South Africa vs New Zeland
Hashim Amla Century
سنچورین: ہاشم آملا نے سنچری داغ کر ناکامیوں سے دامن چھڑالیا، سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو20 رنز سے ہرادیا، اوپنر کے 124رنز کی بدولت پروٹیز نے 7 وکٹ پر 304 کا مجموعہ ترتیب دیا، کیویز جوابی اننگز میں 284 پر ہمت ہارگئے، ٹام لیتھم کی ففٹی رائیگاں گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا نے سنچری سے فارم میں واپسی کا اعلان کیا، انھوں نے126 گیندوں پر 124رنز بٹورے، اس اننگز میں 13چوکے اور 3چھکے شامل رہے،آملا نے ریلی روسیو (89) کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے 185 کی شراکت بناکر ٹیم کا مجموعہ 7 وکٹ پر 304تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس دوران اوپنر کو74 کے انفرادی اسکورپر ایک چانس بھی ملا، کولن منرو کی گیند پر کور پوزیشن پر موجود ٹام لیتھم ڈائیو لگانے کے باوجود کیچ نہیں تھام سکے، مہمان ٹیم جوابی اننگز میں 48.1 اوورز میں 284رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اوپنر ٹام لیتھم 60 اورکین ولیمسن47 رنز بناکر پویلین واپس گئے، مارٹن گپٹل25رنزسے آگے نہ بڑھ سکے،جمی نیشم نے41 اورکولن منرو نے 33رنز بناکر بڑے ہدف کا تعاقب کرنا چاہا مگر ناکام رہے، ڈیل اسٹین، ورنون فلینڈر، عمران طاہر اور ڈیوڈ ویسی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
No comments:
Post a Comment