھے، اس چیز کا بدلہ انھوں نے اپنے ہی ملک میں 2013-14 میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں لیا جب انھوں نے 14 سے بھی کم اوسط سے 37 وکٹیں لیں۔
جس سے آسٹریلیا نے کلین سویپ کرتے ہوئے ایشز ٹرافی دوبارہ اپنے قبضے میں کی، جس کے دفاع کی اب وہ جنگ لڑنے میں مصروف ہے۔
رواں سیریز کے کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے مقابلے میں جونسن کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی اور اس بار بھی باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے انھیں تماشائیوں کے مذاق کا نشانہ بننا پڑا تھا لیکن لارڈز میں ایک بار پھر وہ اپنی پہلے جیسی فارم میں دکھائی دیے اور اپنی ٹیم کی 405 رنز کے بڑے مارجن سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اسی طرح اسٹورٹ براڈ کی وکٹوں کی تعداد 296 ہے تاہم وہ پہلے ہی 2353 رنز بناچکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس کلب میں پاکستان کے عمران خان اور وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔
Labels:
2000 Runs,
300 Wickets,
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
Michael Johnson,
Stuart Broad
Subscribe to:
Posts (Atom)