Thursday, December 13, 2012

Shatrang

شطرنج کے موجد سے حاکم شہر نے کہا "مانگ کیا مانگتا ہے"۔ اس نے کہا شطرنج کے 64 خانے ہیں۔ اس کے پہلے خانے میں ایک چاول، دوسرے خانے میں پہلے خانے سے دوگنے اور تیسرے خانے میں دوسرے سے دوگنے یعنی ہر آئندہ خانے میں گزشتہ خانے سے دو گنے چاول رکھ کر 64 خانوں کے برابر چاول مجھے بخش دیں۔ حاکم نے بظاہر اس حقیر مطالبہ کو اپنی توہین سمجھتے ہوئے غصہ سے کہا "اس قدر قلیل مطالبہ ہمارے شایان شان نہیں تم کسی بڑے انعام کی مانگ کرو"۔ شطرنج کے موجد نے عرض کیا کہ جس مطالبہ کو حضور حقیر سمجھ رہے ہیں ، اس کو تو دنیا بھر کے خزانے بھی پورا نہیں کر سکتے۔ حاکم حیران ہوا تو شطرنج کے موجد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ محاسبان شاہی سے حساب تو لگوائیں کہ کل کتنے چاول بنتے ہیں، پھر جب حساب لگایا گیا تو تقریباً 75 کھرب من کے قریب نکلا۔ قارئین میں سے جسے شبہ ہو تو وہ بذریعہ کمپیوٹر اس کی تصدیق یا تردید کر سکتا ہے۔ پانچ بڑے سالم چاولوں کی ایک رتی بنتی ہے اور یہ بھی احتیاطاً ذرا کم لکھا ہے ورنہ پرانے عام حساب میں 8چاول کی ایک رتی لکھی ہوئی ہے بہرحال نہ گھوڑا دور نہ میدان دور حساب لگایئے اور کوئی کمی بیشی ہو تو مطلع فرمایئے۔

No comments:

Post a Comment