Showing posts with label Health Experts. Show all posts
Showing posts with label Health Experts. Show all posts

Tuesday, August 18, 2015

Coffee helps in colon cancer is quenched, Experts ..

Health Experts

Coffee helps in colon cancer is quenched

Coffee helps in colon cancer is quenched, Experts
بوسٹن: جو مریض بڑی آنت کےکینسر کا علاج کرارہے ہیں اگر وہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پیئیں تو اس سے بہت ذیادہ فائدہ ہوتا ہے جب کہ اس بات کا انکشاف ان مریضوں کے مطالعے کے بعد کیا جو بڑی آنت کے سرطان (قولون کینسر) کا علاج کرارہے تھے۔
امریکی شہر بوسٹن کے ڈانا فاربر کینسر انسٹی ٹیوٹ میں کی گئی تحقیق کے دوران ماہرین نے بڑی آنت کے سرطان میں مبتلا ایک ہزار مریضوں کا مطالعہ کیا جو کینسر کے تیسرے اسٹیج پر تھے ۔ ان کا کینسر لمفی نالیوں (لمف نوڈز) میں پھیل چکا تھا لیکن پورے جسم میں نہیں اور وہ سرجری اور کیموتھراپی کراچکے تھے۔ انہیں روزانہ ورزش اور کھانے پینے کی ڈائری رکھنے کو کہا۔
جن مریضوں نے روزانہ تین سے چار کپ کافی پی تھی ان کی 42 فیصد تعداد میں کینسر لوٹ کر نہیں آیا جبکہ کافی پینے والوں کی 33 فیصد تعداد مطالعے کے دوران موت کا شکار نہیں بنی۔ ماہرین کے مطابق روزانہ کافی پینے سے آنتوں کے کینسر میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ تاہم کیفین والے تمام مشروبات اس کینسر کو نہیں روکتے صرف کافی پینے سے ہی بہتر فرق دیکھا گیا۔
اس سے قبل ہونے والی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ کافی سے ذیابیطس، کینسر اور پارکنسن جیسے امراض کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

Health Experts

Only 10 minutes to detect cerebral stroke up helmets ..

Health Experts

Only 10 minutes to detect cerebral stroke

Health Experts Only 10 minutes to detect cerebral stroke
اسٹاک ہوم: ماہرین نے جان بچانے والا ہیلمٹ تیارکرلیا ہے جو پہننے والے کے دماغ کا مطالعہ کرتے ہوئے اندازہ لگا سکتا ہے کہ دماغ میں خون جما ہے یا خون بہا ہے اور دماغی اسکیننگ سے قبل بہت حد تک فالج یا کسی اورمرض کا درست اندازہ لگاسکتا ہے۔
اس ہیلمٹ کوسوئیڈن کی سلگرینسکا یونیورسٹی اسپتال میں 500 مریضوں پردو مختلف مطالعوں میں آزمایا جارہا ہے جب کہ ہیلمٹ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این ایچ ایس) میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریضوں میں فوری طور پر دماغی کیفیت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ اسی طرح کسی مریض کو اسپتال لے جانے سے قبل ایمبولینس میں ہی اس کی کے دماغ میں چوٹ، رگ پھٹنے یا پھر خون کا لوتھڑا جم جانے کا پتا لگالیا جائے گا جس سے مریض کو اسپتال میں علاج کے دوران فائدہ ہوگا۔
اس ہیلمٹ میں مائیکروویو ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے جو بتاسکتی ہے کہ دماغ کی رگ پھٹی ہے یا پھراس میں خون کا لوتھڑابنا ہے جب کہ 85 فیصد کیسوں میں خون کا لوتھڑا دماغی رگ میں جم جاتا ہے اورمریض بے ہوش ہوجاتا ہے اوردنیا بھرمیں اس سے بڑی تعداد میں اموات ہوتی ہیں۔ جب مائیکروویودماغ میں جاتی ہی تو وہ اسٹروک کے مقام کا ایک گراف بتاتی ہیں جس سے مرض کا پتا لگایا جاسکتا ہے جس سے مرض کا اندازہ لگاتے ہوئے بروقت اس کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

Health Experts



Monday, August 17, 2015

Pakistan and Afghanistan have a lot of work for the eradication of polio, The World Health Organization ..

The World Health Organization

Pakistan and Afghanistan have a lot of work for the eradication of polio

Pakistan and Afghanistan have a lot of work for the eradication of polio
جنیوا: اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے لازمی سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔
عالمی ادارہ صحت (ایچ ڈبلیو او) کی ایمرجنسی کمیٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے مہم چلانے کی ضرورت ہے جب کہ ملک سے باہر جانے والے مسافروں کی اسکریننگ کے عمل میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی کاکہنا تھا کہ افغانستان میں عالمی فضائی مسافروں کی اسکریننگ نہیں کی جا رہی اور نہ ہی انہیں ٹریک کیا جا رہا ہے جب کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بغیر ویکسی نیشن کے مسافروں کو چھوڑا جارہا ہے۔ کمیٹی نے خبردار کیا  کہ اس کوتاہی سے عالمی سطح پر پولیو کے پھیلنے کا رسک بڑھ گیا ہے جب کہ قندھار میں پولیوکے خاتمے کے لیے چلائی جانے والی مہم کو روک دینا بھی تشویشناک ہے۔
کمیٹی  کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں اب بھی پولیو کی بیماری بڑے پیمانے پر موجود ہے اور صرف ایک سال میں پاکستان میں پولیو کے 29 کیسز اور 7 کیسز افغانستان میں سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  اگرچہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بہتری آئی ہے تاہم دونوں  ممالک میں ایئر پورٹس پر اس سلسلے میں طے شدہ سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جارہا۔ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ پولیو کے خاتمے کےلیے سخت اقدامات کریں۔

The World Health Organization

Polio

Discover a new way to freeze the kidney, was now possible to save millions of lives ..

Discover a new way to freeze the kidney

Save millions of lives

Discover a new way to freeze the kidney, was now possible to save millions of lives
لندن: ماہرین نے انسانی اعضا خصوصاً گردوں کو طویل عرصے تک منجمد کرکے محفوظ کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔
ماہرین نے اسے ایک ’انقلابی عمل‘ قرار دیا ہے جسے ’نارموتھرمک پرفیوژن ‘ کہا جارہا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اسے پہلے ہی 40 ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جب کہ برطانیہ کے فری مین اسپتال اور گائز ہاسپٹل لندن نے پورے ملک میں اس نئے طریقے کی آزمائش کا منصوبہ تیار کیا ہے۔   صرف برطانیہ میں 7 ہزار مرد، خواتین اور بچے گردے کے منتظر رہتے ہیں جب کہ ہرسال صرف 3 ہزار گردے بطور عطیہ فراہم کرتے ہیں۔  ڈی فروسٹنگ طریقے کے ذریعے گردے درست حالت میں رہتے ہیں اور کامیاب آپریشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جب کہ خود گردے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوجاتی ہے۔
برطانیہ میں ٹرانسپلانٹ سرجری کے ماہرمائک نکلسن اس طریقے کے روحِ رواں ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ پہلے منتقلی کے لیے عطیہ کیے گئے کئی گردے تمام احتیاط کے باوجود بھی خراب ہوجاتے تھے لیکن اب اس نئی تکنیک کے ذریعے اعضا کو ان کے انتہائی معیار پر رکھا جاسکتا ہے اور اس طرح پیوندکاری کے لیے گردوں کی بڑی تعداد دستیاب ہوگی کیونکہ جسم سے باہر بھی 20 گھنٹے تک  گردے کو قابلِ استعمال رکھا جاسکتا ہے۔ برطانیہ میں گردوں پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر پروفیسر نکلسن کہتے ہیں کہ سرجن کم ملتے جلتے عطیہ کندگان سے گردہ لے لیتے ہیں اور معلوم نہیں ہوپاتا کہ عضو کام کرے گا بھی یا نہیں جب کہ نورموتھرمک پرفیوژن سے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ گردہ ٹرانسپلانٹ کے بعد کام بھی کرسکے گا یا نہیں۔
اس تکینک کے پاکستان میں گردے کے ہزاروں مریض بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں کیونکہ یہ مرض پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Kidney

Discover a new way to freeze the kidney

Wednesday, August 12, 2015

The patient died of Ebola survivors suffer blindness, Global Health Experts ..

جینیوا: مغربی ممالک میں ایبولا سے متاثر ہونے کے بعد زندہ بچ جانے والے افراد اب جوڑوں کے شدید درد میں مبتلا ہیں جب کہ یہ مریض اس مرض کے باعث اندھے پن کا بھی شکار ہورہے ہیں۔
عالمی ماہرینِ صحت کے مطابق ایبولا وائرس کے سخت انفیکشن کے بعد بچ جانے والے افراد کی پریشانی کم نہیں ہوتی اور وہ آنکھوں کی سوزش اورجوڑوں کے شدید درد میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس کے باعث ان کی بینائی کھونے کا  بھی خدشہ ہوتا ہے۔
ایبولا مریضوں پر ہونے والی 5 روزہ کانفرنس سے عالمی ادارہ صحت سیرالیون کے نمائندے نے بتایا کہ اب تک دنیا میں ایبولا مریضوں کی اتنی بڑی تعداد جمع نہیں ہوئی تاہم گنی، لائبیریا اور سری لیون سے وابستہ 1300 مریض ایسے ہیں جو ایبولا کے عذاب سے گزر چکے ہیں اور ان میں سے آدھے مریض شدید مشکل میں ہیں وہ جوڑوں کے درد کی وجہ سے کوئی کام نہیں کرسکتے جب کہ 25 فیصد مریض آنکھوں کی تکلیف اور بعض افراد جزوی یا مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایبولا سے متاثر ہوکر اس سے بچ جانے والے افراد کی آنکھوں میں وائرس موجود ہے جو ان کی بینائی کو متاثر کررہا ہے اس صورتحال سے ایبولا پر تحقیق کرنے والے افراد کا خیال ہے کہ وائرس کے دیرپا منفی اثرات برقرار رہتے ہیں اور ان پر مزید تحقیق اور توجہ کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ افریقا میں پھوٹنے والی ایبولا کی وبا سے 27 ہزار افراد متاثر ہوئے اور 11 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے گئے جب کہ بچ جانے والے افراد اب خوفناک صورتحال کا شکار ہیں۔ ایبولا کا مریض متاثر ہونے کے 21 دن کے اندر موت کا شکار ہوجاتا ہے اور اس کے بدن کے تمام مائعات میں اس کا وائرس سرائیت کرجاتا ہے جو مرض کو مزید پھیلانے کی وجہ بنتا ہے۔

Saturday, August 8, 2015

Spicy food reserve from cancer and heart disease, Health Experts ..


لندن: ماہرین صحت کے مطابق مرچوں میں پایا جانے والا ایک اہم عنصر کیپسائسن آپ کو کینسر اور امراضِ قلب  سے محفوظ رکھتا ہے جب کہ اس سے موٹاپے کو بھی دور کیا جاسکتا ہے۔
برطانوی اورچینی ماہرین صحت نے اس تحقیق میں 5 لاکھ درمیانی عمر کے افراد کا جائزہ لیا جس سے ظاہر ہوا کہ روزانہ یا ایک دن بعد مصالحے دار کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں سادہ کھانا کھانے والے افراد میں مختلف امراض اور قبل از وقت موت کی شرح 14 فیصد زیادہ تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے چٹ پٹا کھانا کھانے والے کینسر، سانس کے امراض اور امراضِ قلب سے دور رہتے ہیں اور اس کی وجہ خصوصاً سرخ مرچ میں پایا جانے والا ایک کیمیکل کیپسیاسن ان امراض کو دور کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس موٹاپے کو بھی دور رکھتے ہیں۔ ماہرین صحت بھی سرخ مرچ کھانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ دل کے لیے بہت مفید تصور کی جاتی ہیں۔