Showing posts with label Power Brain. Show all posts
Showing posts with label Power Brain. Show all posts

Saturday, August 22, 2015

US scientists have developed artificial human brain ..

Artificial Human Brain

US scientists have developed artificial human brain

US scientists have developed artificial human brain
نیویارک: سائنس دانوں نے انسانی جسم کے یوں تو کئی مصنوعی اعضا تیار کر لیے ہیں جن کے حیران کن فوائد سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن اب انہوں نے انسانی دماغ بھی تیار کر لیا ہے جسے طبی تاریخ میں اہم کامیابی قراردیا جارہا ہے۔
امریکا کی اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں گزشتہ کئی سالوں میں انسانی دماغ کی تیاری میں مصروف سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک چھوٹا دماغ ہے جس کا سائز پینسل ربر جتنا ہے جسے دماغی بیماریوں پر تحقیق کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جب کہ اس کی بدولت الزائمر اور جھٹکوں کی بیماری کا شکار مریضوں کے لیے ادویات کے استعمال میں بھی معاون ہوگا۔
دماغ تیار کرنے والے سانس دانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کی تیاری کے لیے بالغ انسان کا اسکن سیل استعمال کیا گیا جو کہ 5 ہفتے پرانے جنین سے مشابہ ہے اسی لیے اسے کسی بھی لیب میں تیار کیا جانے والا پہلا مکمل دماغ کہا جا رہا ہے۔ ملٹری ہیلتھ سسٹم ریسرچ سیپموزیم میں دماغ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اہم رکن رینے آنند کا کہنا تھا کہ ماضی میں مصنوعی دماغ کی تیاری کی کوششیں کی گئیں لیکن سیریبریل آرگنانائنڈز کی عدم موجودگی کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکیں۔
سائنس دانوں کے مطابق اس دماغ میں اسپائنل کارڈ، سگنل سرکیٹری اور ریٹینا بھی موجود ہے تاہم اس میں محسوسات کو حرکت کرنے والا ایجنٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ دماغ ہرطرح نہیں سوچتا جب کہ اس دماغ کی تیاری میں 12 ہفتے لگتے ہیں۔
نیورولوجسٹ زامیل کیڈر کا کہنا ہے کہ مصنوعی دماغ کی تیاری طبی فیلڈ میں ایک زبردست پیش رفت ہے تاہم اس کے کام کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے اس لیے وہ اس پر رائے دینے میں محتاط ہیں۔

Monday, August 3, 2015

Climb trees to enhance brainpower, Research

درختوں پر چڑھنے سے دماغی قوت میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق


فلوریڈا: ماہرین کے مطابق درختوں پر چڑھنے اور شاخوں پر خود کو متوازن رکھنے سے یادداشت اور دماغی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
امریکی یونیورسٹی نے 18 سے 59 ایسے افراد کی معمول کی یادداشت کا جائزہ لیا جنہیں بتائے جانے والے نمبر الٹی ترتیب (ریورس آرڈر) میں طے کرنے تھے ان میں سے بعض افراد کو رکاوٹیں عبور کرنے والی سرگرمیاں 2 گھنٹے تک کرائی گئی تھیں جن میں درختوں پر چڑھنا، ننگے پیر دوڑ اور کاوٹیں عبور کرانا شامل تھا جب کہ دوسرے گروپ کو یوگا اور کچھ لیکچر دیئے گئے اور اس سے قبل ان دونوں گروہوں کو اس سے پہلے اور بعد میں یادداشت کے ایک ٹیسٹ سے گزارا گیا۔
تحقیق کے مطابق نتائج کے تحت جو افراد درخت پر چڑھے اور رکاوٹیں عبور کیں صرف انہوں نے ہی یادداشت اور دماغی صلاحیت کے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ ماہرین کے مطابق درختوں پر چڑھ کر خود کو متوازن کرنے کا عمل پیروں ، بازوؤں اور پورے جسم کو ان دیکھے انداز میں سیدھا رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہےاور اسی طرح رینگ کر رکاوٹوں کے نیچے سے گزرنے کا عمل بھی فوری طور پر سوچنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ یوگا بھی جسمانی اعضا کو منظم رکھنے کا ایک عمل ہے لیکن اس میں انسان پرسکون انداز میں رہتا ہے اور کم کم حرکت کرتا ہے لیکن یوگا کرنے والے افراد میں کوئی خاص صلاحیت پیدا نہیں ہوئی۔ ماہرین کےمطابق اگر آپ اپنی یادداشت اور ذہنی صلاحیت بڑھانا چاہتے ہیں تو ننگے پیر چلیں، درختوں پر چڑھیں اور رکاوٹیں عبور کریں اس طرح ذہنی سرکٹ بہتر ہوگا اور مجموعی دماغی کیفیت بہتر ہوگی۔