گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے مہمان بھارت کو 63 رنز سے عبرتناک شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کو 1997 کے بعد دوسری بار200 سے بھی کم ہدف کے تعاقب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گال ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت کو میچ جیتنے کے لئے 9 وکٹوں پر154 رنز درکارتھے تاہم مہمان ٹیم محض 112 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اجنکایا ریہانے 36، شیکردھاون 28 اورایشانت شرما 10 رنزکے ساتھ قابل ذکررہے جب کہ 6 بلے بازڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ سری لنکا کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے رنگانا ہیرات نے 7 اور تھرندو کوشال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 183 اور دوسری میں 367 رنز بنائے جب کہ مہمان بھارت اپنی پہلی اننگز میں 375 اور دوسری میں صرٖف 112 رنزبنا سکی۔ بھارت کو ویسٹ انڈیز نے 1997 میں جیت کے لئے 200 سے کم رنز کا ہدف دیا جسے وہ حاصل نہ کرسکی۔
No comments:
Post a Comment