Indian shelling
UN experts to visit the affected areas to assess
سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی اور بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اقوام متحدہ کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی آبزرور ٹیم نے سیالکوٹ میں سجیت گڑھ کے علاقے سخی خرد کا دورہ کیا جہاں پر انھیں پاکستانی حکام نے بھارتی گولہ باری کے باعث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جب کہ ایک کرنل اور 3 میجرز پر مشتمل ٹیم نے متاثرین سے خود بھی صورت حال دریافت کی.
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے ہی بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 5 روز کے دوران بھارتی جارحیت کے باعث 6 شہری شہید جب کہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔