Showing posts with label Punjab. Show all posts
Showing posts with label Punjab. Show all posts

Thursday, August 20, 2015

Model Ali criminal case was more hanging ..

Model Ayyan Ali

 Ayyan criminal case was more hanging 

Ayyan criminal case was more hanging
راولپنڈی: عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ہے جب کہ قانونی ماہرین کے مطابق فرد جرم عائد کرنے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ آج کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ سماعت کے موقع پر ایان علی کے وکیل خرم کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس میں نامزد 3 میں سے 2 ملزموں محمد ادریس اور ممتاز کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے جب کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالت کا فیصلہ آنے تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ سماعت کے موقع پر کسٹم حکام نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ایان علی پر کرنسی اسمگنگ کیس کے واضح ثبوت موجود ہیں جب کہ باقی دونوں ملزموں کا معاملہ الگ ہے، دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور فرار ہیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کسٹم حکام کی سرزنش کی اور انہیں دونوں ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے انہیں اشتہاری قرار دینے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے کی سماعت بھی عدالت نے 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کے معاملے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی پر مسلسل چوتھی سماعت کے موقع پر بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ 2 مرتبہ جج رانا آفتاب کے غیر حاضر ہونے اور 2 مرتبہ قانونی معاملات ادھورے ہونے کے باعث معاملہ لٹکا رہا۔

Sunday, August 16, 2015

Punjab minister Shaheed in suicide attack Shuja Khanzada ..

اٹک: وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ اپنے ڈیرے پر ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہوگئے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اٹک میں اپنے گاؤں شادی خان میں اپنے گھر سے متصل ڈیرے پر علاقہ مکینوں کے مسائل سن رہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے خود کو ان کے ڈیرے پر پہنچ کر اڑا دیا جس کے نتیجے میں پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔  واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ اٹک سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر سعید الہیٰ نے دھماکے میں شجاع خانزادہ سمیت 11 افراد کے جاں بحق جب کہ 32 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ بھاری مشینری نہ ہونے کے سبب امدادی کارروائیوں میں دشواری درپیش ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شجاع خانزادہ کی شہادت کو ملک و قوم کے لئے بڑا المیہ قرار دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شجاع خانزادہ تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ جنوبی پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سرگرمیوں میں پیش پیش تھے اور حساس اداروں نے بھی اپنی رپورٹس میں ان پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Monday, August 10, 2015

In different cities of Punjab province earthquake ..

 اسلام آباد: پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک  کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ جن شہروں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، مظفرآباد،سرگودھا، بورے والا،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بہاولنگر، وہاڑی،ننکانہ صاحب شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، مردان، پارا چنار، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، بشام، غذر، لوئردیر سمیت گلگت، اسکردو، چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسی طرح خیبرایجنسی اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور سری نگر میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 200 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔

Wednesday, July 29, 2015

Mobile Internet ..

ٹیکسوں کا بوجھ صارفین پر منتقل، موبائل فون آپریٹرز نے انٹر نیٹ چارجز بڑھا دیئے



کراچی: موبائل فون کمپنیوں نے تھری جی انٹرنیٹ سروس پر عائد ٹیکس صارفین کو منتقل کرتے ہوئے انٹرنیٹ چارجز میں اضافہ کردیا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق 2 کمپنیوں نے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح کے مطابق اضافہ شدہ چارجز سے مطلع کر دیا ہے، ایک کمپنی نے نئے چارجز کا اطلاق 24جولائی سے کردیا ہے جبکہ دوسری کمپنی 4اگست سے نئے چارجز وصول کرے گی۔
باقی کمپنیوں کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا جائے گا، تھری جی کے ساتھ ٹوجی اور فور جی صارفین کو بھی اضافی چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر صوبائی 18.5سے 19.5فیصد سروس ٹیکس اور 14فیصد فیڈرل ٹیکس کے نفاذ کے بعد موبائل کمپنیوں کے لیے اضافی ٹیکس صارفین کو منتقل کرنا ناگزیر ہوچکا تھا۔
سندھ اور کے پی کے میں انٹرنیٹ پر صوبائی ٹیکس کا معاملہ عدالتوں میں زیر غور ہے اور موبائل فون کمپنیاں سندھ اور کے پی کے میں خدمات پر جی ایس ٹی کی مد میں ٹیکس صارفین پر منتقل کرنے کے بجائے خود اپنے ریونیو میں سے الگ کرکے جمع کرتی رہیں تاہم اب موبائل فون کمپنیوں نے 19.5فیصد کے لحاظ سے خدمات پر صوبائی جنرل سیلز ٹیکس ملک گیر سطح پر صارفین سے وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر صوبائی ٹیکسوں کے خلاف ڈیجیٹل کمیونٹی کی احتجاجی مہم پنجاب حکومت کی وعدہ خلافی کے بعد دم توڑ گئی ہے اور اب صارفین کے پاس بھی ٹیکسوں کی یلغار کے آگے ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا، پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ پر انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کمپنیوں کے احتجاج کے بعد پنجاب حکومت نے ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں پنجاب حکومت اس یقین دہانی کو پورا نہیں کر سکی اور پنجاب میں بھی انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کردیا گیا۔

Sunday, December 22, 2013

Basant to be Celebrated in Youth Festival


Punjab Government has finally decided to celebrate the Basant Mela in the ongoing youth festival


734515_674686015885231_585733103_n

Hamza Shehbaz while on the opening ceremony of PYF logo said that Punjab government has decided to revive the Basant culture.
He also said that proper law is being made for this purpose and proper grounds would be held to celebrate the Basant Mela.