Showing posts with label Earth. Show all posts
Showing posts with label Earth. Show all posts

Sunday, August 16, 2015

At a distance of 100 light years from Earth 'baby' planet discovered ..

ماہرین فلکیات نے کائنات میں موجود سیاروں اورستاروں کی تصاویر لینے والے جدیدی ترین کیمرے کی مدد سے زمین سے 100 نوری سال کے فاصلے پر ’’بچہ‘‘ سیارہ دریافت کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خلا کی ہائی ریزولیشن تصاویر لینے والے والے آلے جیمنائی پلینٹ امیجر جسے مختصراً جی پی آئی کہا جاتا ہے ، جسکی مدد سے دریافت کئے گئے اس سیارے کو ’’51 ایریدانی بی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ سیارہ زمین سے صرف 100 نوری سال کے فاصلے پرہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ نظام شمسی سے باہراب تک جتنے بھی مشتری جیسی خاصیت کے حامل سیارے پائے گئے ہیں ان پر میتھین بہت معمولی مقدار میں پائی گئی تھی لیکن ’’51 ایریدانی بی‘‘ میں میتھین کے ٹھوس اثرات موجود ہونے کے انتہائی ٹھوس شواہد پائے گئے ہیں، اس کے علاوہ جی پی آئی کے اسپیکٹرومیٹرکی مدد سے نئے سیارے پرپانی کی موجودگی کا بھی پتہ چلایا گیا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’51 ایریدانی بی‘‘ کی عمر صرف 2 کروڑ سال ہے، حاصل ہونے والے شواہد سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ سیارہ ہمارے نظام شمسی میں موجود سیاروں سے مشابہت رکھتا ہے اوردیوہیکل فلکیاتی اجسام کی پیدائش کے عمل کو سمجھنے میں اضافی معلومات مہیا کرسکتا ہے۔

Saturday, August 15, 2015

Alien to bring peace on earth have come several times, US scientists claim ..

نیویارک: خلائی مخلوق کے بارے میں سائنس دانوں کے متضاد نظریات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے عالمی شہرت یافتہ سائنس دان بھی اب زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر خلائی مخلوق کی موجودگی پر یقین کرنے لگے ہیں بلکہ اب چاند پر قدم رکھنے والے چھٹے خلاباز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے  لیے ایلین کئی بار زمین پر قدم رکھ چکے ہیں۔
چاند پر قدم رکھنے والے امریکی سائنس دان ایڈگر مچل نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ چاند پر گئے تو اس وقت بھی ان کا سامنا ایلین سے ہوا تھا جب کہ ایلین انسان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے زمین کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکی فوج نے کئی بار امریکی میزائل بیسز اور میکیسکو کی سفید ریت پر پراسرار طیاروں کو اڑتے دیکھا ہے، میکسیکو کی سفید ریت وہی جگہ ہے جہاں پہلی بار 1945 میں ایٹمی بم کا تجربہ کیا گیا تھا۔ ایڈگر نے کہا کہ ایلین انسانوں کی ملٹری صلاحیتوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور کوشش کرتے رہتے ہیں کہ کسی طرح انسانوں کو جنگ سے دور رکھا جائے۔
ایڈگر کے مطابق وہ کئی امریکی ایئر فورس کے افسروں سے ملے ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے روس اور امریکا میں سرد جنگ کے دوران کئی بار یو ایف اوز کو زمین پر اترتے دیکھا ہے اور جب بھی وہ زمین پر آئے تو انہوں نے فوج کے میزائل سسٹم کو عارضی طور پر ناکارہ کردیا۔ پیسیفک کوسٹ پر تعینات امریکی فوجیوں کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کے دوران کئی بار ان کی جانب سے کیے گئے میزائل ایلین کے یو ایف او نے ٹارگٹ سے قبل ہی نیچے گرا دیئے۔
ایڈگر کے ان دعووں کے برعکس امریکی محکمہ دفاع کے سابق یو ایف او محقق نک پوپ کا کہنا ہے کہ کائنات 14 ارب سال پرانی ہے لہٰذا یہ بات حقیقت سے دور ہے کہ چند سوسال پرانی تہذیب کس طرح انسانون سے ڈیلنگ کر سکتی ہے اس لیے ایلین کے امریکی ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے کی کہانیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

Monday, August 10, 2015

In different cities of Punjab province earthquake ..

 اسلام آباد: پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک  کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ جن شہروں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، مظفرآباد،سرگودھا، بورے والا،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بہاولنگر، وہاڑی،ننکانہ صاحب شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، مردان، پارا چنار، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، بشام، غذر، لوئردیر سمیت گلگت، اسکردو، چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسی طرح خیبرایجنسی اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور سری نگر میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 200 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔

Friday, August 7, 2015

Hell food "mystics" ..

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

جہنمی کھانا "زقوم"

کا ایک قطرہ بھی زمین پر گرجائے
تو زمیں والوں کی زندگی
تلخ کردے،
ان جہنمیوں کا کیا حشر ہوگا
جن کا ہمیشہ کا کھانا ہی زقوم ہوگا

مسند احمد:2735
بروایت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ
-----
لائک کرکے
حدیث شئیر کرکے صدقہ جاریہ حاصل کریں
جزاک اللہ خیر

Monday, August 27, 2012

Az Bano Qudsia about Ashfaq Ahmad...

اشفاق احمد صاحب سناتے تھے کے اک بار وہ اپنے بابا جھی سے بحث میں الجھ گے کہتے تھے میں ان سے بہت سوال کرتا تھا . بابا جی بھی ان کو سمجھاتے تھے کے دنیا کی کوئی بھی چیز ساکت نہیں ، یہ سورج چاند ستارے سب اپنے اپنے محور میں گوم رہے ہیں اور اشفاق صاحب بضد تھے کے جدید علم کی روشنی میں سورج ساکت ہے اور زمین اس کے گرد گومتی ہے ، بابا جی نے آخر کہا اشفاق میاں ! صرف مطلوب ساکت ہوتا ہے . سب طالب اس کے گرد گومتے ہیں ، اشفاق صاحب کہتے ہیں کے میں جدید دنیا کا رہنے والا پڑھا لکھا انسان تھا ، میں نے بابا جی کی یہ دلیل نہیں مانی جوہ انہوں نے قرآن اور تصوف کی روشنی میں دی تھی ، مگر طالب اور مطلوب کی نسبت کا یہ جملہ مجھے پسند آیا ،،
از آپا بانو قدسیہ
کتاب ; راہ رواں