Showing posts with label Terrorism. Show all posts
Showing posts with label Terrorism. Show all posts

Monday, August 24, 2015

Chaudhry Nisar says ..

Chaudhry Nisar

All the terror network had collapsed, Chaudhry Nisar

All the terror network had collapsed,Chaudhry Nisar
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ قومی لائحہ عمل کے آغاز سے اب تک بہت کامیابیاں حاصل کیں اور اس وقت ملک میں دہشت گردی کے تمام نیٹ ورک کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 40 سے 50 سال میں قومی سلامتی اور اندرونی پالیسی میں جو بگاڑ پیدا ہوا اس کو درست کرنے کے لیے سالوں کا عرصہ درکار تھا لیکن قوم، میڈیا اور سول ملٹری کے گٹھ جوڑ سے نیشنل ایکشن پلان پر گزشتہ 8 ماہ سے درست طریقے سے کام ہوا جس کے باعث ملک کے تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی صورتحال پہلے سے کئی گنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ایک مفصل پالیسی فریم ورک ہے اور قومی لائحہ عمل کے آغاز سے اب تک بہت کامیابیاں حاصل کیں،  ہم نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن پرتوجہ دی اور اس وقت ملک میں دہشت گردی کے تمام نیٹ ورک ختم ہوچکے ہیں جب کہ دہشت گردی میں مالی معاونت کے خاتمے کو بھی تیز کیا جارہا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ کسی بھی ملک میں سیکیورٹی پر سیاست نہیں ہوتی اور نیشنل ایکشن پلان پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی ہے اس پر سیاست نہ کی جائے جب کہ حکومت اور وزارت داخلہ پر تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن صورتحال میں جو بہتری آئی اسے متنازعہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ملٹری آپریشن سے ملک میں دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، 2009 میں 2 ملٹری آپریشن ہوئے لیکن حکومتی نا اہلی کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد انٹیلی جنس کے بنیاد پر 5 ہزار 900 آپریشن کیے گئے، 62 ہزار کارروائیاں اور 68 ہزار گرفتاریاں ہوئی، ایک ہزار 114 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 885 دہشتگرد گرفتار ہوئے اور کالعدم تنظیموں کے 7900 لوگ فورٹھ شیدول میں ڈالے گئے تاہم تحقیق اور تفتیش کے بعد بے گناہوں کو چھوڑ دیا جا تا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات اس وقت بہت مثالی ہیں اور بلاوجہ سول ملٹری تعلقات پر تنقید کرنا غلط ہے اس لیے اس پر رائے زنی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 13 سال سے دہشت گردی کی جنگ بغیر کسی منصوبہ بندی کے جاری تھی جب کہ دہشت گردی کے حوالے سے ہمارے کسی ادارے کے پاس کسی قسم کی کوئی معلومات ہی نہیں تھی لیکن اب تمام ڈیٹا ریکارڈ میں موجود ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے اور یہ جاری رہے گی، ہم کراچی کی صورتحال کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جب کہ رینجرز کی سپورٹ، صوبائی حکومت اور ایم کیو ایم کو راضی رکھنا وزارت داخلہ کا کام تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی مذاکراتی عمل شروع ہوچکا ہے وہاں پر 500 سے زائد فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں وہاں بہت بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے جب کہ صوبے کے حالات کی بہتری میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اگلے 6 ماہ ہماری توجہ فرقہ واریت کے خاتمے پر توجہ ہوگی اور یہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کہ ایک دوسرے کو کافر کہا جائے جب کہ پاکستان کے مدرسے اسلام کے لیے کام کررہے ہیں اور محب وطن ہے لہٰذا مدرسوں کو بدنام نہ کیا جائے۔

Chaudhry Nisar

Thursday, August 20, 2015

Karachi operation will not stop at any cost, Prime Minister ..

 Prime Minister Nawaz Sharif

Karachi operation will not stop at any cost

Prime Minister Nawaz Sharif Karachi operation will not stop at any cost
کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے قانون نافذ كرنے والے اداروں  كو ہدایت كی ہے كہ كراچی میں  سیاسی جماعتوں میں موجود عسكری ونگز، دہشت گرد تنظیموں  اور ان كے سہولت كاروں كے خلاف سخت ترین كارروائی كی جائے اورشہر میں قیام امن کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q87.jpg
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ ڈاكٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیر دفاع خواجہ آصف ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اكبر ، چیف سیكرٹری سندھ صدیق میمن ، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور اعلیٰ حكام بھی موجود تھے جب کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز ، چیف سیكرٹری سندھ اور آئی جی سندھ نے وزیر اعظم كو امن وامان اور كراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q123.jpg
اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے كہا كہ كراچی ہماری اولین ترجیح ہے،كراچی آپریشن سے شہر میں امن قائم ہو گیا ہے، بھتہ خوری، ٹارگٹ كلنگ اور اغوا برائے تاوان كی وارداتوں كا خاتمہ ہوگیا ہے، امن كے قیام كیلیے جاری آپریشن كے باعث دہشت گردوں كی كارروائیوں كی صلاحیت تقریباً ختم ہو گئی ہے تاہم نتائج كے حصول کے لیے اگر آپریشن جاری ركھنے میں مزید وقت لگے گا تو ہم گھبرانے والے نہیں کیونکہ ہمیں پورا یقین ہے كہ معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا كراچی آپریشن كو شروع ہوئے تقریباً 2 سال ہونے والے ہیں،شہر میں آپریشن سب كے اتفاق رائے سے شروع كیا گیا، آپریشن كے باعث شہر میں بھتہ خوری، اغواءبرائے تاوان اور ٹارگٹ كلنگ كا تقریباً خاتمہ ہو گیا ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q220.jpg
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ كراچی آپریشن كے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،شہر كے حالات بہتر ہو گئے ہی اور حالات كی بہتری پر عوام اور تاجر برادری نے اطمینان كا اظہار كیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ كراچی ہماری اولین ترجیح ہے اسے ہر صورت میں  ٹھیك كرنا ہے یہاں آپریشن كے باعث دہشت گرد پسپا ہو رہے ہیں اور ان كی صلاحیت محدود ہو گئی ہے اور وہ خود كو زندہ ركھنے کے لیے اكا دكا كارروائیاں  كر رہے ہیں لیکن حكومت دہشت گردی كا مكمل خاتمہ كرے گی۔ انہوں نے كہا كہ كراچی آپریشن كی جماعت كے خلاف نہیں  اور نہ ہی كسی كو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن جرائم پیشہ عناصر كے خلاف ہے، شہر میں امن كے باعث سرمایہ كار یہاں آنا شروع ہو گئے ہیں، كراچی كے حالات بہتر ہوں گے تو ملك ترقی كرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ كراچی آپریشن كے نتائج سے مطمئن ہوں، مثبت نتائج پر حصہ لینے والوں اور حمایت كرنے كوشاباش دیتا ہوں، پولیس، رینجرز اور خفیہ ادارں كی كاركردگی كو سراہتا ہوں اور مبارک باد پیش كرتا ہوں، قانون نافذ كرنے والے ادارے كراچی میں  قیام امن كے لیے كارروائیاں جاری ركھیں۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q318.jpg
وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن ایك افسوسناک واقعہ تھا جس میں بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے اس واقعہ میں ملوث عناصر كو بے نقاب كیا جائے گا اور انہیں قانون كے مطابق سزائیں دلائی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ اور حكومت سندھ كی كاركردگی كی تعریف بھی كی جب کہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا كہ صوبائی حكومت كراچی میں امن وامان کے لیے اقدامات كر رہی ہے، پراسكیوشن كے نظام میں اصلاحات كی جارہی ہیں اور ناقص كاركردگی كے حامل پراسكیوٹرز كو ان كے عہدے سے ہٹا كر نئے افسران كو تعینات كیا جا رہا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ایپکس كمیٹی میں مشاورت سے كراچی آپریشن كو مزید تیز كرنے اور قیام امن کے لیے اقدامات كیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم سے كہا كہ سكیورٹی اداروں كو جدید مزید وسائل كی فراہمی کے لیے وفاقی حكومت تعاون كرے جس پر وزیر اعظم نے كہا كہ اس حوالے سے ہر ممكن تعاون كیا جائے گا، اس موقع پر چیف سیكرٹری سندھ نے وزیر اعظم كو قومی ایكشن پلان پر عمل درآمد كے حوالے سے بریفنگ دی۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q418.jpg
ڈی جی رینجرز نے اپنی بریفنگ میں كہا كہ رینجرز اور سیكیورٹی اداروں كی كارروائیوں سے كراچی میں امن قائم ہوا ہے، شہر قائد میں امن كے باعث عید پر تاجر برادری كے اعداد و شمار كے مطابق 70 ارب روپے اور جشن آزادی پر 5 ارب روپے كی ریكارڈ خریداری ہوئی، كراچی آپریشن سے عوام كا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے كہا كہ صنعت كاروں كو بھی تحفظ فراہم كر رہے ہیں، شہر میں بلا امتیاز جرائم پیشہ عناصر كے خلاف كارروائی جاری ہے۔ ڈی جی رینجرز نے كہا كہ پراسكیوشن كے نظام میں اصلاحات كی ضرورت ہے كیونكہ ناقص تفتیش كے سبب ملزمان بری ہوجاتے ہیں اس لیے مربوط تفتیش سے ہی ملزمان كو سزائیں دلوائی جا سكتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں كےعسكری ونگز كے خلاف بھی كارروائی جاری ہے اور دہشت گرد تنظیموں كے مالی نیٹ وركس كو بھی ختم كرنے كیلیے اقدامات كیے جا رہے ہیں، شہر بھتہ كاروں كے نیٹ ورک كا بھی صفایا كیا جارہاہے، ڈی جی رینجرز کی بریفنگ پر وزیر اعظم نے كہا كہ رینجرز اور پولیس عسكری ونگز كے خلاف سخت كارروائی كرے، دہشت گرد تنظیموں كے سہولت كاروں، مالی معاونین اور رابطہ كاروں كے خلاف بھی آپریشن كو مزید تیز كیا جائے اور ان كی سرپرستی كرنے والے سیاسی اور غیر سیاسی عناصر كے خلاف بھی كارروائی عمل میں لائی جائے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q514.jpg
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایم كیو ایم كے ركن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے كی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے وزیر اعظم كو آگاہ كیا اور بتایا كہ وہاں پر موجود سی سی ٹی وی كیمروں سے حاصل فوٹیج غیر واضح ہے جس كے معیار كو بہتر بنانے کے لیے غیر ملكی ماہرین كی مدد لی جائے گی اور اس كو لندن بھجوایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے كیمروں  كی خراب كاركردگی پر ناراضی كا اظہار كیا اور ہدایت كی كہ كراچی میں جدید كیمرے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل پر حملے سے دکھ ہوا ان پر قاتلانہ حملے كے ملزمان كو جلد گرفتار كیا جائے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q613.jpg
اجلاس میں اس بات پر اتفاق كیا گیا كہ مقدمات كو تیزی سے نمٹانے کے لیے اسپیشل پراسكیوشن سروس شروع كی جائے گی، تفتیش كرنے والے افسران اور پراسیكیوٹرز كو جدید تربیت دی جائے گی، گواہوں كو تحفظ فراہم كرنے کیلیے مزید اقدامات كیے جائیں گے، سندھ میں دہشت گردی كے خاتمے کے لیے قومی ایكشن پلان كے نكات پر مكمل عمل درآمد كیا جائے گا جب کہ ضلعی سطح پر انٹیلی جنس كے نظام مربوط بنایا جائے گا اور تمام اداروں میں رابطوں كے نظام كو مؤثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q711.jpg
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے مقامی ہوٹل میں پارسی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلح جتھوں كے خلاف بھی آپریشن كر رہے ہیں، ملک میں  قیام امن كے بعد اس كو اسلحہ سے پاک كرنے كیلیے اقدامات كیے جائیں گے، ملک سے دہشت گردی كے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب جاری ہے، دہشت گردوں كا خاتمہ ہو رہا ہے اور پاكستان جیتا رہے گا اور دہشت گردوں كا جلد پاكستان سے خاتمہ ہو جائے گا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q88.jpg
سیاسی حالات پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب كے مینڈیٹ كا احترام كرتے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے استعفے دیئے اور ہمارے خلاف كیا كچھ نہیں كہا لیكن جمہوریت كی بالادستی كیلیے ہم نے ان سے مذاكرات كیے اور ان كو واپس لے كر آئے، ایم كیو ایم اور جے یو آئی (ف) نے ان كے خلاف جو قرار دادیں جمع كرائی تھیں وہ واپس لیں۔ انہوں نے كہا كہ ایم كیو ایم كے استعفوں پر بھی كوئی راضی نہیں، مولانا فضل الرحمن سے كہا ہے كہ وہ ایم كیو ایم سے بات كریں کیونکہ ہم چاہتے ہیں كہ ایم كیوایم اسمبلی میں  آئے اور اپنا كردار ادا كرے۔

 Prime Minister Nawaz Sharif

Tuesday, August 18, 2015

Anwar Ali example to young people formed ..

Cricket Star Anwar Ali

Example of determination and courage to young people formed

Cricket Star Anwar Ali Example of determination and courage to young people formed
لاہور: دہشت گردی کے سبب دربدر ہونے والا بچہ نامور کرکٹر بن گیا، امن کی تلاش میں کراچی آنیوالے خاندان کے یتیم لڑکے انور علی نے نوجوانوں کیلیے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی، فیکٹری کا مالک رات کی شفٹ میں کام کرنے کی اجازت نہ دیتا توکرکٹ کا شوق اپنی موت آپ مر جاتا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور سیریز جتوانے والے انور علی کا آبائی گاؤں ذکاخیل ہے، سوات کے اس نواحی علاقے میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے پر ان کے خاندان نے امن کی تلاش میں کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں جائے پناہ ڈھونڈ لی۔
والد کا انتقال ہونے کے بعد مشکلات مزید بڑھ گئیں اور انور علی کو جوتے بنانے والی ایک فیکٹری میں کام کرنا پڑا، آتے جاتے ہم عمروں کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کران کے دل میں بھی جذبہ پروان چڑھتا، کارخانے کے مالک نے رات کی شفٹ میں کام کرنے کی درخواست منظور کرلی یوں انھیں خاندان کی کفالت اور کھیل دونوں جاری رکھنے کا موقع مل گیا۔
بعد ازاں کوچ اعظم خان نے انھیں مزدوری سے ملنے والی یومیہ اجرت 150روپے ادا کرنے کی حامی بھرلی تاکہ وہ کرکٹ جاری رکھ سکیں،کراچی الیکٹرک میں ملازمت ملنے پر ان کے روزگار کا بندوبست ہوگیا،انڈر 19 ورلڈکپ2006 میں بہترین کارکردگی کے بعد بھی حالات زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہے۔
غیر متاثر کن ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں جگہ مستقل نہ ہوسکی۔ انور علی نے ملک کی نمائندگی کا خیال چھوڑ کر اپنی توجہ اپنے خاندان پر چھائے غربت کے اندھیرے دور کرنے پر صرف کردی، انگلینڈ میں لیگ کرکٹ سے مالی حالات سدھارنے اور گھر بنانے کا موقع ملا۔
اس دوران انھوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے اپنا کھیل نکھارا اور 2013میں سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرلی، نومبر میں انور علی اور بلاول بھٹی نے فتح گر شراکت سے میزبان جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کی ٹرافی چھین لی تاہم دونوں بعد ازاں بھی ٹیم کے مستقل رکن نہ بن سکے، دورئہ سری لنکا میں انور علی نے کروڑوں شائقین کے دل جیت لیے، آل راؤنڈر اب نوجوانوں کیلیے روشن مثال بن چکے ہیں۔

Cricket Star Anwar Ali



Monday, August 17, 2015

Sunday, August 16, 2015

National action plan against terrorism will succeed if tried, Prime Minister Nawaz Sharif ..

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کو ہرصورت کامیاب بناکر دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر ختم کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خان زادہ کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خان زادہ قوم کے بہادرسپوت تھے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی،دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو ہرصورت کامیاب بنائے گی، شجاع خان زادہ کی شہادت سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کا پیغام ملا ہے، دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر ختم کریں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنا کام جاری رکھیں۔

Army's intelligence agencies to reach the perpetrators of the attack on Mr Khanzada ..

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے کی تحقیقات اور اس کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹر پرجاری پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شجاع خانزادہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ ایک بہادر افسر تھے، انہوں نےعظیم مقصد کے لیے قربانی دی،پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ایسے بزدلانہ حملے ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تحقیقات اور مجرموں تک پہنچنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ اتوار کی صبح اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ان سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Thursday, August 13, 2015

I was relieved by the decision of the military court, were hanged publicly, killing parents ..

پشاور: آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سزائے موت سنانے پر اے پی ایس کے شہدا بچوں کے والدین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پوری قوم کے دشمن ہیں۔ شہدا غازی فورم کے کو آرڈینیٹر قیصر خان نے کہا کہ ہمیں ان قاتلوں کو سزا سنائے جانے پر خوشی ہے۔ ایک شہید طالب علم عزیر علی کی والدہ نے کہا کہ ملزموں کو سزا سنانے سے ہمیں سکون مل گیا ہے۔ ہمارے بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانی چاہیے۔ اے پی ایس کے ایک اور شہید طالب علم مبین شاہ کے والدہ نے کہا کہ ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اس فیصلے پر ان کے شکر گزار ہیں، ان دہشت گردوں کو سرعام لٹکایا جائے۔

Army Chief Raheel Sharif ..


Monday, August 10, 2015

Pakistan vs India,, Cricket Series ..


A brick stone will not stop until India: Musharraf ..

کراچی:  سابق صدر پرویزمشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ بھارتی جارحیت بڑھتی جارہی ہے، اینٹ کاجواب پتھرسے نہ دیاگیا توبھارت بازنہیں آئے گا۔ لیڈرشپ اچھی ہوگی توکرپشن نہیں ہوگی۔
تنظیم سازی کردی، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اے پی ایم ایل کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس سے وڈیولنک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے آخری وقت تک لڑناچاہیے۔
بلوچستان میں فرقہ واریت، دہشت گردی ہے۔ علیحدگی پسندوں کواپنے دورمیں کنٹرول کرلیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں سیاسی اورفرقہ وارانہ دہشت گردی ہے اوررینجرز کی وجہ سے شہرکی صورتحال بہترہے۔
کوشش کی جائے کہ لوٹاہوا پیسہ پاکستان واپس لایاجائے۔ تحریک انصاف دھرنے کے بعد انتشارکا شکار ہوگئی۔ لیڈرشپ صحیح ہوگی توگورننس بہتر ہوگی۔ موجودہ حکومت اندرونی اختلافات کاشکار ہے۔ ہماری پوری حمایت پاک فوج کے ساتھ ہے۔ چین کے ساتھ دوستی ہے لیکن سب اپنے مفادمیں سوچتے ہیں۔

Saturday, August 8, 2015

Gardi ki dehshat,, By Mansoor Afaq ..

 

Occupied Kashmir, Indian security forces killed 2 young ..

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع پلوامہ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے کپواڑہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پرتشددکارروائی کے دوران ایک مکان کو تباہ کرنے کے بعد شہید کیا۔ ایک نوجوان کی شناخت طالب حسین شاہ کے طورپر ہوئی ہے جو پوسٹ گریجویشن کر رہا تھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔
علاقے میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرے کے بعد ضلع کے علاقے کاکہ پورہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ اودھم پورمیں سنگھ پولیس چوکی پر ایک حملے میں 3 اسپیشل پولیس افسروں سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔