Showing posts with label Cricket Star. Show all posts
Showing posts with label Cricket Star. Show all posts

Tuesday, August 18, 2015

Anwar Ali example to young people formed ..

Cricket Star Anwar Ali

Example of determination and courage to young people formed

Cricket Star Anwar Ali Example of determination and courage to young people formed
لاہور: دہشت گردی کے سبب دربدر ہونے والا بچہ نامور کرکٹر بن گیا، امن کی تلاش میں کراچی آنیوالے خاندان کے یتیم لڑکے انور علی نے نوجوانوں کیلیے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی، فیکٹری کا مالک رات کی شفٹ میں کام کرنے کی اجازت نہ دیتا توکرکٹ کا شوق اپنی موت آپ مر جاتا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور سیریز جتوانے والے انور علی کا آبائی گاؤں ذکاخیل ہے، سوات کے اس نواحی علاقے میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے پر ان کے خاندان نے امن کی تلاش میں کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں جائے پناہ ڈھونڈ لی۔
والد کا انتقال ہونے کے بعد مشکلات مزید بڑھ گئیں اور انور علی کو جوتے بنانے والی ایک فیکٹری میں کام کرنا پڑا، آتے جاتے ہم عمروں کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کران کے دل میں بھی جذبہ پروان چڑھتا، کارخانے کے مالک نے رات کی شفٹ میں کام کرنے کی درخواست منظور کرلی یوں انھیں خاندان کی کفالت اور کھیل دونوں جاری رکھنے کا موقع مل گیا۔
بعد ازاں کوچ اعظم خان نے انھیں مزدوری سے ملنے والی یومیہ اجرت 150روپے ادا کرنے کی حامی بھرلی تاکہ وہ کرکٹ جاری رکھ سکیں،کراچی الیکٹرک میں ملازمت ملنے پر ان کے روزگار کا بندوبست ہوگیا،انڈر 19 ورلڈکپ2006 میں بہترین کارکردگی کے بعد بھی حالات زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہے۔
غیر متاثر کن ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں جگہ مستقل نہ ہوسکی۔ انور علی نے ملک کی نمائندگی کا خیال چھوڑ کر اپنی توجہ اپنے خاندان پر چھائے غربت کے اندھیرے دور کرنے پر صرف کردی، انگلینڈ میں لیگ کرکٹ سے مالی حالات سدھارنے اور گھر بنانے کا موقع ملا۔
اس دوران انھوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے اپنا کھیل نکھارا اور 2013میں سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرلی، نومبر میں انور علی اور بلاول بھٹی نے فتح گر شراکت سے میزبان جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کی ٹرافی چھین لی تاہم دونوں بعد ازاں بھی ٹیم کے مستقل رکن نہ بن سکے، دورئہ سری لنکا میں انور علی نے کروڑوں شائقین کے دل جیت لیے، آل راؤنڈر اب نوجوانوں کیلیے روشن مثال بن چکے ہیں۔

Cricket Star Anwar Ali



Monday, August 3, 2015

Cricket Star Anwar Ali ..


 کراچی: موزے استری کرنے والا نوجوان قومی کرکٹ اسٹار بن گیا، کئی برس قبل انور علی کوکھیل کا شوق انڈر19کے زونل ٹرائلز میں لے گیا تھا، پھر انھوں نے2006 کے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو فتح دلائی۔
گذشتہ دنوں آل راؤنڈر نے سری لنکا سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے صرف 17 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ٹیم کو ایک وکٹ سے ڈرامائی جیت سے ہمکنار کرایا،انھوں نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ جو سوچا تھا سب کچھ اسی کے مطابق ہوا، مجھے گزرا ہوا وہ وقت اچھی طرح یاد ہے جب اعظم خان اورظفر احمد نے قدم قدم پر رہنمائی کی، ندیم عمر اور طارق ہارون بھی ہروقت حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
میں محنت پر یقین رکھتا ہوں جوکبھی رائیگاں نہیں جاتی، انھوں نے کہا کہ سری لنکا سے میچ میں جس وقت بیٹنگ کے لیے گیا تو صورتحال بہت مشکل تھی، میرے ساتھ عماد وسیم تھے، ہم نے یہی سوچا کہ ایک اوور میں ایک باؤنڈری ضروری ہے لیکن اگر اس دوران کسی ایک اوور میں زیادہ رنز بن جاتے ہیں تو یہ بہت ہی اچھا ہوگا۔
لسیتھ مالنگا کا اوور ہمارے لیے بہت ہی اچھا ثابت ہو گیا اور گیند بیٹ پر خوب آئی۔انور علی نے کہاکہ  عمدہ کارکردگی کی بڑی وجہ میری مثبت سوچ ہے، میں ہمیشہ یہی کوشش کرتا ہوں کہ سو فیصد کارکردگی دکھاؤں، مجھ میں جتنی بھی صلاحیت ہے اس کا کھل کر اظہارکروں، نتیجہ میرے ہاتھ میں نہیں لیکن اسے اپنے حق میں کرنے کے لیے محنت کرسکتا ہوں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ شعیب ملک، محمد رضوان اور انور علی نے پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کے معیار کو بلند کر دیا ہے، اس حوالے سے انور نے کہا کہ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں،  میں فٹنس کا خیال رکھتا ہوں اسی لیے فیلڈنگ میں بہت مزا آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ٹیم میں آل راؤنڈر سمجھا جاتا ہے، میں اپنی بولنگ پر بھی بہت محنت کرتا ہوں اور دورے میں اس شعبے میں بھی کارکردگی اچھیرہی،جہاں بھی ٹیم کو ضرورت پڑی میں نے وکٹ حاصل کی، میں اپنی بولنگ میں مزید بہتری لانا چاہتا ہوں۔