Showing posts with label London. Show all posts
Showing posts with label London. Show all posts

Thursday, September 10, 2015

Oxford dictionary adds interesting and strange a thousand words ..

Oxford Dictionary

Oxford dictionary adds interesting and strange a thousand words

Oxford dictionary adds interesting and strange a thousand words
لندن: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبان کی وسعت بھی بڑھتی رہتی ہے اور دلچسپ الفاظ لغت کا حصہ بن جاتے ہیں اور اب آکسفورڈ نے بس کی سیٹ پر ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر الفاظ کو بھی اپنی لغت کا حصہ بنا لیا ہے۔
حال ہی میں آکسفورڈ کی لغت میں ایک ہزار سے زائد الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے زبان کی وسعت میں اضافہ ہوگا اوراس اضافے میں سب سے زیادہ اضافہ لفظ ’’مینزسپریڈنگ‘‘ کا ہوا جس کے معنی ہیں بس کی سیٹ پر کوئی شخص اس طرح ٹانگیں پھیلا کر بیٹھے کہ وہ ساتھ والی سیٹ کے کچھ حصے پر بھی قبضہ جما لے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل اس طرح بیٹھنے کے لیے کوئی لفظ ڈکشنری میں موجود نہیں تھا جب کہ اس کے علاوہ پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کے لیے جدید دور کے مطابق ایک بالکل نیا لفظ ’’کیٹ کیفے‘‘ کا اضافہ کیا گیا ہے یعنی وہ جگہ جہاں لوگ بلیوں کے ساتھ مل سکتے ہوں یا پھر اپنی پالتوبلیوں کو لا سکتے ہوں۔ ہم جنس پرستوں کی شادی کو کئی ممالک میں قانونی حیثیت ملنے کے بعد ان کے جنس کی شناخت سے متعلق کسی لفظ کی تلاش تھی تو اس کے لیے لفظ  ’’ایم ایکس‘‘ کو شامل کیا گیا ہے جسے وہ لوگ اپنے سر نیم سے پہلے استعمال کریں گے جو اپنی جنس کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ ان الفاظ کے علاوہ اور بھی جدید ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کئی الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Oxford Grammer

Tuesday, September 8, 2015

The benefits of Tomato Ketchup ..

Tomato Ketchup

Tomato ketchup beautify skin and hair

Tomato ketchup beautify skin and hair
لندن: ترقی یافتہ ممالک میں حسن و خوبصورتی کے لیے ٹماٹو کیچپ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے حیرت انگیز نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔
ٹماٹو کیچپ کا فیس ماسک:
ٹماٹروں میں لائسوپین نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو دھوپ سے جھلسنے والی جلد کی مرمت کرتا ہے اس میں وٹامن اے ، سی اور کے بھی ہوتا ہے جو جلد کو نرم رکھتے ہوئے اسے مزید تباہی سے بچاتا ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ ٹماٹروں کو پکانے سے لائسوپین کی مقدار مزید بڑھ جاتی ہے اس کے خاص اجزا جلد میں موجود کولاجن کی پیداوار بڑھاتے ہیں اور جلد تروتازہ اور خوبصورت لگتی ہے۔ یاد رہے کہ بازار کے ٹماٹو کیچپ میں سرکہ ہوتا ہے جو اس کے فائدے کو ختم کردے گا اسی لیے جوسر میں ٹماٹر کا رس نکال کر استعمال کرنا بہت مفید ہے۔ ٹماٹر کے رس کو 15 منٹ چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھولیں کچھ ہی دنوں میں آپ کو حوصلہ افزا نتائج ملیں گے۔
 بالوں کے لیے کنڈیشنر:
ٹماٹر کے کیچپ میں کئی طرح کے تیزاب موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی جڑوں میں جذب ہوکر بالوں کو چمکدار بناتے ہیں لیکن ان سے بالوں میں خشکی بھی پیدا ہوسکتی ہے اور وہ سر کی کھال میں کھنچاؤ پیدا کرسکتی ہے۔ 5 منٹ تک ٹماٹو کیچپ اپنے بالوں میں لگائیں اور اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے اسے دھولیں اس سے آپ کے بال چمکدار ہوجائیں گے۔
ٹماٹو کیچپ سے اسٹیل کے برتن چمکائیں:
جن تانبے کے سکوں اور برتنوں کا رنگ متاثر ہوتا ہے ٹماٹو کیچپ میں موجود تیزاب سے پرانے سکوں کو بھی چمکایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ فرائی پین کے اندرونی حصے کو صاف کرنے کے لیے بھی ٹماٹو کیچپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Tomato Ketchup

Benefits

Eye Drop developed ..

Eye Drop

10 years ago to identify the eye drops developed glaucoma

10 years ago to identify the eye drops developed glaucoma
لندن: ماہرین نے اندھیرے میں چمکنے والا ایک آئی ڈراپ بنایا ہے جو آنکھ میں جا کر بھی دکھائی دیتا ہے اور اس سے سبز موتیا کی کئی سال پہلے نشاندہی کرکے ہزاروں لاکھوں افراد کو اندھا ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔
لندن میں ویسٹرن آئی اسپتال کے مریضوں پر اس کی آزمائش شروع ہوگئی ہے، چمکنے والا مائع آنکھ میں جاکر یہ ظاہر کرتا ہے کہ آنکھوں کے خلیات کس رفتار سے ختم ہورہے ہیں اور اس طرح کم ازکم 10 سال قبل گلوکوما یا سبز موتیا کی شناخت ممکن ہوجاتی ہے اس کے علاوہ یہ پارکنسن اور الزائیمر جیسے مرض سے بھی خبردار کرسکتا ہے۔ صرف پاکستان میں ہی کم ازکم 15 لاکھ افراد سبزموتیا کے شکار ہیں اور ان میں سے آدھے اپنی بینائی کھوچکے ہیں اس لیے اگر یہ مرض بروقت شناخت ہوجائے تو اس سے بینائی کو بچایا جاسکتا ہے۔
آنکھوں میں مائع خارج کرنے والی نالیاں بند ہوجاتی ہیں اور مائع دھیرے دھیرے آنکھوں میں جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے پھر ان کا پریشر بڑھنے سے آنکھوں میں موجود روشنی کو برقی سگنل میں بدلنے والے اعصاب تباہ ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور مریض نابینا ہوجاتا ہے۔  فی الحال آنکھوں پر ہوا کا تیز جھونکا ڈال کر اس کا پریشر نوٹ کرکے آنکھوں میں سبز موتیا کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔ آنکھوں میں مائع جمع ہونے سے روکنے کے لیے بعض ڈراپس ڈالے جاتے ہیں تاہم اس نئے ڈراپس سے نہ صرف سبز موتیا بلکہ دیگر دماغی امراض کا بھی قبل از وقت پتا لگانا ممکن ہوسکے گا۔

Eye Protect

Monday, September 7, 2015

Oldest Cricket Ball ..

World's Oldest Cricket Ball

Discover the world's oldest cricket ball, was used in 1760

Discover the world's oldest cricket ball, was used in 1760
ندن: دنیا کی قدیم ترین کرکٹ گیند سسیکس کرکٹ میوزیم میں موجود ہے، اس کی سلائیاں تقریباً ختم ہوچکیں جبکہ چمڑا بھی کئی جگہ سے اکھڑچکا ہے۔
یہ گیند سائوتھ اسٹریٹ میں واقع لیواس کے علاقے میں ایک گھر کی تزئین وآرائش کے دوران دریافت ہوئی، اس کے ہمراہ تین سنگل جوتے بھی پائے گئے ہیں، یہ گیند ان کے ساتھ رکھی گئی تھی، غالب امکان ہے کہ یہ جوتے 1760 اور 1770میں استعمال ہوئے لہذا یہ گیند بھی اسی دور کی تصور کی جارہی ہے، کرکٹ مورخ نکولس شارپ کے مطابق ابھی تک ہمارے سامنے اس سے پرانی کوئی چیز نہیں آئی ہے۔

Muslims in the UK ..

Hatred of Muslims in Britain

Hate crimes against Muslims in the UK increased by 75%

Hate crimes against Muslims in the UK increased by 75%
لندن: گزشتہ برس کے مقابلے میں برطانیہ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم ’ ٹیل ماما‘ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف 816 نفرت انگیز واقعات رونما ہوئے جب کہ اس سے ایک برس قبل یہ تعداد 478 نوٹ کی گئی تھی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق مسلمان مخالف واقعات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ آزادہ ذرائع کے مطابق ان کا تناسب دوگنا ہوچکا ہے۔ مسلمانوں پر حملے اور نفرت انگیز رویوں میں سب سے ذیادہ اضافہ میرٹن میں ہوا جہاں نفرت انگیز حملوں میں 262 فیصد تک اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ رچمنڈ اپون تھیمز میں 9 واقعات ہوئے جب کہ گزشتہ برس صرف ایک واقعہ ہی رپورٹ ہوا تھا۔
’ ٹیل ماما‘ کے مطابق سرڈھانپنے اور حجاب والی خواتین سے برا سلوک، تشدد اور تضحیک کے واقعات میں 60 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ تنظیم نے برطانوی خبر رساں ویب سائٹ کو بتایا کہ حملہ آور چہرہ ڈھانپنے والی خواتین کو بطورِ خاص نشانہ بناتے ہیں۔ ان بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد برطانوی پولیس نے بھی اس طرح کے جرائم کے شکار افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اسے رپورٹ کرائیں تاکہ ملوث افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔
دیگر تنظیموں کے مطابق مسلمانوں کے مذہبی تہواروں پر ان جرائم میں شدت آجاتی ہے اور پولیس کو چاہیے کہ وہ ان مواقع پر ذیادہ چوکنا ہوکر گشت کرے تاکہ مذہب پر مبنی جرائم کم کیے جاسکیں۔ لندن پولیس سے وابستہ میک چشتی کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز جرائم کسی بھی صورت قبول نہیں اور تمام الزامات کی تفتیش کرکے ذمے داروں کو گرفتار کیا جائے گا اور اس ضمن میں لندن میں 900 پولیس افسران کو ایسے واقعات کی روک تھام کا خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔
لندن پولیس نے کہا کہ مسلمان خواتین اور مرد اپنے خلاف ہونے والے جرم کی رپورٹ ضرور درج کرائیں۔

Muslims

UK(London)

Food Lost ..

Food Lost, Report

Worldwide 400 billion dollars annually in food is lost, Report

لندن: دنیا بھر میں ہرسال 400 ارب یا 4 کھرب ڈالر کا کھانا خراب ہوکر ضائع ہوجاتا ہے جن میں سب سے زیادہ کھانا ایشیا میں ضائع ہوتا ہے۔
برطانیہ میں ویسٹ اینڈ ریسورس ایکشن پروگرام کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خوراک ایشیا میں ضائع کی جاتی ہے اور اس کے بعد یورپ اور شمالی امریکہ کا نمبر آتا ہے۔ رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہرسال 28 کروڑ ٹن خوراک کھانے سے بچ رہتی ہے اور ضائع ہوجاتی ہے۔
ویسٹ اینڈ ریسورس کا کہنا ہے کہ اگر صارفین محتاط ہوجائیں تو کھانے کی اس بہت بڑی اربوں ڈالر کی مقدار کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے جب کہ فریج کا مناسب درجہ حرارت اور پیکنگ کا معیار بہتر بناکر بھی کھانے کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور تیسری دنیا میں ریفریجریٹر اور ٹھنڈک کی فراہمی سے ایک چوتھائی خوراک خراب ہونے سے محفوظ رکھی جاسکتی ہے لیکن بعض حالات میں کچھ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ بہت سے پھل اور سبزیاں راستے میں ہی خراب ہوجاتے ہیں اور پروسینگ اور پیکنگ میں کھانا خراب ہوجاتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق فصل کی کٹائی اور کھیتوں میں ہی 60 کروڑ ٹن خوراک ضائع ہوجاتی ہے جسے بہتر ٹیکنالوجی اور وسائل فراہم کرکے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

World Smallest Man ..

Smallest Man

The world's smallest man died

لندن: دنیا کے سب سے پستہ قد انسان چندرا دنگی مختصر علالت کے بعد 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق نیپا سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا قد صرف 21.5 انچ تھا۔ نمونیا کا شکار ہونے کے باعث چندرا دنگی ایک امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔ انہوں نے انڈیا کے ریمبو سرکس میں بھی کام کیا تھا جہاں انہیں پیار سے شہزادہ چندرا کہا جاتا تھا۔ 2012 میں انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے مرد کا اعزاز دیا گیا تھا۔
اسپتال کے ترجمان نے ان کی بیماری کی وجہ نہیں بتائی لیکن نیپال کے اخبار کھٹمندو پوسٹ کے مطابق وہ نمونیا میں مبتلا تھے۔ پہلے ان کا علاج نیپال میں کیا جارہا تھا لیکن حالت بگڑنے پر انہیں امریکا منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Sunday, September 6, 2015

IQ Test ..

IQ Test

12-year-old child IQ test Einstein and Stephen Hawking left behind

لندن: 12 سالہ برطانوی بچی نے آئی کیو ٹیسٹ میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسی عبقری شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔
لڈیا سیبا سٹین نے 150 سوالات پرمشتمل آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور کیا جب کہ شہرہ آفاق سائنسدانوں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کا آئی کیو160 تھا۔ لڈیا نے برطانیہ کے کولچیسٹر کاؤنٹی ہائی اسکول فار گرلز میں آٹھویں کلاس میں پڑھائی کا آغازکیا ، چند سال کی عمر میں ہی کتابوں کا مطالعہ شروع کردیا اور وہ اب تک مشہور ناول ہیری پورٹر کی تمام 7 جلدیں 3، 3  بار پڑھ چکی ہیں۔ لڈیا کے پسندیدہ مضامین میں ریاضی اور فزکس شامل ہیں۔ اس کے والدین کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔

Google Feature ..

Google Feature

Google's new feature, which can keep you busy for hours

سان فرانسسکو: گوگل نے معلومات کے متلاشی افراد کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو دلچسپ معلومات کے خواہشمند افراد کو گھنٹوں اسکرین کے سامنے بیٹھنے پر مجبور کردیتا ہے۔
گوگل سرچ بار پر  ’’I’m feeling curious‘‘  ٹائپ کرنے کے بعد اسکرین پر ایک کے بعد دلچسپ حقائق ظاہر ہوتے ہیں جو صرف چار سطروں تک محدود ہوتے ہیں۔ ان میں تاریخ، جغرافیہ، بنیادی معلومات ، دلچسپ حقائق اور سائنس کی معلومات ظاہر ہوتی ہیں لیکن تمام معلومات عام افراد کی دلچسپی کے تحت نمودار ہوتی ہیں۔ ایک معلومات کے نیچے نیلی لائن میں ’’دوسرا سوال پوچھیں‘‘ کا آپشن نیلی لائن میں ظاہر ہوتا ہے اور اس پر کلک کرکے اگلی معلومات ظاہر ہوتی ہے۔
عجیب و غریب اور دلچسپ معلومات کے حقائق کے نیچے ان کے مستند حوالہ جات بھی درج ہوتے ہیں جن پر کلک کرکے ان کی تصدیق بھی کی جاسکتی ہے لیکن گوگل کی اس معلومات اور اس سے قبل سرچ انجن میں پوچھے گئے سوالات سے بہت سی ویب سائٹ ناراض بھی ہیں کیونکہ اگر پاکستان لکھیں تو گوگل اسکرین کی دائیں جانب وکی پیڈیا سے اس کا جواب لے آتا ہے اور ایسی ہی دیگر ویب سائٹ سے رجوع کرتا ہے ۔ اس عمل سے لوگ اس ویب سائٹ پر جانے کی بجائے گوگل سرچ پیج پر ہی معلومات پڑھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔
اگست میں وکی پیڈیا کے شریک بانی نے شکایت کی تھی کہ گوگل کے اس عمل سے ان کا ٹریفک متاثر ہورہا ہے اور گوگل کی جانب سے معلوماتی گراف دکھانے پر ان کی ویب سائٹ 21 فیصد ٹریفک کھوچکی ہے۔

Child sexual abuse ..

Child sexual abuse

British educational institutions increased incidence of child sexual abuse

لندن: برطانوی اسکولوں میں گزشتہ 3 برسوں میں 600 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی جس میں بچے ہی ملوث پائے گئے ہیں۔
برطانیہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسکولوں میں جنسی بنیادوں کے 5500 واقعات اور 4000 حملے بھی ہوئے ہیں جن میں نازیبا ٹیکسٹ بھیجنے، اپنی اور دوسروں کی اخلاق باختہ تصاویر ایم ایم ایس کرنے اور فحش باتوں کی تشہیر شامل ہیں۔ رپورٹ کرنے والے 1,500 متاثرین بچوں کی عمر 13 یا اس سے بھی کم رپورٹ کی گئی ہے۔
برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کی تنظیم این ایس پی سی سی کے مطابق بچے انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھ کر حقیقی زندگی میں ان پر عمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ بہت خوفناک رحجان ہے۔ تھوڑے بڑے بچے انٹرنیٹ پر موجود ویڈیوز دیکھ کر خود ایسے کام کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے جب کہ بہت ہی کم عمری اور پرائمری کلاسوں کے طالب علم جو کچھ بھی دیکھتے ہیں اس کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور خود انہیں اس کا شعور بھی نہیں ہوتا۔
برطانوی خبررساں ایجنسی کو ایک طالبہ نے بتایا کہ اسے اسکول کے اسٹور روم میں اس وقت ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جب اس کی عمر صرف 15 سال تھی اور ایک اور لڑکے نے بتایا کہ اسکول خالی ہونے پر اس کے 3 دوستوں نے اس پر جنسی حملہ کیا تھا۔

Yuvraj Singh and Hazel Catches ..

Yuvraj Singh and Hazel Catches

Yuvraj Singh and English model Hazel catches were rumors of a relationship!

نئی دہلی: بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کا نام انگلش اداکارہ اور ماڈل ہیزل کیچ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ کرکٹر اس مرتبہ غیرملکی اداکارہ کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے پائے گئے ہیں، وہ ماضی میں کئی ملکی اداکاراؤں سے بھی قریب رہے ہیں، یوراج کو اس مرتبہ لندن میں عوامی مقامات پر انگلش اداکارہ ہیزل کے ہمراہ دیکھاگیا ہے، تاہم ابھی تک ان کی جانب سے اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، اگر یہ خبریں درست ہوئیں تو بھارتی کرکٹ کو نئی جوڑی مل جائے گی، جہاں ان سے قبل کوہلی کا انوشکا، ہربھجن سنگھ کا گیتا بسرا اور ظہیرخان کا ایشا شراوینی سے معاشقہ چل رہا ہے، ماضی میں یوراج کا نام اداکارہ کم شرما اور دیپکا پڈوکون کے ساتھ بھی لیاجاتا رہا ہے، ہیزل کی والدہ کا تعلق ماریطانیہ سے ہے جبکہ ان کے والد انگلینڈ کے ہیں، انھوں نے حال ہی میں بگ باس 7 میں حصہ لیا تھا۔

Wednesday, August 26, 2015

Sania Mirza ..

Sania Mirza

Sania Mirza's game against Ratna Award nomination for stay order

Sania Mirza's game against Ratna Award nomination for stay order
نئی دہلی: بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کی راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کیلیے نامزدگی کو کرناٹکا ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے پیرالمپک ایتھلیٹ ایچ این گریشا کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔
ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز میں ومبلڈن گرینڈ سلم جیتنے پر وزارت کھیل کی جانب سے راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا ۔
لندن پیرالمپکس 2012 میں ہائی جمپ میں سلور میڈل جیتنے والے گریشا نے کہاکہ کھیلوں کے سب سے بڑے اعزاز کیلیے ثانیہ مرزا کا انتخاب ناانصافی پر مبنی ہے، میری کارکردگی کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ میں نے گذشتہ برس انچیون ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا، اس پر عدالت نے ثانیہ کو کھیل رتنا ایوارڈ دینے کیخلاف حکم امتناع اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے ۔

Sania Mirza

IPhone battery ..

IPhone

IPhone users a week-long battery

IPhone users a week-long battery
لندن: موبائل فون کی بیٹری کے جلدی ختم ہوجانے کی شکایت عام ہے اور اس سلسلے میں کیے جانے والے تمام دعوے عموماً دھرے رہ جاتے ہیں لیکن اب کم از کم آئی فون یوزرز کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ان کے لیے برطانیہ میں تیار کرلی گئی ہے ایک ایسی بیٹری جو ایک یا 2 دن نہیں بلکہ ایک ہفتے تک چلے گی اور خوب چلے گی۔
برطانوی کمپنی کی تیار کردہ بیٹری سے آئی فون کا استعمال کرنے والے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی یہ بیٹری ہائیڈروجن اور آکسیجن سے مل کر توانائی پیدا کرتی ہے جو کئی دنوں تک فون کو آن رکھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ بیٹری نہ صرف لمبے عرصے تک چلے گی بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہے، بیٹری سائز میں انتہائی چھوٹی ہے اور موجودہ آئی فون 6 میں بھی بآسانی فٹ ہوسکے گی تاہم یہ بیٹری دیگر بیٹریوں سے کچھ مختلف اس طرح سے ہے کہ استعمال کے دوران بیٹری سےپانی کے بخارات خارج ہوتے ہیں۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خاصیت والی بیٹری اس سے قبل نہیں بنائی گئی جب کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بیٹری کا سائز ایسا ہے کہ وہ موجودہ چیز میں فٹ ہوجاتی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

IPhone

Monday, August 24, 2015

Michael Clarke Retirement ..

Michael Clarke

Australian players Michael Clarke won the guard of honor

Australian players Michael Clarke won the guard of honor
لندن: انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے کپتان مائیکل کلارک کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
جنھوں نے آخری مرتبہ انٹرنیشنل مقابلے میں بیگی گرین کیپ اپنے سر پر سجائی تھی، اس طرح اس میچ کے ساتھ ہی اوپنر کرس روجرز کا بھی کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔
کھلاڑیوں نے فیلڈ پر ہی اپنے ان دونوں ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ سپورٹنگ اسٹاف نے سیڑھیوں پر ان سے مصافحہ کرکے شاندار کیریئر پر مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ انھوں نے چوتھے ٹیسٹ میں ناکامی پر ایشز گنوانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

Michael Clarke

Saturday, August 22, 2015

Working in the office for too long increases the risk of mental disorders, Research ..

Research

Working in the office for too long increases the risk of mental disorders

Research Working in the office for too long increases the risk of mental disorders
لندن: ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد دفتری اوقات میں طویل گھنٹوں تک کام کرتے ہیں ان میں دماغی امراض کے پیدا ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
ہرملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد دفتر کے کاموں کونمٹا کراپنے گھرکی راہ لے شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو کہ دفتر میں طویل اوقات تک کام کرنے کو ترجیح دے لیکن ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ دفتر کے کاموں سے جلدی جان چھوٹ جائے نہ چاہتے ہوئے بھی زیادہ دیر تک کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انسان اکتاہٹ کا شکار ہوجا تا ہے۔ اسی حوالے سے برطانیہ میں ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دفتر کے اوقات میں زیادہ دیر تک کام کرنے سے انسان میں دماغی امراض کے پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو افراد پورے ہفتے میں 55 گھنٹے کام کرتے ہیں ان میں دماغی امراض کا خدشہ 33 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جب کہ نہ صرف دفتری اوقات میں دیر تک کام کرنا بلکہ ہفتے میں چھٹی کے دن بھی کام کرنا صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

Research

Malala lives in danger

Malala lives in danger

  The British government raised security

Malala lives in danger The British government raised security
لندن: برطانوی حکومت نے نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا ہے۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق جوں جوں ملالہ کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کی جان کو درپیش خطرات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ برطانوی خفیہ ایجنسی کی جانب سے ملالہ کی جان کو خطرے کی وارننگ پر پولیس نے ملالہ یوسف زئی کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے ، نئی حکمت عملی کے تحت ملالہ یوسف زئی کی سکیورٹی کےلئے 24 گھنٹے دو مسلح گارڈز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

Malala

Eng vs Aus,, 5 Ashes Test ..

Ashes Series

England team in the follow-hunting

Ashes Series England team in the follow-hunting
لندن: ایشیز سیریز اپنے نام کرنے والی انگلش ٹیم سیریز کے آخری میچ میں فالو آن کا شکار ہوگئی۔
لندن کے کینگٹن اوول میں کھیلے جارہے میچ کے کے تیسرے روز انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 149 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے جب کہ اسے مہمان آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 270 رنز درکار ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے معین علی، اسٹیون فن اور بین اسٹوک نے 3،3 جب کہ مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل مہمان آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 481 رنز بنائے تھے۔

Ashes Series

Tuesday, August 18, 2015

Energy drinks in an hour to bring changes in the body, Interesting research

 Interesting research

Energy drinks in an hour to bring changes in the body

Interesting research Energy drinks in an hour to bring changes in the body
انرجی ڈرنکس سے متعلق اشتہارات سے متاثر ہوکر نوجوان اس کا خوب استعمال کرتے ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان انرجی ڈرنکس کے نتیجے میں انہیں عارضی طورپر توانائی تو مل جاتی ہے لیکن اسکے سائیڈ ایفکٹس مستقبل میں صحت کے مسائل پیدا کرسکتے ہیں بلکہ ان کو پینے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی ہمارے جسم میں اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ انرجی ڈرنکس پینے کے بعد چند گھنٹوں میں کیا کچھ تبدیلیاں ہمارے جسم میں رونما ہوتی ہیں۔
10 منٹ میں: انرجی ڈرنکس پینے کے 10 منٹ کے اندر اس میں موجود کیفین خون میں شامل ہوکر دل تک پہنچتا ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھانا شروع کردیتا ہے۔ برطانوی ڈایٹیٹک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کیفین کے اثرات خون میں تیزی سے سرایت کر جاتے ہیں۔
15 سے 45 منٹ کے درمیان: 15 سے 45 منٹ کے دوران کیفین مکمل طور پر خون میں شامل ہوجاتا ہے دوسرے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ کیفین کا لیول اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ آپ خود کو الرٹ محسوس کریں گے اور خود کو توانا محسوس کرنا شروع کردیں گے۔
5 گھنٹوں میں: انرجی ڈرنکس لینے کے 5 یا 6 گھنٹوں میں کیفین کا لیول کم ہونے لگتا ہے اور یہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ برٹس ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹوں کے اندر کیفین کا اثرختم ہوجاتا ہے یعنی اگر آپ نے دوپہر کو انرجی ڈرنک لیا ہے تو رات تک اس کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔
12سے 24 گھنٹوں میں: انرجی ڈرنکس ایک ریگولر ڈرنکس آئیٹم ہے جس کے چھوڑتے ہی 12 سے 24 گھنٹوں کے اندر اس کے اثرات شروع ہو جاتے ہیں اور ایسا شخص سر درد، چڑا چڑا پن اور قبض کا شکار ہوسکتا ہے۔ یہ ڈرنکس صحت کے لیے اچھے ہیں یا برے اس پر برٹش ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کی ڈاکٹر ایما کا کہنا ہے کہ اس میں شوگر اور کلوریز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو تیزی سے وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ یورپی یونین سائنٹیفک کمیٹی آن فوڈ کا کہنا ہے کہ 5 ملی گرام کیفین ایک کلوگرام وزن بڑھنے میں 300 ملی گرام کے اضافے کا باعثٖ بنتا ہے۔

 Interesting research


Monday, August 17, 2015

Research scientist myself goats for goat lived like ..

Research on Goats

Scientist myself goats for goat lived like

Research scientist myself goats for goat lived like
لندن: سوئزرلینڈ کی الپائن پہاڑیوں پر تھامس تھوائٹس تین روز تک بکروں کی طرح چلتے رہے اور یہ عرصہ ایک ریوڑ میں گزارا تاکہ وہ بکروں اور بکریوں کے رویوں اور برتاؤ کا مطالعہ کرسکیں۔
تھامس تھوائٹس نامی سائنس دان نے اس کے لیے بکروں کی طرح چار ٹانگوں پر چلنے کے لیے خاص طور پر مصنوعیاعضا تیار کیے۔ اس کا خاص مقصد تھا کہ جانور انہیں بھی اپنا جیسا ہی سمجھیں اور کسی اجنبیت کا احساس نہ ہو۔ تھامس کے مطابق اس طرح وہ اپنے شعور سے دور رہتے ہوئے پریشانیوں سے جان چھڑاکر کچھ وقت فطرت کے ساتھ گزارنا چاہتے تھے۔
اس کے لیے انہوں نے ایک ڈیزائنر کے ایجاد کردہ خاص مشینی ہاتھ پاؤں استعمال کیے اور روزانہ ناہموار پہاڑیوں پر ایک کلومیٹرتک بکروں کی طرح چلتے رہے ۔ جلد ہی جانور ان سے مانوس ہوگئے اور ان کے قریب آتے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے ’بکراآدمی‘ انسان کی حیثیت سے میری تعطیل‘ نامی کتاب لکھنے کا منصوبہ بنایا ہے جو جلد شائع ہوگی۔
تھامس تھوائٹس کا کہنا تھا کہ ان کے لیے چلنا مشکل تھا لیکن جب بکروں اور بکریوں نے ان کی جانب دیکھا اور قریب آئے تو وہ بہت خوش ہوئے۔ ایک وقت آیا جب بکروں نے انہیں اپنے ریوڑ کا حصہ سمجھ لیا اور اس دوران انہوں نے ان کے رویوں کا مطالعہ کیا اور جانوروں کی چند عادات کو نوٹ کیا۔

Scientist

Discover a new way to freeze the kidney, was now possible to save millions of lives ..

Discover a new way to freeze the kidney

Save millions of lives

Discover a new way to freeze the kidney, was now possible to save millions of lives
لندن: ماہرین نے انسانی اعضا خصوصاً گردوں کو طویل عرصے تک منجمد کرکے محفوظ کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔
ماہرین نے اسے ایک ’انقلابی عمل‘ قرار دیا ہے جسے ’نارموتھرمک پرفیوژن ‘ کہا جارہا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اسے پہلے ہی 40 ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جب کہ برطانیہ کے فری مین اسپتال اور گائز ہاسپٹل لندن نے پورے ملک میں اس نئے طریقے کی آزمائش کا منصوبہ تیار کیا ہے۔   صرف برطانیہ میں 7 ہزار مرد، خواتین اور بچے گردے کے منتظر رہتے ہیں جب کہ ہرسال صرف 3 ہزار گردے بطور عطیہ فراہم کرتے ہیں۔  ڈی فروسٹنگ طریقے کے ذریعے گردے درست حالت میں رہتے ہیں اور کامیاب آپریشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جب کہ خود گردے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوجاتی ہے۔
برطانیہ میں ٹرانسپلانٹ سرجری کے ماہرمائک نکلسن اس طریقے کے روحِ رواں ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ پہلے منتقلی کے لیے عطیہ کیے گئے کئی گردے تمام احتیاط کے باوجود بھی خراب ہوجاتے تھے لیکن اب اس نئی تکنیک کے ذریعے اعضا کو ان کے انتہائی معیار پر رکھا جاسکتا ہے اور اس طرح پیوندکاری کے لیے گردوں کی بڑی تعداد دستیاب ہوگی کیونکہ جسم سے باہر بھی 20 گھنٹے تک  گردے کو قابلِ استعمال رکھا جاسکتا ہے۔ برطانیہ میں گردوں پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر پروفیسر نکلسن کہتے ہیں کہ سرجن کم ملتے جلتے عطیہ کندگان سے گردہ لے لیتے ہیں اور معلوم نہیں ہوپاتا کہ عضو کام کرے گا بھی یا نہیں جب کہ نورموتھرمک پرفیوژن سے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ گردہ ٹرانسپلانٹ کے بعد کام بھی کرسکے گا یا نہیں۔
اس تکینک کے پاکستان میں گردے کے ہزاروں مریض بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں کیونکہ یہ مرض پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Kidney

Discover a new way to freeze the kidney