نئی دہلی: گورداسپوراور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات میں پاکستان پر جھوٹا الزام لگانے کے بعد ناکامی کا سامنا کرنے پر بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف نئے پروپیگنڈا کی تیاریاں شروع کردیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف اپنے یوم آزادی پر پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے داخل ہوکر کارووائیاں کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ پاکستان کے خلاف اس نئی سازش میں بھارت انٹرنیشنل میڈیا کو بھی شامل کرے گا اس حوالے سےبھارتی وزیراعظم نرندر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس ساری سازش کو عملی جامع پہنائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گورداسپور اور ادھم پور میں دہشتگرد حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا تاہم بھارت کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکا۔