Exercise
The 7 habits can reduce your life
ہرشخص لمبی اور صحت مند زندگی گزارنے کی خواہش رکھتا ہے لیکن صحت مند زندگی گزارنے کے لیے وہ کچھ چند چیزوں کا خیال نہیں رکھتا جو اس کے لئے نقصان دہ ہوتی ہیں اور اس سے اس کی زندگی بتدریج کم ہوتی ہے۔
لمبی چھٹی پرجانا:
کبھی کبھی انسان روزمرہ کی روٹین سے اکتا جاتا ہے اورخود کو ذہنی اورجسمانی آرام دینے کے لیے کام سے لمبے وقفے کا فیصلہ کر تا ہے لیکن وقفے کے دوران بہت زیادہ آرام بھی اس کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق کام کے بعد بہت لمبا آرام مدافعتی نظام کو کمزور بھی کردیتا ہے۔
ٹیلی ویژن دیکھنا:
برطانوی جریدے اسپورٹس اینڈ میڈیسن کی رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے سے انسان کی زندگی سے 22 منٹ کم ہو جاتے ہیں یعنی اگر آپ تقریبا روزانہ 6 گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں تو آپ کی زندگی سے پانچ سال کم ہو سکتے ہیں جو دراصل بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
زیادہ نیند لینا:
نیند لینا انسان کے لیے بہت ضروری ہے لیکن بہت زیادہ سونے سے آپ کی عمر گٹھ بھی سکتی ہے۔8 گھنٹے سے زیادہ نیند لینا صحت کے مضرہے تاہم باقاعدگی سے نیند لینا بھی ضروری ہے۔
بیٹھے رہنا:
جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی انٹرنل میڈیسن کی تحقیق کے مطابق دن میں 11 گھنٹے بیٹھنے سے موت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جس کے باعث دفترکے اوقات میں یا عام طورپرکام کے درمیان بھی وقفہ لیتے رہنا چاہیئے۔
اکیلا رہنا یا ڈپریشن کا شکار ہونا:
انسان کے لیے کسی کا ساتھ، کسی سے بات چیت کرنا ضروری ہوتا ہے جہاں کچھ لوگ ذہنی دباؤ سے دوررہنے کے لیے اکیلے ہی رہنا پسند کرتے ہیں لیکن دراصل وہ خود کو دنیا کی خوشی سے محروم کر رہے ہوتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن عمر کم ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
بے روزگاری:
بے روزگاری انسان کو ڈپریشن کی جانب تو لے کر ہی جاتی ہے لیکن ایک تحقیق کے مطابق بے روزگارافراد میں اچانک موت کا شکار ہوجانے کا خطرہ ملازمت پیشہ افراد کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
ورزش:
صحت مند زندگی کے لیے ورزش انتہائی ضروری ہے لیکن صرف شوق کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ ورزش کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment