Showing posts with label Facebook Reserch. Show all posts
Showing posts with label Facebook Reserch. Show all posts

Thursday, September 10, 2015

A billion users of Facebook ..

FaceBook User

Facebook a billion users recorded in a day took its name

Facebook a billion users recorded in a day took its name
نیویارک: سوشل میڈیا کی اہمیت اور ضرورت ہماری زندگی میں تیزی سے بڑھ رہی ہے بلکہ اس کا استعمال اب لاکھوں اور کروڑں سے نکل کر اربوں کی حدوں کو چھونے لگا ہے اسی لیے فیس بک کے بانی زکربرگ نے کہا ہے کہ ایک دن میں ایک ارب لوگوں کا فیس بک کا استعمال ایک بڑا سنگ میل ہے۔
اس سنگ میل کو عبور کرنے پر فیس بک کے بانی زکر برگ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ریکارڈ ساز دن کو فیس بک پر اپنے پوسٹ میں خود کیا اور کہا کہ ایک ارب لوگوں کا ایک ہی دن فیس بک استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا میں 7 میں سے ایک شخص فیس بک استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ فیس بک نے اس سنگ میل کو حاصل کیا اور اسے پوری دنیا کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا آغاز کہا جا سکتا ہے جب کہ یہ اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ لوگوں کو آپس میں تعلقات قائم کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔
زکربرگ کا کہنا تھا کہ فیس بک ایک آپس میں جڑی اور کھلی ایک بہتر دنیا ہے جو آپس میں پیار کرنے والے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو قائم کرتی ہے جب کہ معاشی طور پر بھی مواقع پیدا کرتی اورایک مضبوط سوسائٹی کی عکاسی کرتی ہے۔

FaceBook

FaceBook User

FaceBook Earning

Saturday, August 8, 2015

Facebook is more harmful for women, Research ..

نارتھ کیرولینا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خواتین کا زیادہ وقت صرف ہوتا ہے اور عموماً وہ اپنی روز مرہ کے معمولات بھی فیس بک پر اپ ڈیٹ کردیتی ہیں لیکن اب ایک نئے مطالعے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ فیس بک پر گھنٹوں دوستوں کی تصاویر دیکھنے والی خواتین نہ صرف ڈپریشن کا شکار ہوسکتی ہیں بلکہ وہ وزن کم کرنے کے غلط طریقوں اور پرخطرناک ڈائٹنگ کی راہ بھی اختیار کرسکتی ہیں۔
امریکا میں نوجوان لڑکیوں پر کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بہت زذیادہ وقت صرف کرنے والی خواتین وزن کم کرنے کے وہ طریقے اختیار کرسکتی ہیں جوان کی صحت کو برباد کرسکتے ہیں اوران عادات میں الٹا سیدھا کھانا اور وزن کم کرنے کی دوائیں استعمال کرنا ہے کیونکہ وہ اپنا موازنہ فیس بک پر موجود ہر دوست کی تصویر سے کرتی ہیں جب کہ فیس بک پر کبھی کبھار آنے والی خواتین دوسروں کے مقابلے میں اپنے وزن سے لاپرواہ ہوتی ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے غیرمناسب طریقوں کا سہارا نہیں لیتیں۔
ماہرین نفسیات کے مطابق اگر خواتین فیس بک کو دوسرے سے موازنے کے لیے استعمال کررہی ہیں تو یہ بہت خوفناک عمل ہے فیس بک کو تنہائی دور کرنے اور روابط بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے جب کہ بعض افراد فیس بک پر دوستوں کو اچھی حالت اور پرکشش جسمانی کیفیت  دیکھ کر خوش ہوتے ہیں یا خاموش رہتے ہیں اور اس طرح مختلف واقعات کو دیکھ کر ان کے اندر رقابت، اداسی اور حسد  پروان چڑھتے ہیں۔