Showing posts with label Sangakara. Show all posts
Showing posts with label Sangakara. Show all posts

Monday, August 24, 2015

Sangakkara Retirement ..

Sri Lankan Great Batsman

Sangakkara wept parting from international cricket

Sangakkara wept parting from international cricket
کولمبو / دبئ: انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سری لنکا کے سپر اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا رو پڑے، پورے کیریئر کے دوران سکھ دکھ میں ساتھ دینے پر والدین کا بھرائی ہوئی آواز میں شکریہ ادا کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سنگاکارا کو کرکٹ کا عظیم سپوت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن اسٹارکمارسنگاکارا نے آخر کار انٹرنیشنل کرکٹ سے 15 سالہ ناطہ توڑ دیا، انھوں نے آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ کھیل کو خیربادکہا، بھارت سے کولمبو ٹیسٹ کے اختتامی روز انھیں  الوداع کہنے کیلیے شائقین اور اعلیٰ شخصیات کی بڑی تعداد پی سارا اوول اسٹیڈیم میں موجود تھی۔
اسکول کے بچے سری لنکن جھنڈے لہراتے رہے،جب 37 سالہ سنگاکارا کو رسمی طور پر الوداع کہا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور آنکھیں جھلملا اٹھیں، اس موقع پر انھوں نے اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر سکھ دکھ میں میرا ساتھ دیا، جتنے برس میں کرکٹ کھیلا مجھے آپ کی سپورٹ حاصل رہی، میرے لیے دنیا میں ایک ہی ایسی جگہ رہی جہاں پر میں خود کو محفوظ سمجھتا اور وہ ہمارا گھر ہے، ’اما‘ (ماں) اور ’اپاچی‘ (والد) آپ کا بہت بہت شکریہ۔ سنگاکارا اپنے آخری مقابلے میں عزت افزائی پر بھارتی ٹیم کے بھی شکرگزار دکھائی دیے۔
دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے سنگاکارا کو کامیاب ترین کیریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی اور سفیر ہیں، انھوں نے بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور قیادت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یاد رہے کہ سنگاکاراکیریئر کے دوران 7 مرتبہ کونسل کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ رہے، انھوں نے 2012 میں کرکٹر آف دی ایئر کیلیے مختص گیری سوبرز ٹرافی جیتی اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر بھی قرار پائے، انھیں 2011 اور 2013میں ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

Sangakkara 

Saturday, August 22, 2015

Sangakkara's last Test ..

Great Batsman Sangakkara

Guard of honor was presented

Great Batsman Sangakkara Guard of honor was presented
کولمبو: سری لنکاکے اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ کیلیے گراؤنڈ میں قدم رکھنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وہ کولمبو میں بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے اختتام پرانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جب میزبان سائیڈ فیلڈنگ کیلیے میدان میں داخل ہوئی تو سب سے آگے سنگاکارا تھے، انھیں دیکھتے ہی اسٹیڈیم میں موجود 6 ہزارسے زائد تماشائی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا، اس موقع پر وہ بچوں کے ہاتھوں میں پکڑے بیٹس کے سائے میں فیلڈ میں داخل ہوئے۔ سنگاکارا نے 2000 میں ڈیبیو کیا تھا۔
وہ تاریخ کے ان 6 بیٹسمینوں میں سے ایک کی حیثیت سے ریٹائر ہورہے ہیں جن کی ایوریج 57 یا زائد رہی۔ اگر وہ اپنے اس آخری ٹیسٹ میں مزید 132 رنز بنا لیں تو پھر ایوریج میں عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین گیری سوبرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے شاندار کیریئر پر سنگاکارا کو خراج تحسین پیش کیا، ان کے الوداعی ٹیسٹ میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی شریک ہوئے اور شیلڈ پیش کی۔

Great Batsman Sangakkara