انسان کیا ہے ؟ دیکھنے کو تو دوسرے جانوروں جیسا ایک جانور ہے لیکن اس کو ذہن اور شعور کی دولت عطا ہوئی ہے اور اس دولت نے اسے جانوروں سے الگ کر دیا ہے ۔
اب اس کو سچ ، حق ، جمال ، اور خوب کا سامنا ہوتا ہے ۔ اس کا شعور ان کا سامنا کرتا ہے اور اپناتا ہے ۔ وہ اخلاق کا اور اخلاقی اصولوں کا پابند ہو جاتا ہے اور جب تک انسان ان چیزوں کا پابند ہے، وہ انسان ہے ۔ اور جب ان سے باہر نکل جاتا ہے تو پھر حیوان ہے ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 543
No comments:
Post a Comment