اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دارالحکومت میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 14 اگست کو اسلام آباد میں موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک معطل رہے گی۔
واضح ر ہے کہ آج بھی یوم آزادی کی مرکزی تقریب کی تیاری کے موقع پر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جو کہ بحال کردی گئی ہے۔