Showing posts with label Food. Show all posts
Showing posts with label Food. Show all posts

Monday, September 7, 2015

Food Lost ..

Food Lost, Report

Worldwide 400 billion dollars annually in food is lost, Report

لندن: دنیا بھر میں ہرسال 400 ارب یا 4 کھرب ڈالر کا کھانا خراب ہوکر ضائع ہوجاتا ہے جن میں سب سے زیادہ کھانا ایشیا میں ضائع ہوتا ہے۔
برطانیہ میں ویسٹ اینڈ ریسورس ایکشن پروگرام کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خوراک ایشیا میں ضائع کی جاتی ہے اور اس کے بعد یورپ اور شمالی امریکہ کا نمبر آتا ہے۔ رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہرسال 28 کروڑ ٹن خوراک کھانے سے بچ رہتی ہے اور ضائع ہوجاتی ہے۔
ویسٹ اینڈ ریسورس کا کہنا ہے کہ اگر صارفین محتاط ہوجائیں تو کھانے کی اس بہت بڑی اربوں ڈالر کی مقدار کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے جب کہ فریج کا مناسب درجہ حرارت اور پیکنگ کا معیار بہتر بناکر بھی کھانے کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور تیسری دنیا میں ریفریجریٹر اور ٹھنڈک کی فراہمی سے ایک چوتھائی خوراک خراب ہونے سے محفوظ رکھی جاسکتی ہے لیکن بعض حالات میں کچھ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ بہت سے پھل اور سبزیاں راستے میں ہی خراب ہوجاتے ہیں اور پروسینگ اور پیکنگ میں کھانا خراب ہوجاتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق فصل کی کٹائی اور کھیتوں میں ہی 60 کروڑ ٹن خوراک ضائع ہوجاتی ہے جسے بہتر ٹیکنالوجی اور وسائل فراہم کرکے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Saturday, August 8, 2015

Spicy food reserve from cancer and heart disease, Health Experts ..


لندن: ماہرین صحت کے مطابق مرچوں میں پایا جانے والا ایک اہم عنصر کیپسائسن آپ کو کینسر اور امراضِ قلب  سے محفوظ رکھتا ہے جب کہ اس سے موٹاپے کو بھی دور کیا جاسکتا ہے۔
برطانوی اورچینی ماہرین صحت نے اس تحقیق میں 5 لاکھ درمیانی عمر کے افراد کا جائزہ لیا جس سے ظاہر ہوا کہ روزانہ یا ایک دن بعد مصالحے دار کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں سادہ کھانا کھانے والے افراد میں مختلف امراض اور قبل از وقت موت کی شرح 14 فیصد زیادہ تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے چٹ پٹا کھانا کھانے والے کینسر، سانس کے امراض اور امراضِ قلب سے دور رہتے ہیں اور اس کی وجہ خصوصاً سرخ مرچ میں پایا جانے والا ایک کیمیکل کیپسیاسن ان امراض کو دور کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس موٹاپے کو بھی دور رکھتے ہیں۔ ماہرین صحت بھی سرخ مرچ کھانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ دل کے لیے بہت مفید تصور کی جاتی ہیں۔

Friday, August 7, 2015

Hell food "mystics" ..

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

جہنمی کھانا "زقوم"

کا ایک قطرہ بھی زمین پر گرجائے
تو زمیں والوں کی زندگی
تلخ کردے،
ان جہنمیوں کا کیا حشر ہوگا
جن کا ہمیشہ کا کھانا ہی زقوم ہوگا

مسند احمد:2735
بروایت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ
-----
لائک کرکے
حدیث شئیر کرکے صدقہ جاریہ حاصل کریں
جزاک اللہ خیر