Showing posts with label Sri Lanka. Show all posts
Showing posts with label Sri Lanka. Show all posts

Monday, August 24, 2015

Sangakkara Retirement ..

Sri Lankan Great Batsman

Sangakkara wept parting from international cricket

Sangakkara wept parting from international cricket
کولمبو / دبئ: انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سری لنکا کے سپر اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا رو پڑے، پورے کیریئر کے دوران سکھ دکھ میں ساتھ دینے پر والدین کا بھرائی ہوئی آواز میں شکریہ ادا کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سنگاکارا کو کرکٹ کا عظیم سپوت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن اسٹارکمارسنگاکارا نے آخر کار انٹرنیشنل کرکٹ سے 15 سالہ ناطہ توڑ دیا، انھوں نے آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ کھیل کو خیربادکہا، بھارت سے کولمبو ٹیسٹ کے اختتامی روز انھیں  الوداع کہنے کیلیے شائقین اور اعلیٰ شخصیات کی بڑی تعداد پی سارا اوول اسٹیڈیم میں موجود تھی۔
اسکول کے بچے سری لنکن جھنڈے لہراتے رہے،جب 37 سالہ سنگاکارا کو رسمی طور پر الوداع کہا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور آنکھیں جھلملا اٹھیں، اس موقع پر انھوں نے اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر سکھ دکھ میں میرا ساتھ دیا، جتنے برس میں کرکٹ کھیلا مجھے آپ کی سپورٹ حاصل رہی، میرے لیے دنیا میں ایک ہی ایسی جگہ رہی جہاں پر میں خود کو محفوظ سمجھتا اور وہ ہمارا گھر ہے، ’اما‘ (ماں) اور ’اپاچی‘ (والد) آپ کا بہت بہت شکریہ۔ سنگاکارا اپنے آخری مقابلے میں عزت افزائی پر بھارتی ٹیم کے بھی شکرگزار دکھائی دیے۔
دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے سنگاکارا کو کامیاب ترین کیریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی اور سفیر ہیں، انھوں نے بیٹنگ، وکٹ کیپنگ اور قیادت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یاد رہے کہ سنگاکاراکیریئر کے دوران 7 مرتبہ کونسل کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ رہے، انھوں نے 2012 میں کرکٹر آف دی ایئر کیلیے مختص گیری سوبرز ٹرافی جیتی اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر بھی قرار پائے، انھیں 2011 اور 2013میں ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

Sangakkara 

Saturday, August 22, 2015

Sangakkara's last Test ..

Great Batsman Sangakkara

Guard of honor was presented

Great Batsman Sangakkara Guard of honor was presented
کولمبو: سری لنکاکے اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ کیلیے گراؤنڈ میں قدم رکھنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وہ کولمبو میں بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے اختتام پرانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جب میزبان سائیڈ فیلڈنگ کیلیے میدان میں داخل ہوئی تو سب سے آگے سنگاکارا تھے، انھیں دیکھتے ہی اسٹیڈیم میں موجود 6 ہزارسے زائد تماشائی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا، اس موقع پر وہ بچوں کے ہاتھوں میں پکڑے بیٹس کے سائے میں فیلڈ میں داخل ہوئے۔ سنگاکارا نے 2000 میں ڈیبیو کیا تھا۔
وہ تاریخ کے ان 6 بیٹسمینوں میں سے ایک کی حیثیت سے ریٹائر ہورہے ہیں جن کی ایوریج 57 یا زائد رہی۔ اگر وہ اپنے اس آخری ٹیسٹ میں مزید 132 رنز بنا لیں تو پھر ایوریج میں عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین گیری سوبرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے شاندار کیریئر پر سنگاکارا کو خراج تحسین پیش کیا، ان کے الوداعی ٹیسٹ میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی شریک ہوئے اور شیلڈ پیش کی۔

Great Batsman Sangakkara

Wednesday, August 19, 2015

Sri Lankan Prime Minister ..

Sri Lankan Prime Minister

 Prime Minister-elect Ranil Wickremesinghe

Sri Lankan Prime Minister Ranil Wickremesinghe
Sri Lankan Prime Minister-elect Ranil Wickremesinghe (R) and his wife Maithree Wickramasinghe wave to media at his Temple Trees residence in Colombo on August 19, 2015.

Sri Lankan Prime Minister

Sunday, August 16, 2015

Test Ranking, Pakistan pose a threat to the third position ..

Test Ranking

Pakistan pose a threat to the third position

Pakistan pose a threat to the third position ..
دبئی: ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن کو لاحق خطرہ ٹل گیا، سری لنکا کے ہاتھوں گال میں ’بے حال‘ ہونے کے بعد بھارت کا تیسرے نمبر پر قبضہ کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا، سری لنکا کے پاس کوہلی الیون کو ساتویں نمبر پر دھکیلنے کا موقع موجود ہے، بیٹنگ رینکنگ میں یونس خان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔
بولرز میں یاسر شاہ کا پانچواں نمبر رنگانا ہیراتھ کی نگاہوں میں آگیا، روی چندرن ایشون بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود بھارت اگر سری لنکا کے خلاف رواں سیریز میں کلین سویپ کرلیتا تو اس کے پاس پاکستان سے تیسری پوزیشن چھیننے کا موقع موجود ہوتا لیکن گال میں حیران کن شکست کے بعد اس نے یہ موقع گنوا دیا ہے، اب اسے ایک طرح سے ساتویں پوزیشن پر تنزلی کا بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ سری لنکا اگر باقی دونوں میچز جیت لیتا ہے تو پھر اس کو 8 پوائنٹس ملیں گے، اس طرح وہ خود پانچویں نمبر پر آنے اور بھارت کو ساتویں نمبر پر دھکیلنے میں کامیاب ہوجائے گا،گال ٹیسٹ میں 63 رنز کی شاندار کامیابی سری لنکا کے کرکٹرز کے لیے بھی رینکنگ میں خوشی کا پیغام لے کر آئی ہے۔ اس مقابلے میں دنیش چندیمل اور تھارندو کوشل نے بھی رنگاناہیراتھ کی طرح اہم کردار ادا کیا ہے۔
کپتان انجیلو میتھیوز کی ایک درجے ترقی ہوئی مگر انھیں اس پر شاید زیادہ خوشی نہ ہوئی ہو کیونکہ انھوں نے کیریئر کی الوداعی سیریز کھیلنے والے کمارسنگاکارا کو ایک نمبر نیچے چھٹی پوزیشن پر بھیج دیا ہے، تجربہ کار بیٹسمین اب کولمبو میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے، ویرات کوہلی پہلی اننگز میں 103 رنز بنانے کی بدولت اپنی دسویں پوزیشن کو مزید مستحکم کرچکے ، وہ ڈیوڈ وارنر سے اب 5 پوائنٹس آگے ہیں۔بیٹنگ رینکنگ میں سب سے بڑی چھلانگ سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین چندیمل نے لگائی، انھوں نے گال ٹیسٹ میں 59 اور 162 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا، اب ایک ساتھ 22 درجے ترقی پاکر وہ کیریئر بیسٹ 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کچھ اچھی خبریں بھارتی پلیئرز کے لیے بھی ہیں، شیکھر دھون 15 درجے سیڑھی چڑھ کر کیریئر کی بہترین پوزیشن 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے گال میں کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی۔
اس کے ساتھ وہ سنیل گاوسکر اور راہول ڈریوڈ کے بعد دیار غیرمیں مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے والے تیسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے ہیں۔پاکستان کے یونس خان بدستور ساتویںنمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ پوزیشن ابراہم ڈی ویلیئرز اور آسٹریلیا کے نئے کپتان اسٹیون اسمتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آخری اننگز میں 7 وکٹیں لیکر بھارتی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے والے رنگانا ہیراتھ دو درجے بہتری کے ساتھ اب چھٹے نمبر پر پہنچ چکے ہیں اور ان کی نگاہیں اب خود سے ایک نمبر آگے یاسر شاہ کی پانچویں پوزیشن پر مرکوز ہوچکی ہیں، سیریز کے باقی دو میچز میں وہ بہترکارکردگی سے مزید ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔ بھارت کے آف اسپنر ایشون بھی تین درجے بہتری کے بعد نویںنمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولرز میں ٹاپ پر جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ موجود ہیں۔ ایک ایک درجہ خسارے سے ورنون فلینڈر اورمچل جونسن ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کے نوجوان اسپنر تھارندو کوشل نے بھارت سے پہلے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں تین وکٹیںلے کر ہیراتھ کا بھرپور ساتھ دیا تھا، اس عمدہ کارکردگی کا صلہ انھیں 21 درجے ترقی کی صورت میں ملا، اب وہ کیریئر کی بہترین 60 پوزیشن پر فائز ہوچکے ہیں۔ بولنگ میں انجیلو میتھیوز کو تین درجے ترقی نے 73 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ آل راؤنڈرز میں ٹاپ پوزیشن بدستور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے، ایشون ایک درجہ ترقی سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جس کی وجہ سے فلینڈر کو اب تیسری پوزیشن سنبھالنا پڑی ہے۔ اسٹورٹ براڈ چوتھے اور جونسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Stuart remembered the Indians were summoned for the second test ..

Stuart remembered the Indians

Stuart remembered the Indians for the Second Test
دونوں ممالک میں سیریز کا دوسرا طویل دورانیے کا میچ پی سارا اوول گراؤنڈ میں 20 اگست سے شیڈول ہے، اسٹورٹ بنی اسکواڈ کے 15ویں ممبر بنائے گئے ہیں، پہلے ٹیسٹ سے قبل انجرڈ ہوجانے والے مرالی وجے کی وطن واپسی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، ہاتھ میں تکلیف کے باوجود بیٹنگ کرنے والے شیکھر دھون کی بابت بھی بھارتی ٹیم منیجمنٹ نے چپ سادھی ہوئی ہے، اسٹورٹ چھٹے نمبر بیٹنگ کے علاوہ پانچویں بولر کے طور پر بھی بھارتی ٹیم کیلیے موثر ثابت ہوسکتے ہیں، انھوں نے اپنے کیریئر کے تین ٹیسٹ میچز 2014 کے وسط میں دورئہ انگلینڈ میں ہی کھیلے ہیں۔

Saturday, August 15, 2015

Ajinkya Indian fielder catches hold mortgagor 8 into a new world record ..

گال: سری لنکا کیخلاف جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر اجنکیا راہنے نے ریگولر وکٹ کیپر نہ ہونے باوجود کسی ایک میچ میں 8 کیچز تھام کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
مڈل آرڈر بیٹسمین جاری میچ میں اب تک آٹھ پلیئرز کو میدان بدر کرنے میں بولرز کی معاونت کرچکے ہیں، رنگانا ہیراتھ میچ میں ان کا آٹھواں شکار بنے، جنھیں انھوں نے بھارتی اسپنر امیت مشرا کی گیند پر جکڑا، ان سے قبل کسی ایک میچ میں گریگ چیپل، ہشان تلکارتنے، اسٹیفن فلیمنگ اور میتھیوہیڈن 7،7 کیچز تھام کر نمایاں ہیں لیکن اب راہنے ان سے آگے نکل گئے ہیں، بھارت کیلیے 1976-77 میں انگلینڈ کیخلاف یوجویندر سنگھ نے بھی 7 کیچز تھامے تھے۔

Ground entering the monkey was interesting ..

گال: گال ٹیسٹ کے تیسرے دن گراؤنڈ مین بن بلائے مہمان کی آمد سے کھیل میں وقفہ پڑگیا۔
واقعے کے مطابق سری لنکا کی دوسری اننگز کے دوران بندر میدان میں گھس گیا، جسے نکالنے کے لیے سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں، اس صورتحال پر کمنٹیٹر نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

India vs Sri Lanka,, 1 Test Match ..

گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے مہمان بھارت کو 63 رنز سے عبرتناک شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کو 1997 کے بعد دوسری بار200 سے بھی کم ہدف کے تعاقب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گال ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت کو میچ جیتنے کے لئے 9 وکٹوں پر154 رنز درکارتھے تاہم مہمان ٹیم محض 112 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اجنکایا ریہانے 36، شیکردھاون 28 اورایشانت شرما 10 رنزکے ساتھ قابل ذکررہے جب کہ 6 بلے بازڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ سری لنکا کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے رنگانا ہیرات نے 7 اور تھرندو کوشال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 183 اور دوسری میں 367 رنز بنائے جب کہ مہمان بھارت اپنی پہلی اننگز میں 375 اور دوسری میں صرٖف 112 رنزبنا سکی۔ بھارت کو ویسٹ انڈیز نے 1997 میں جیت کے لئے 200 سے کم رنز کا ہدف دیا جسے وہ حاصل نہ کرسکی۔

Friday, August 14, 2015

Test further 153 runs for victory in India ..

گال: سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں مہمان بھارت کو جیت کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں بھارت نے ایک وکٹ پر 23 رنز بنالئے۔
گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا لئے جب کہ شیکر دھاون 13 اور ایشانت شرما 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جس سے قبل تیسرے روز کھیل کا آغاز میزبان سری لنکا نے 23 رنز ایک وکٹ کے نقصان سے شروع کیا تو پوری ٹیم 367 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 162 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں جیہان مبارک 49، لھیرو تھرمانے 44 اور کمارسنگاکار 40 رنز بناکر قابل ذکر بیٹسمین رہے۔ بھارت کے روی چندرن ایشونت نے 4، امت مشرا نے 3، ہربھجن سنگھ، ورون ایرون اور ایشانت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 183 اور دوسری میں 367 رنز بنائے جبکہ مہمان بھارت نےاپنی پہلی اننگز میں 375 رنز بنائے تھے اور اسے جیت کے لئے مزید 153 رنز درکار ہیں۔

India tour of Sri Lanka, 1st Test: Sri Lanka v India at Galle,


Sri Lanka 183 & 367
India 375 & 23/1 (8.0 ov)
India require another 153 runs with 9 wickets remaining

Monday, August 3, 2015

Cricket Star Anwar Ali ..


 کراچی: موزے استری کرنے والا نوجوان قومی کرکٹ اسٹار بن گیا، کئی برس قبل انور علی کوکھیل کا شوق انڈر19کے زونل ٹرائلز میں لے گیا تھا، پھر انھوں نے2006 کے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو فتح دلائی۔
گذشتہ دنوں آل راؤنڈر نے سری لنکا سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے صرف 17 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ٹیم کو ایک وکٹ سے ڈرامائی جیت سے ہمکنار کرایا،انھوں نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ جو سوچا تھا سب کچھ اسی کے مطابق ہوا، مجھے گزرا ہوا وہ وقت اچھی طرح یاد ہے جب اعظم خان اورظفر احمد نے قدم قدم پر رہنمائی کی، ندیم عمر اور طارق ہارون بھی ہروقت حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
میں محنت پر یقین رکھتا ہوں جوکبھی رائیگاں نہیں جاتی، انھوں نے کہا کہ سری لنکا سے میچ میں جس وقت بیٹنگ کے لیے گیا تو صورتحال بہت مشکل تھی، میرے ساتھ عماد وسیم تھے، ہم نے یہی سوچا کہ ایک اوور میں ایک باؤنڈری ضروری ہے لیکن اگر اس دوران کسی ایک اوور میں زیادہ رنز بن جاتے ہیں تو یہ بہت ہی اچھا ہوگا۔
لسیتھ مالنگا کا اوور ہمارے لیے بہت ہی اچھا ثابت ہو گیا اور گیند بیٹ پر خوب آئی۔انور علی نے کہاکہ  عمدہ کارکردگی کی بڑی وجہ میری مثبت سوچ ہے، میں ہمیشہ یہی کوشش کرتا ہوں کہ سو فیصد کارکردگی دکھاؤں، مجھ میں جتنی بھی صلاحیت ہے اس کا کھل کر اظہارکروں، نتیجہ میرے ہاتھ میں نہیں لیکن اسے اپنے حق میں کرنے کے لیے محنت کرسکتا ہوں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ شعیب ملک، محمد رضوان اور انور علی نے پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کے معیار کو بلند کر دیا ہے، اس حوالے سے انور نے کہا کہ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں،  میں فٹنس کا خیال رکھتا ہوں اسی لیے فیلڈنگ میں بہت مزا آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ٹیم میں آل راؤنڈر سمجھا جاتا ہے، میں اپنی بولنگ پر بھی بہت محنت کرتا ہوں اور دورے میں اس شعبے میں بھی کارکردگی اچھیرہی،جہاں بھی ٹیم کو ضرورت پڑی میں نے وکٹ حاصل کی، میں اپنی بولنگ میں مزید بہتری لانا چاہتا ہوں۔