Wednesday, June 12, 2013

Ashfaq Ahmad In Zavia 3 : Bher Bakrian


اگلے زمانے میں سکے کی جگہ بھیڑ بکریاں اور مویشی دولت کی نشانی تھے ۔ جس کے پاس زیادہ مال ہوتا وہی مالدار کہلاتا تھا ۔ مگر اس میں ایک بات کا خیال رکھا جاتا تھا کہ کسی بھی شخص کے ڈھور ڈنگر اور مال مویشی سردار کے مال سے زیادہ نہ ہوں ۔ آج کے دور میں تجارتی ادارے مال مویشی کی جگہ سکے سے کام لیتے ہیں ۔ ادارے کے کارندوں کو اچھے اچھے القاب اور ڈیزگنیشن دی جاتی ہیں ۔ لیکن اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ ان کو سکوں کی صورت میں زیادہ معاوضہ نہ دیا جائے کیونکہ زیادہ معاوضہ صرف مالکان ادارہ کا حق ہے اور ان کے کوئی کام نہ کرنے کے باوجود ہوتا ہے۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Ghumand Aur Takabur


حضور بڑے گناہ کیے ۔ بڑے عیب کمائے ، بڑی بربادیاں کیں ، لیکن اب رحمتوں کے دروازے کھل گئے ۔ اب پاکی ہی پاکی ہے ۔ صفائی ہی صفائی ہے ۔ سارے گناہ چھوڑ دیے ۔ سارے جھوٹ ، اپرادھ ۔ پاپ کناس دفع کر دیے ۔ ساری بدی برائی چھوڑ دی ، سارے گناہ جھاڑ دیے ۔ بابا جی نے بڑی محبت سے کہا ! جہاں اتنا زور لگا کر بدی برائی چھوڑ دی ہے ، اب یہ نیکی بھی چھوڑ دو اور آزاد ہو جاؤ۔ اس نئے گھمنڈ سے تو وہ پرانے والا تکبر ہی اچھا تھا ۔

Ashfaq Ahmad : Ilm Aur Shafqat


پرانے زمانے میں جب علم اتنا عام نہیں تھا تو جس بابے کے پاس علم ہوتا تھا تو اس کے پاس شفقت بھی ہوتی تھی۔ محبت بھی ہوتی تھی ، آپ کے مشکل سوالوں کے جواب بھی ہوتے تھے ۔ اور اگر جواب نہیں آتا تھا تو اس کے پاس وہ تھپکی ہوتی تھی جس سے سارے دکھ اور درد دور ہو جاتے تھے ۔ لیکن اب اس طرح سے نہیں ہوتا ۔ اب ڈاکٹر صاحب کے پاس جواز یہ ہے ہم اس علم کو جانتے ہیں جس کی آپ کے بدن کو ضرورت ہے جس علم کی آپ کی روح اور جذبات و احساسات کو ضرورت ہے وہ ہمارے پاس نہیں ۔

Tuesday, June 11, 2013

Daily Quran and Hadith, Shaban 03, 1434 June 12, 2013

IN THE NAME OF "ALLAH" 
Assalamu'alaikum Wa Rahmatullah e Wa Barakatuhu,

 

 

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Charcha


مجھے کسی کے بتانے پر اللہ کا یہ پیغام ضرور مل گیا تھا کہ خدا کہتا ہے " تم میرا ذکر کرو ، میں تمہارا ذکر کروں گا "۔ چنانچہ میں جب تخلیے کے عالم میں ذکر میں مشغول ہوتا تو مجھے صاف پتہ چل جاتا کہ اس وقت اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے میرا ذکر کر رہا ہے ۔ اور میرے بابت کچھ ضروری باتیں کر رہا ہے ۔ اور میرے ذکر کی وجہ سے عرشِ معلیٰ پہ میرا چرچا ہے ۔

Ashfaq Ahmad In Zavia 2 : Wajood


جب آپ کسی شخص پہ نکتہ چینی کرنا چھوڑ دیتے ہیں ، اس پر تنقید کرنا چھوڑ دیتے ہیں ، اس میں نقص نکالنا چھوڑ دیتے ہیں تو وہ آدمی سارے کا سارا آپ کی سمجھ میں آنے لگتا ہے ۔ اور ایکسرے کی طرح اس کا اندر اور باہر کا وجود آپ کی نظروں کے سامنے آ جاتا ہے ۔