Showing posts with label Rawalpindi. Show all posts
Showing posts with label Rawalpindi. Show all posts

Saturday, September 12, 2015

Umer Gul injured nose during the match ..

Umer Gul injured

Umer Gul injured nose during the match

Umer Gul injured nose during the match
لاہور: فارم اور فٹنس کی بحالی کے لیے کوشاں پیسر عمر گل قومی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر کراچی بلوز کے خلاف مقابلے میں خرم منظور کے اسٹروک پر کیچ پکڑتے ہوئے ناک زخمی کرا بیٹھے، وہ 2 ہفتے کے لیے کرکٹ سے بھی دور ہوگئے ہیں، یوں دورہ زمبابوے کے لیے انتخاب کی رہی سہی امیدیں بھی خاک میں مل گئیں۔
یاد رہے کہ کسی وقت پاکستان کے نمبر ون پیسر کی پہچان رکھنے والے عمرگل مئی 2013 میں گھٹنے کی سرجری کے بعد سے کبھی مستقل ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔

Tuesday, September 8, 2015

Army Chief Raheel Sharif Address ..

Military Leadership Commitment

The full answer will be given every external aggression, Military Leadership Commitment

The full answer will be given every external aggression, Military Leadership Commitment
راولپنڈی: عسكری قیادت نے اس عزم كا اظہار كیا ہے كہ ملك سلامتی پر كوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور ہر بیرونی جارحیت كا بھرپور جواب دیا جائےگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عسکری قیادت نے پیشہ ورانہ امور، اندرونی وبیرونی سلامتی كی صورتحال بشمول دہشت گردوں  كے خلاف جاری اور مستقبل میں  كیے جانے والے فوجی آپریشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال كیا۔
ذرائع نے بتایا كہ كانفرنس كے شركا نے گزشتہ 2 ماہ كے دوران بھارت كے ساتھ لائن آف كنٹرول اور وركنگ باونڈری پر پائی جانے والی كشیدگی  پر بھی غور كیا جب کہ عسكری قیادت نے اس عزم كو دہرایا كہ كسی بھی بیرونی جارحیت كا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور ملكی سلامتی پر كوئی آنچ نہیں  آنے دی جائے گی۔
اجلاس میں شریك كمانڈرز نے افغانستان كی صورتحال اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں  كے خلاف جاری آپریشنز بلخصوص ’’ضرب عضب‘‘ میں ہونے والی پیش رفت پر بھی غوروغوص كیا۔ ذرائع كے مطابق جنرل راحیل شریف نے فوجی آپریشنز میں حاصل ہونے والی كامیابیوں پر اطمینان كا اظہار کرتے ہوئے كہا كہ ملك بھر میں دہشت گردوں كا قلع قمع كیا جائے گا اور پاك سرزمین كو شدت پسندوں  سے مكمل طور پر ’’پاک‘‘ كرایا جائے گا۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد كے خاتمے یا گرفتاری تك شدت پسندوں  كے خلاف جنگ اور كاروائیاں  جاری رہیں گی۔ ذرائع نے بتایا كہ كانفرنس كے دوران ڈائریكٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے شركاءكو افغان حكام كے ساتھ سیكورٹی معاملات پر ہونے والی حالیہ بات چیت كے بارے میں  بھی آگاہ كیا۔

Monday, August 24, 2015

Chaudhry Nisar says ..

Chaudhry Nisar

All the terror network had collapsed, Chaudhry Nisar

All the terror network had collapsed,Chaudhry Nisar
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ قومی لائحہ عمل کے آغاز سے اب تک بہت کامیابیاں حاصل کیں اور اس وقت ملک میں دہشت گردی کے تمام نیٹ ورک کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 40 سے 50 سال میں قومی سلامتی اور اندرونی پالیسی میں جو بگاڑ پیدا ہوا اس کو درست کرنے کے لیے سالوں کا عرصہ درکار تھا لیکن قوم، میڈیا اور سول ملٹری کے گٹھ جوڑ سے نیشنل ایکشن پلان پر گزشتہ 8 ماہ سے درست طریقے سے کام ہوا جس کے باعث ملک کے تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی صورتحال پہلے سے کئی گنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ایک مفصل پالیسی فریم ورک ہے اور قومی لائحہ عمل کے آغاز سے اب تک بہت کامیابیاں حاصل کیں،  ہم نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن پرتوجہ دی اور اس وقت ملک میں دہشت گردی کے تمام نیٹ ورک ختم ہوچکے ہیں جب کہ دہشت گردی میں مالی معاونت کے خاتمے کو بھی تیز کیا جارہا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ کسی بھی ملک میں سیکیورٹی پر سیاست نہیں ہوتی اور نیشنل ایکشن پلان پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی ہے اس پر سیاست نہ کی جائے جب کہ حکومت اور وزارت داخلہ پر تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن صورتحال میں جو بہتری آئی اسے متنازعہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ملٹری آپریشن سے ملک میں دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، 2009 میں 2 ملٹری آپریشن ہوئے لیکن حکومتی نا اہلی کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد انٹیلی جنس کے بنیاد پر 5 ہزار 900 آپریشن کیے گئے، 62 ہزار کارروائیاں اور 68 ہزار گرفتاریاں ہوئی، ایک ہزار 114 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 885 دہشتگرد گرفتار ہوئے اور کالعدم تنظیموں کے 7900 لوگ فورٹھ شیدول میں ڈالے گئے تاہم تحقیق اور تفتیش کے بعد بے گناہوں کو چھوڑ دیا جا تا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات اس وقت بہت مثالی ہیں اور بلاوجہ سول ملٹری تعلقات پر تنقید کرنا غلط ہے اس لیے اس پر رائے زنی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 13 سال سے دہشت گردی کی جنگ بغیر کسی منصوبہ بندی کے جاری تھی جب کہ دہشت گردی کے حوالے سے ہمارے کسی ادارے کے پاس کسی قسم کی کوئی معلومات ہی نہیں تھی لیکن اب تمام ڈیٹا ریکارڈ میں موجود ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے اور یہ جاری رہے گی، ہم کراچی کی صورتحال کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جب کہ رینجرز کی سپورٹ، صوبائی حکومت اور ایم کیو ایم کو راضی رکھنا وزارت داخلہ کا کام تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی مذاکراتی عمل شروع ہوچکا ہے وہاں پر 500 سے زائد فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں وہاں بہت بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے جب کہ صوبے کے حالات کی بہتری میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اگلے 6 ماہ ہماری توجہ فرقہ واریت کے خاتمے پر توجہ ہوگی اور یہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کہ ایک دوسرے کو کافر کہا جائے جب کہ پاکستان کے مدرسے اسلام کے لیے کام کررہے ہیں اور محب وطن ہے لہٰذا مدرسوں کو بدنام نہ کیا جائے۔

Chaudhry Nisar

Air Chief Marshal Sohail Aman met with Army Chief ..

Army Chief Raheel Sharif

Remote areas will be eliminated from the terrorists, The Pak Army

Remote areas will be eliminated from the terrorists, The Pak Army
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q99.jpg
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کی۔ مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان شوال اور شمال وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q128.jpg
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی جائے پناہ نہیں ملے گی وہ جہاں چھپیں گے وہاں ان کے خلاف کارروائی ہوگی اور دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا جب کہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q224.jpg
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کریں گے جب کہ اس موقع پر وہ فوجی جوانوں اور افسران سے بھی خطاب کریں گے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q322.jpg
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورہ کراچی میں شہر کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Army Chief Raheel Sharif

Thursday, August 20, 2015

Model Ali criminal case was more hanging ..

Model Ayyan Ali

 Ayyan criminal case was more hanging 

Ayyan criminal case was more hanging
راولپنڈی: عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ہے جب کہ قانونی ماہرین کے مطابق فرد جرم عائد کرنے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ آج کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ سماعت کے موقع پر ایان علی کے وکیل خرم کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس میں نامزد 3 میں سے 2 ملزموں محمد ادریس اور ممتاز کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے جب کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالت کا فیصلہ آنے تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ سماعت کے موقع پر کسٹم حکام نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ایان علی پر کرنسی اسمگنگ کیس کے واضح ثبوت موجود ہیں جب کہ باقی دونوں ملزموں کا معاملہ الگ ہے، دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور فرار ہیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کسٹم حکام کی سرزنش کی اور انہیں دونوں ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے انہیں اشتہاری قرار دینے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے کی سماعت بھی عدالت نے 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کے معاملے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی پر مسلسل چوتھی سماعت کے موقع پر بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ 2 مرتبہ جج رانا آفتاب کے غیر حاضر ہونے اور 2 مرتبہ قانونی معاملات ادھورے ہونے کے باعث معاملہ لٹکا رہا۔

Tuesday, August 18, 2015

Army chief meets Prime Minister ..

Army chief meets Prime Minister

Discusses security situation

Army chief meets Prime Minister, discusses security situation ..

اسلام آ باد: وزیراعظم نوازشریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی اور ملک کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک ہوئے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں و مالی معاونین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں طے کیا گیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں بھارتی جارحیت کا معاملہ سرفہرست رکھا جائے گا۔

Army chief meets Prime Minister


Model Ayyan Ali Charge Sheet Ready ..

Model Ayyan Ali 

Model Ayyan Ali Charge Sheet Ready

Model Ayyan Ali Charge Sheet Ready
راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد معروف ماڈل ایان علی کیخلاف جمعہ21اگست کو فرد جرم عائدکرنے کیلیے باقاعدہ3 نکاتی چارج شیٹ تیارکر لی گئی۔
ملزمہ کو بھی طلب کیا گیا ہے،چارج شیٹ میں ماڈل ایان علی کو 506800امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اس مقدمے کے2 مفرور ملزمان ماڈل کی پراپرٹی کے مبینہ خریدار محمد اویس اور پراپرٹی ڈیلر ممتازحسین کوکسٹم کی تفتیشی ٹیم نے اشتہاری قرار دے دیا ہے،دونوںکو انٹرپول کی مدد سے پاکستان واپس لانے کی تمام کوششیں بھی ناکام ہوگئی ہیں،پرسوں ماڈل کسٹم عدالت میں پیش ہوگی۔

Model Ayyan Ali 


Sunday, August 16, 2015

The T-20 event, Amir's form and fitness to the test ..

The T-20 event

Amir's form and fitness to the test

The T-20 event, Amir's form and fitness to the test
لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ محمد عامر کی فارم اور فٹنس کا امتحان ہوگا، راولپنڈی ریمز کی جانب سے عمدہ کارکردگی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے راہ ہموار کردیگی، ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پیسر رواں سال ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان ٹیم میں جگہ بنالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی کا شکار ہونے والے محمد عامر کو آئی سی سی قوانین میں ترمیم کے بعد ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کی اجازت مل چکی ہے، پی سی بی کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا یکم ستمبر سے راولپنڈی میں آغاز کرنے کیلیے پلان تیار ہے جس میں پیسر کو پہلی بارکسی قومی سطح کے اے گریڈ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، سلیکٹرزاس دوران ان کی فارم اور فٹنس کا بغور مشاہدہ کرینگے، عامر پر 5 سالہ پابندی ستمبر میں ہی ختم ہوجائیگی، راولپنڈی ریمز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ان کی عمدہ کارکردگی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے راہ ہموار کردیگی۔
راولپنڈی ریجن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں پیسرزکی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے، محمد عامر کی شمولیت سے یہ شعبہ مضبوط ہوسکتا ہے، انھوں نے بتایا کہ پی سی بی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں ان کی کارکردگی پر نظر رکھے گا، پیسر سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں،یقین ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل ہی وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائینگے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ آئندہ ایونٹس کو پیش نظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز محمد عامرکیساتھ دیگر نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی مانیٹرکرتے ہوئے اپنا پلان تیار کرینگے۔

ISI Chief Hamid Gul Buried ..

ISI Chief Hamid Gul

Buried In Rawalpindi


Monday, August 10, 2015

In different cities of Punjab province earthquake ..

 اسلام آباد: پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک  کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ جن شہروں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، مظفرآباد،سرگودھا، بورے والا،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بہاولنگر، وہاڑی،ننکانہ صاحب شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، مردان، پارا چنار، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، بشام، غذر، لوئردیر سمیت گلگت، اسکردو، چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسی طرح خیبرایجنسی اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور سری نگر میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 200 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔