Showing posts with label Experts. Show all posts
Showing posts with label Experts. Show all posts

Saturday, September 12, 2015

Some people are able to smoke longevity

Smoke

Some people are able to smoke longevity, Research

Some people are able to smoke longevity, Research
لاس اینجلس: نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد نہ صرف لمبی عمر پاتے ہیں بلکہ دیگر خطرناک قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
سگریٹ نوشی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور اس کے بے شمار نقصانات بھی ہیں جس کی وجہ سے ہر شخص اس سے دوری اختیار کرنے کی تاکید کرتا ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد لمبی عمر پاتے ہیں۔
امریکی یونی ورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے بعض افراد کی عمر نہ صرف لمبی ہوتی ہے بلکہ سگریٹ نوشی انہیں خطرناک قسم کے امراض خصوصا سرطان جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو سیگریٹ نوشی کے باوجود بھی لمبی عمر جیتے ہیں ان میں خاص قسم کے خلیات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے افراد نہ صرف لمبی زندگی پاتے ہیں بلکہ خطرناک قسم کے امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں جن میں کینسر بھی شامل ہے۔

Smoke

Wednesday, September 9, 2015

WhatsApp software users data security gap threatens millions ..

WhatsApp

WhatsApp software users data security gap threatens millions

WhatsApp software users data security gap threatens millions
نیویارک: واٹس ایپ کی ویب ایکسٹینشن میں ’’وائرس‘ سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ کا استعمال کرنے والے 20 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیکرز کے کنٹرول میں آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا اور ہیکرز صرف فون نمبر کے ذریعے صارفین کے کمپیوٹر کو ریموٹ کنٹرول کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ویب بیسڈ ورژن کے میسجنگ ایپ کے سوفٹ ویئر میں سامنے آنے والی کمزوری کی وجہ سے ہیکرز کو اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین تک رسائی مل جائے گی اور وہ ڈاؤن لوڈنگ کے دوران ان کے کمپیوٹر کو اپنے کنٹرول کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ویب کلائنٹ کے لیے واٹس ایپ ویب متعارف کرائی تھی جس سے آئی فون صارفین فائدہ اٹھا سکتے تھے۔ اس سروس کی بدولت موبائل فون استمعال کرنے والے افراد اپنی ویڈیوز، پیغامات، آڈیوز، لوکیشنز اور کنٹیکٹ کارڈ کو اپنے پرسنل کمپیوٹر پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
فرم چیک کے مطابق ہیکرز جب کسی بھی انفرادی شخص کو ٹارگٹ کرتے ہیں تو انہیں فون نمبر درکار ہوتا ہے اس کے لیے وہ بظاہرہمدردانہ پیغام (وی کارڈ) بھیجتے ہیں اور صارفین کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ اسے کھولے اور جیسے وہ اسے کھولتا ہے ہیکرز اس کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ واٹس ایپ نے اس سیکیورٹی خلا کی تصدیق کرتے ہوئے اس سروس کے صارفین کے لیے اے فکس فار ویب تیار کی ہے جو اسے ہیک ہونے سے بچائے گی۔

WhatsApp

Thursday, August 20, 2015

Indian shelling of UN experts to visit the affected areas to assess ..

Indian shelling

UN experts to visit the affected areas to assess

Indian shelling UN experts to visit the affected areas to assess
سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی اور بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اقوام متحدہ کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی آبزرور ٹیم نے سیالکوٹ میں سجیت گڑھ کے علاقے سخی خرد کا دورہ کیا جہاں پر انھیں پاکستانی حکام نے بھارتی گولہ باری کے باعث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جب کہ ایک کرنل اور 3 میجرز پر مشتمل ٹیم نے متاثرین سے خود بھی صورت حال دریافت کی.
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے ہی بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 5 روز کے دوران بھارتی جارحیت کے باعث 6 شہری شہید جب کہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

Indian shelling

Monday, August 17, 2015

US experts prepared the contaminated water purification ..

US experts prepared the Book

Prepared the contaminated water purification

US experts prepared the contaminated water purification ..
ورجینیا: امریکی ماہرین اور سائنسدانوں نے ایک ایسی ’قابلِ نوش‘ کتاب تیار کی ہے جو نکاسی آب کی ایک رہنما کتاب بھی ہے تو اس کے کاغذوں سےآلودہ  پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بنایا جاسکتا ہے جب کہ  اسے قابلِ نوش (ڈرنک ایبل) کتاب کا نام دیا گیا ہے۔
ٹائپوگرافی، نینوٹیکنالوجی اور خصوصی ڈیزائن شدہ فلٹر کا مجموعہ یہ کتاب صاف پانی کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم واٹر از لائف اور ڈی ڈی بی ڈیزائن نیویارک نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے جس کے پیچھے ورجینیا اور کارنیگی میلون یونیورسٹی کے ماہرین کا دماغ شامل ہے، اسے بنانے والی ماہر ڈاکٹر تھریسا ڈینکووچ کہتی ہیں کہ یہ آلودہ پانی سے 99.9 فیصد بیکٹیریا ختم کرسکتا ہے۔ واٹر از لائف ایک جانب تو کتاب کے ذریعے لوگوں کو صاف پانی کی اہمیت اور نکاسیِ آب سے آگاہ کرنا چاہتی تھی تو دوسری جانب وہ صاف پانی بھی فراہم کرناچاہتی تھی اور یوں ڈیزائنر نے دونوں اشیا کو ایک جگہ جمع کرکے اسے خوبصورت کتاب کی شکل دیدی۔
پوری کتاب چار سال تک پانی صاف کرنے  کے لیے کافی ہے اور اس کا ایک ورق دو حصوں میں منقسم ہے جو 60 روز تک پانی صاف کرسکتا ہے۔ ہر صفحے پر صحت اور پانی کے متعلق معلومات انگریزی میں درج ہیں جس کے نیچے مقامی زبان میں بھی معلومات درج کی جاسکتی ہیں۔ مثلاً کینیا کے لیے انگریزی اور سواہلی زبان میں کتاب تیار کی گئی ہے اور اسے ان 33 ممالک میں بھیجا جائے گا جہاں آلودہ پانی سب سے ذیادہ اموات کی وجہ بن رہا ہے۔ الفاظ چھاپنے کے لیے اس میں بے ضرر ماحول دوست سیاہی استعمال کی گئی ہے جو پینے والے کو نقصان نہیں پہنچاتی ۔ ہر صفحے پر پانی اور آبی صفائی کے بارے میں کوئی نہ کوئی مفید معلومات درج ہے ۔ کاغذی فلٹر ایک خاص ٹرے میں رکھا جاتا ہے جسے تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے۔
اسے بنانے والی ٹیم کو مناسب فنڈنگ مل چکی ہے اور اب وہ بہت تیزی سے اس کی تیاری میں مصروف ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں آلودہ پانی خصوصاً بچوں میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے اور ہر 21 سیکنڈ میں اس سے  دنیا بھر میں ایک بچہ ہلاک ہوجاتا ہے۔

Ship simultaneously in the US, such as the ability to ship and submarine drone ready ..

Ship simultaneously in the US

Ship and Submarine, drone ready

Ship simultaneously in the US, such as the ability to ship and submarine drone ready
نیو یارک: امریکی ماہرین ایک ایسے ڈرون کی آزمائش کررہے ہیں جو پرواز کرنے کے ساتھ نہ صرف پانی کی سطح پر تیز سکتا ہے بلکہ سمندر کی گہرائیوں میں آبدوز کی طرح سفر بھی کرسکتا ہے۔
امریکا کے نیول ریسرچ لیبارٹریز کے انجینئرز ایک ایسے ڈرون کی تیاری میں مصروف ہیں جسے دشمن آبدوزوں کی تلاش، سمندر میں  تیر کرتیل کے رساؤ کی تحقیق اور دیگر بہت سے کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔  اس روبوٹ ڈرون کا نام ’فلیمر‘ رکھا گیا ہے جس کی ویڈیو میں اسے اڑتے اور تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس میں تیرنے کے لئے چپو نما پر ضرورت پڑنے پر سکڑ کر کسی ہوائی جہاز کے بازو جیسے بن جاتے ہیں۔ فلیمر کا لفظ دو الفاظ ’فلائنگ سوئمر‘ کو ملاکر بنایا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ایجاد بطخ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ پرواز کے دوران اس کے چپونما پر سکڑ کر طیارے کو اڑتے دوران مستحکم رکھتے ہیں۔ پانی میں اس کے پچھلے پر اسے آگے کی جانب دھکیلتے ہیں اور یہ فوری طور پر پانی اور ہوا کے لئے اپنی کیفیت تبدیل کرسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کسی آبی پرندے کے طرح پانی میں غوطہ بھی لگا سکے گا۔
امریکی بحری ماہرین کے مطابق اس کا جدید ترین ماڈل 57 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا میں پرواز کرسکتا ہے جب کہ پانی میں صرف 11 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سگے گا۔ اس میں سونار (پانی میں کام کرنے والا ریڈار) لگا کر اسے سمندر کی گہرائیوں میں دشمن آبدوزوں کی شناخت کے لیے تیار کیا جارہا ہے جو اس کے پیٹ میں لگایا جائے گا تاکہ یہ نیچے پانیوں میں خطرات کا اندازہ لگاسکے۔

Drone Ready

Discover a new way to freeze the kidney, was now possible to save millions of lives ..

Discover a new way to freeze the kidney

Save millions of lives

Discover a new way to freeze the kidney, was now possible to save millions of lives
لندن: ماہرین نے انسانی اعضا خصوصاً گردوں کو طویل عرصے تک منجمد کرکے محفوظ کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔
ماہرین نے اسے ایک ’انقلابی عمل‘ قرار دیا ہے جسے ’نارموتھرمک پرفیوژن ‘ کہا جارہا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اسے پہلے ہی 40 ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جب کہ برطانیہ کے فری مین اسپتال اور گائز ہاسپٹل لندن نے پورے ملک میں اس نئے طریقے کی آزمائش کا منصوبہ تیار کیا ہے۔   صرف برطانیہ میں 7 ہزار مرد، خواتین اور بچے گردے کے منتظر رہتے ہیں جب کہ ہرسال صرف 3 ہزار گردے بطور عطیہ فراہم کرتے ہیں۔  ڈی فروسٹنگ طریقے کے ذریعے گردے درست حالت میں رہتے ہیں اور کامیاب آپریشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جب کہ خود گردے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوجاتی ہے۔
برطانیہ میں ٹرانسپلانٹ سرجری کے ماہرمائک نکلسن اس طریقے کے روحِ رواں ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ پہلے منتقلی کے لیے عطیہ کیے گئے کئی گردے تمام احتیاط کے باوجود بھی خراب ہوجاتے تھے لیکن اب اس نئی تکنیک کے ذریعے اعضا کو ان کے انتہائی معیار پر رکھا جاسکتا ہے اور اس طرح پیوندکاری کے لیے گردوں کی بڑی تعداد دستیاب ہوگی کیونکہ جسم سے باہر بھی 20 گھنٹے تک  گردے کو قابلِ استعمال رکھا جاسکتا ہے۔ برطانیہ میں گردوں پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر پروفیسر نکلسن کہتے ہیں کہ سرجن کم ملتے جلتے عطیہ کندگان سے گردہ لے لیتے ہیں اور معلوم نہیں ہوپاتا کہ عضو کام کرے گا بھی یا نہیں جب کہ نورموتھرمک پرفیوژن سے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ گردہ ٹرانسپلانٹ کے بعد کام بھی کرسکے گا یا نہیں۔
اس تکینک کے پاکستان میں گردے کے ہزاروں مریض بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں کیونکہ یہ مرض پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Kidney

Discover a new way to freeze the kidney