Showing posts with label Discovery. Show all posts
Showing posts with label Discovery. Show all posts

Tuesday, August 18, 2015

Get him to throw garbage and free Wi-Fi ..

Wi-Fi Signals

نئی دھلی: بھارت میں ایک کوڑے دان بنایا گیا ہے جو کچرے ڈالنے والے کو انعام کے طور پرمفت وائی فائی نیٹ ورک کا پاس ورڈ فراہم کرتا ہے۔
کامرس کے دو گریجویٹ نے یہ اہم ایجاد کی ہے جسے انہوں نے ’وائی فائی بن یا وائی فائی کوڑے دان‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جب بھی لوگ اس میں کچرا ڈالتے ہیں انہیں مفت وائی فائی ملتا ہے۔ کوڑے دان وائی فائی کے بانیوں میں سے ایک پراتیک اگروال کا کہنا تھا کہ جب کوئی کوڑے دان میں کچرا پھینکتا ہے تو کوڑا دان ایک کوڈ بھیجتا ہے جسے مفت وائی فائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے،‘
اگروال کے ساتھ ان کے ساتھی راج ڈیسائی نے سنگاپور اور ڈنمارک سمیت کئی ممالک کا دورہ کیا ہے تاکہ وہ اطراف کی صفائی کے بارے میں نئے خیالات اور آئیڈیاز پر کام کرسکیں اور لوگوں کا رویہ بھی تبدیل کیا جاسکے۔ ان دونوں پروگرامر نے انہی ممالک سے کئی آئیڈیاز لیے اور انہیں بھارت میں آزمانے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگ اپنی جگہ کو صاف رکھ سکیں اور لوگوں سے رابطے میں بھی رہیں۔
دونوں نے اپنے خرچ  پر بنگلور، کولکتہ اور دہلی کے ہفتہ وار میوزک فیسٹول میں وائی فائی کوڑے دان نصب کیے جو بہت کامیاب ہوئے اور لوگوں نے صفائی میں بھی ہاتھ بٹایا۔ اس عمل کے ذریعے وہ نہ صرف عوام کا رویہ بدلنا چاہتے ہیں بلکہ وہ انفرادی طور پر ان کی اصلاح بھی کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ ہوسکے۔

Wi-Fi Signals


Monday, August 17, 2015

Discover a new way to freeze the kidney, was now possible to save millions of lives ..

Discover a new way to freeze the kidney

Save millions of lives

Discover a new way to freeze the kidney, was now possible to save millions of lives
لندن: ماہرین نے انسانی اعضا خصوصاً گردوں کو طویل عرصے تک منجمد کرکے محفوظ کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔
ماہرین نے اسے ایک ’انقلابی عمل‘ قرار دیا ہے جسے ’نارموتھرمک پرفیوژن ‘ کہا جارہا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اسے پہلے ہی 40 ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جب کہ برطانیہ کے فری مین اسپتال اور گائز ہاسپٹل لندن نے پورے ملک میں اس نئے طریقے کی آزمائش کا منصوبہ تیار کیا ہے۔   صرف برطانیہ میں 7 ہزار مرد، خواتین اور بچے گردے کے منتظر رہتے ہیں جب کہ ہرسال صرف 3 ہزار گردے بطور عطیہ فراہم کرتے ہیں۔  ڈی فروسٹنگ طریقے کے ذریعے گردے درست حالت میں رہتے ہیں اور کامیاب آپریشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جب کہ خود گردے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوجاتی ہے۔
برطانیہ میں ٹرانسپلانٹ سرجری کے ماہرمائک نکلسن اس طریقے کے روحِ رواں ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ پہلے منتقلی کے لیے عطیہ کیے گئے کئی گردے تمام احتیاط کے باوجود بھی خراب ہوجاتے تھے لیکن اب اس نئی تکنیک کے ذریعے اعضا کو ان کے انتہائی معیار پر رکھا جاسکتا ہے اور اس طرح پیوندکاری کے لیے گردوں کی بڑی تعداد دستیاب ہوگی کیونکہ جسم سے باہر بھی 20 گھنٹے تک  گردے کو قابلِ استعمال رکھا جاسکتا ہے۔ برطانیہ میں گردوں پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر پروفیسر نکلسن کہتے ہیں کہ سرجن کم ملتے جلتے عطیہ کندگان سے گردہ لے لیتے ہیں اور معلوم نہیں ہوپاتا کہ عضو کام کرے گا بھی یا نہیں جب کہ نورموتھرمک پرفیوژن سے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ گردہ ٹرانسپلانٹ کے بعد کام بھی کرسکے گا یا نہیں۔
اس تکینک کے پاکستان میں گردے کے ہزاروں مریض بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں کیونکہ یہ مرض پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Kidney

Discover a new way to freeze the kidney

Saturday, August 15, 2015

Some habits that can cause trouble for you ..

انسان کچھ ایسی عادات کا شکار ہوجاتا ہے جو اس کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں اور غیر محسوس طریقے سےتو وہ زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں جب کہ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگران عادات کا چھوڑا جائے تو یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا: ایک تحقیق کے مطابق ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے بلڈ پریشربڑھ جاتا ہے جب کہ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس طرح مسلسل بیٹھنے سے کم از کم بلڈ پریشر میں 7 فیصد اورزیادہ سے زیادہ بلڈ پریشر میں 2 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے اس لیے ضروری ہے ٹانگ پر ٹانگ (کراس لیگ) رکھ کر 15 منٹ سے زیادہ نہ بیٹھیں۔ آرتھوپیڈک ڈاکٹرفیڈ  کا کہنا ہے کہ ایک ہی جگہ مسلسل نہ بیٹھیں اور ہر 45 منٹ تھوڑی دیر کے لیے چہل قدمی کریں۔
جب بھی کھڑے ہوں گھٹنوں کو کچھ خم دیں: گھٹنوں کو بند کرکے کھڑے نہ ہوں اس سے جوڑوں پر وزن اور دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جب بھی کھڑے ہوں گھٹنوں کو ذرا سا خم دیں لیں اس سے آپ کے جوڑوں کے گرد موجود پٹھے کام کرتے ہیں لیکن بند گھٹنوں سے کھڑے ہونے سے پٹھوں کو کام کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
پیٹ کے بل نہ سوئیں: بہت سے لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ پیٹ کے بل سوتے ہیں جو مناسب نہیں اس سے پیٹ بڑھ جاتا ہے۔ جو لوگ کمرکے بل نہیں سوتے ان کی گردن غیر فطری اندازمیں رہتی ہے اورخون کی گردش کو متاثر کرسکتی ہے۔
بہت ٹائٹ بیلٹ نہ پہنیں: اکثر لوگ اسمارٹ اور سلم نظرآنے کے لیے کمر کو گرد انتہائی ٹائٹ بیلٹ باندھتے ہیں لیکن یہ نظام ہاضمہ کو متاثر کرتی ہے۔ ڈاکٹر نوپرکرشنا کا کہنا ہے کہ دیر تک ٹائٹ بیلٹ پہننے سے پیٹ بھی کس جاتا ہے جو پیٹ کے اندر بھی سختی پیدا کرتا ہے جس سے ہاضمے کا عمل معمول کے مطابق نہیـں ہوتا جس سے تیزابیت پیدا ہوسکتی ہے۔ بیلٹ کو اتنی ٹائٹ کریں کہ آپ آرام دہ طریقے سے بیٹھ سکیں اور بآسانی سانس لے سکیں۔
جاگتے ہی کھچاؤ والی ورزش نہ کریں: انسان جب سو کر اٹھتے ہی کھچاؤ والی ورزش شروع کردے تو کمر کی ڈسکس متاثر ہوتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ سو کر اٹھتے کچھ دیگر سرگرمیاں جیسے برش کرنا اور چہل قدمی کریں اور اس کے بعد ورزش کریں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سوکر اٹھتے ہی ورزش کرنے سے شدید قسم کا کمر اور گردن کا درد ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
مسلسل ببل گم نہ چبائیں: ڈٓاکٹرز کا کہنا ہے کہ ببل گم کو مسلسل چبانے کی عادت کو ختم کریں کیوں کہ اس عادت کی وجہ سے آپ کے دانت اور جبڑوں کے پٹھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مختلف طریقوں سے بیگ اٹھائیں: آرتھوپیڈک سرجن  ٹیجاس اوپاسنی کا کہنا ہے کہ کندھوں پر بیگ اٹھا کر مسلسل چلنے سے پٹھوں میں عدم توازن پیدا ہوجاتا ہے جس سے کمراوربازوں میں درد رہنے لگتا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ اگر آپ اپنا بیگ ہمیشہ دائیں کندھے پر ہی اٹھائیں گے تو اس سے کندھے کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوگا اس لیے پہلی کوشش تو یہ کریں کہ کم وزن اٹھائیں اور دوسرا بائیں کندھے کا بھی استعمال کریں۔
سپر ٹائٹ جینز پہننے سے گریز کریں: انتہائی ٹائٹ جینز اور پینٹس پہننے سے صحت کے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ٹائٹ جینز پہننے سے جسم کی حرکت محدود ہوجاتی ہے جو دوران خون کو روک دیتی ہے۔
اپنے طرززندگی پر نظر رکھیں: ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے طرززندگی پرنظررکھ کراسے بہتر کرتے ہیں وہ نہ صرف اسمارٹ بلکہ جوان نظر آتے ہیں اور کئی جسمانی بیماریوں اور تکالیف سے دور رہتے ہیں۔ ہے ہنگم طریقے سے جھکنے سے کمر اور بازمتاثر ہوتے ہیں۔ کسی دیوارکے ساتھ اس طرح کھڑے ہوں کہ بازو مربع کی شکل میں رہیں جبکہ سر کا پچھلا حصہ دیوار کے ساتھ لگا ہو او آپ اوردیوار کے درمیان فاصلہ رہے اس طرح کہ آپ کی کمرکا کچھ حصہ، کولہے اور ایڑیاں دیوار کو ٹچ کریں۔
مذکورہ طریقے اپنانے سے جہاں آپ خود کو صحت و تندرست رکھ سکتے ہیں بلکہ آپ روزہ مرہ کی معمولی تکالیف سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔

Monday, August 10, 2015

Fees on a button to send greetings to his friend's birthday ..

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین اب اپنے موبائل فون سے ایک بٹن دبا کر اپنے دوستوں کو سالگرہ کی مبارکباد دے سکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک اپنے صارفین کو جہاں نت نئی سہولیات فراہم کرتی رہتی ہے اب وہیں اس نے جدید ٹیکنو معاشرے کے سائبرمستقبل کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے جہاں جذبات اوراحساسات کو ایک بٹن دبانے سے محسوس کیا جا سکے گا۔ یہ خصوصیت فیس بک پر پہلے سے موجود ایس ایم ایس نوٹی فکشن کا حصہ ہے، جو اپنے صارفین کو ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے فیس بک پر فعال رکھتا ہے، اس خصوصیت کے ساتھ ڈیفالٹ موڈ کے ذریعے فیس بک آپ کو اس وقت ٹیکسٹ کرے گا جب آپ کو فرینڈ ریکوئیسٹ موصول ہو گی، آپ کے فیس بک اسٹیٹیس پر تبصرہ کیا جائے گا یا پھر ٹائم لائن پر کچھ بھی پوسٹ کیا جائے گا۔
سوشل نیٹ ورک فیس بک کی یہ نئی خصوصیت اپنے صارفین کو دوستوں کی سالگرہ کے ایس ایم ایس نوٹی فکیشن کے ساتھ صرف ‘ایک’ بٹن دبا کر اپنے دوست کی ٹائم لائن پرخودکار ‘ہیپی برتھ ڈے’ کا پیغام بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گی، اس طرح اب ناصرف ہم خودکار طریقے سے پیغامات وصول کرسکیں گے بلکہ ان کے جوابات بھی بھیج سکیں گے۔ فیس بک ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے ہمارے جذبات کی ترجمانی ایک ہندسے کے طورپر کرے گا، ہم موبائل فون پر ’’1‘‘ کا ہندسہ دبائیں گے اور فیس بک سالگرہ کی مبارکباد کے پیغام کو دوستوں تک بھیج دے گا۔
فیس بک کے صارفین کے لئے موبائل فون ٹیکسٹ پیغامات کو فعال بنانے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے،اس سہولت کے لئے فیس بک کے صفحے پر اوپر دائیں جانب فرینڈ ریکوئسٹ، ان بکس، نوٹی فکیشن اور شارٹ کٹس کے ساتھ بنے مخصوص نشان پر کلک کرکے سیٹنگ پر جائیں، جہاں بائیں جانب ‘موبائل’ کے آپشن میں جانے کے بعد اپنا موبائل فون نمبر، ملک اور موبائل فون سروس کا نام بتائیں، اس کے بعد اپنے فون نمبر سے 32665 پر فیس بک کو ‘ایف’ لکھ کر ایس ایم ایس کریں، جس کے بعد آپ کو اپنے موبائل فون پر خود کار طرقیے سے تصدیقی ایس ایم ایس ملے گا، جس کے ساتھ ہی موبائل فون پر فیس بک ٹیکسٹ میسیجنگ کی سہولت فعال ہوجائے گی۔

Wednesday, August 5, 2015

Researchers discover new layer of human hair ..


ریوڈی جنیرو: ماہرین نے انسانی بالوں کی ایک نئی پرت دریافت کی ہے جس سے بالوں کے علاج میں مدد مل سکے گی۔
برازیل میں کی جانے والی تحقیق میں طاقتور ایکسرے کی شعاعوں نے انسانی بال کے درمیان ایک نئی سطح دریافت کی ہے جو اس کی بیرونی پرت کیوٹیکل اور بالوں کو رنگ دینے والے کارٹیکس کے درمیان کی ہے اور کئی طرح کے پروٹین پر مشتمل ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پرت عام طور پر پرندوں کے بالوں اور رینگنے والے جانوروں کے چھلکوں میں پائی جاتی ہیں۔
برازیل میں سنکروٹرون لائٹ سورس پر تحقیق کرنے والی ڈاکٹر ویسنا اسٹانک نے بتایا کہ بالوں کی یہ نئی پرت بقیہ بالوں سے مختلف ہے جس میں ایلفا کیراٹن غائب ہے جب کہ بیٹا کیراٹن موجود ہے جو بالوں کو مضبوطی دیتا ہے اور اس دریافت سے بالوں کی حفاظت کے نئے شیمپو اور کنڈیشنر تیار کیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بالوں کے اس نئے جزو پر مزید تحقیق کے بعد بالوں کے امراض کے علاج میں بھی مدد مل سکتی ہے۔