Malala lives in danger
The British government raised security
لندن: برطانوی حکومت نے نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا ہے۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق جوں جوں ملالہ کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کی جان کو درپیش خطرات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ برطانوی خفیہ ایجنسی کی جانب سے ملالہ کی جان کو خطرے کی وارننگ پر پولیس نے ملالہ یوسف زئی کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے ، نئی حکمت عملی کے تحت ملالہ یوسف زئی کی سکیورٹی کےلئے 24 گھنٹے دو مسلح گارڈز تعینات کردیئے گئے ہیں۔