All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Wednesday, October 10, 2012
Ashfaq Ahmad Baba Sahba : Gunah
Ashfaq Ahmad Baba Sahba : Gunah
یہ سچ نہیں ہے کہ مولوی نے ڈرا ڈرا کر لوگوں کو خوفزدہ کر کے گناہ کی طرف دھکیل دیا - اور ان کے اندر جرم کا اور قصور کا تصور پیدا کر دیا - اور اس تصور سے خود فائدہ اٹھا کر ان کا لیڈر بن کر بیٹھ گیا ۔
یہ بات نہیں گناہ کا تصور انساں کے اندر میں ہے - انسان کے اندرونی توازن میں جب بے وزنی پیدا ہو جاتی ہے - جب اس کے اندر عزت نفس کی کمی واقع ہو جاتی ہے - خدا سے بیگانگی پیدا ہوتی ہے ، علیحدگی پیدا ہوتی ہے تو وہ گناہ کا شکار ہو جاتا ہے ۔
مولوی کے خوف دلائے بغیر ، اس کے جھڑکے سہے بغیر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یہ ( گناہ ) انسانی ضمیر کے تانے بانے اور اسی کی تار و پود کا ایک حصہ ہے - گناہ مذہب نے ایجاد نہیں کیا یہ اس نے دریافت کیا ہے - اور اس کے اثرات کا انسان کے وجود پر جس جس طرح کا بوجھ پڑتا ہے ، اس کا مطالعہ کیا ہے ، اور ساتھ ہی ساتھ جس کے خلاف گناہ کیا ہے اس کا مشاہدہ کیا ہے ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 501
Tuesday, October 9, 2012
Ashfaq Ahmad In Zavia Program
Ashfaq Ahmad In Zavia Program
جو شے آپ کو خوفزدہ کر رہی ہے اگر آپ بہت دیر تک اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہو جائیں تو تھوڑی دیر بعد وہ خوفزدہ ہو کر بھاگ جائیگی ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 503
Daily Quran and Hadith
Saturday, October 6, 2012
Ashfaq Ahmad In Zavia Program
Ashfaq Ahmad In Zavia Program
ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے - میں نے اپنے بابا جی سے پوچھا کہ "جناب دنیا اتنی خراب کیوں ہو گئی ہے - اس قدر مادہ پرست کیوں کر ہو گئی ہے " ؟
بابا جی نے جواب دیا " دنیا بہت اچھی ہے - جب ہم اس پر تنگ نظری سے نظر ڈالتے ہیں تو یہ ہمیں تنگ نطر دکھائی دیتی ہے - جب ہم اس پر کمینگی سے نظر دوڑاتے ہیں تو یہ ہمیں کمینی نظر آتی ہے - جب اسے خود غرضی سے دیکھتے ہیں تو خود غرض ہو جاتی ہے - لیکن جب اس پر کھلے دل روشن آنکھ اور محبت بھری نگاہ سے نظر دوڑاتے ہیں تو پھر اسی دنیا میں کیسے پیارے پیارے لوگ نظر آنے لگتے ہیں "۔
اشفاق احمد زاویہ 3 خدا سے زیادہ جراثیموں کا خوف صفحہ 227