Showing posts with label Shahid Afridi. Show all posts
Showing posts with label Shahid Afridi. Show all posts

Thursday, September 10, 2015

Pakistan Super League ..

Pakistan Super League

Super League, had weakened the building, taking strong pillar

Super League, had weakened the building, taking strong pillar
لاہور: سپرلیگ کی کمزور عمارت کو سنبھالنے کیلیے پی سی بی کو مضبوط ستون مل گئے،وسیم اکرم اور رمیزراجہ نے برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر حامی بھر لی، گذشتہ روز دونوں نے  نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا،  سابق آل راؤنڈر نے کہاکہ فی الحال ایک چھوٹا سا آغاز ہے۔
آئندہ ایڈیشنز کے ملک میں انعقاد کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کرینگے،اسے ایک کامیاب پراڈکٹ بناکر بتدریج پاکستان میں لایا جائیگا۔سابق اوپنر نے کہاکہ70کے قریب کرکٹرز کو مالی فائدہ اورایسا تجربہ حاصل ہوگا جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم اور رمیزراجہ کو پاکستان سپر لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، بعدازاں پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں سابق کرکٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا، انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کا منصوبہ ایک قدم مزید آگے بڑھ رہا ہے۔
دونوں سابق کپتان شاندار کیریئر کے ساتھ کوچنگ اور کمنٹری کی بدولت بھی کھیل سے وابستہ رہے ہیں، یہ تجربہ اولین لیگ کیلیے بڑا کارآمد ثابت ہوگا،ان کی سپورٹ اور ہدایات کے ساتھ معاملات تیزی سے آگے بڑھیں گے۔
انھوں نے کہاکہ پی ایس ایل خواب نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کرنے جا رہی ہے، 20ستمبر کو لوگو کی تقریب رونمائی ہوگی، اگلے 2،3 روز میں نشریات سمیت مختلف حقوق کی فروخت کیلیے اشتہار بھی آنا شروع ہوجائینگے، نجم سیٹھی نے کہا کہ ایونٹ میں7،8ممالک کے کھلاڑی آئینگے، ابتدائی طور پر مقابلے بیرون ملک ہورہے ہیں تاہم بعد میں پاکستان میں انعقاد کرنے کی کوشش کرینگے،لیگ کی ہر ٹیم میں 2 ایمرجنگ پلیئرز شامل ہونگے۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے کہا کہ اگر ہمیں سفیر نہ بھی بنایا جاتا تو پاکستانی ہونے کے ناطے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلیے اپنا کردار ادا کرتے، ایونٹ کا انعقاد ملکی کرکٹ کیلیے بہت ضروری ہے، اس سے نہ صرف پاکستان کا تاثر بہتر ہوگا بلکہ کرکٹرز و کوچز کو مالی استحکام اور غیر ملکی پلیئرزکے ساتھ کھیلنے سے تجربہ حاصل ہوگا، کم بجٹ کے باوجود بڑے کھلاڑیوں کو بلانے اور ایونٹ کی کامیابی کے امکانات کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ فی الحال یہ آئی پی ایل جیسا بڑا ٹورنامنٹ تو نہیں ہوگا تاہم کئی نامور کرکٹرز نے شرکت پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔
ان میں لسیتھ مالنگا اور انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں، انھوں نے کہاکہ فی الحال ایک چھوٹا سا آغاز ہے، کامیاب ایونٹ سے آئندہ ایڈیشنز کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد بھی حاصل کرنے کی کوشش کرینگے، پی ایس ایل ایک طویل مدت پلان ہے،اس بار مقابلے قطر میں ہونگے، اسے کامیاب پراڈکٹ بناکر بتدریج پاکستان میں لایا جائے گا۔
وسیم اکرم نے کہاکہ آئی پی ایل کو شروع ہوئے کئی سال ہوگئے، اس ایونٹ سے بھارتی کھلاڑیوں کو بے پناہ فائدہ ہوا،کئی پلیئرز ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، پاکستانی کرکٹرز کو بھی اعتماد کی دولت حاصل اورکئی نئے کھلاڑی سامنے آئینگے، قومی ٹیم کو جو نیا ٹیلنٹ 2سال کے بعد ملتا تھا وہ پی ایس ایل کے انعقاد سے ہرسال حاصل ہوگا، نئے کھلاڑی سلیکٹر ز کی نظروں میں آئینگے۔ رمیز راجہ نے کہاکہ اس نوعیت کا ایونٹ کرانے کیلیے زبردست انتظامی صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی، پی ایس ایل کی بدولت پاکستان کرکٹ پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
نیا تجربہ ہونے کی وجہ سے اسے بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہوگی، میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ ملکی پراڈکٹ کی کامیابی کیلیے کچھ کرنے کا موقع ملے گا،انھوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں 2ابھرتے ہوئے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جنھیں صلاحیتوں میں نکھار لاتے ہوئے آگے نکلنے کا چانس مل سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بڑے کرکٹرز کیساتھ پریکٹس، ڈریسنگ روم اور میدان میں حکمت عملی میں شراکت سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع اور اعتماد ملے گا،کوچنگ اسٹاف کی بھی بہتر ٹریننگ ہوگی،اکثر ڈومیسٹک کرکٹ میں پیسہ نہ ہونے کا شکوہ کیا جاتا ہے،کنٹریکٹ صرف 20یا 25 کھلاڑیوں کو ملتے ہیں، پی ایس ایل سے 70کے قریب کھلاڑیوںکو مالی فائدہ اورایسا تجربہ حاصل ہوگا جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

Pakistan Super League

Wednesday, September 9, 2015

Indian media to notorious Afridi came down to tactics ..

Indian media to malign Afridi

Indian media to notorious Afridi came down to tactics

Indian media to notorious Afridi came down to tactics
نئی دہلی: بھارتی میڈیا پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کو بدنام کرنے کے لئے اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔
بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کو بدنام کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں اور بے ہودہ الزامات پر اترآیا ہے، تمام بڑے بھارتی چینل کی ویب سائٹ پر وہاں کی ایک ’’سی کلاس ادکارہ عرشی خان‘‘ کے حوالے سے ایک ٹوئٹ لگائی گئی ہے جس میں ماڈل و اداکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے بوم بوم آفریدی پر بے ہودہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’وہ شاہد آفریدی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرچکی ہے‘‘۔
موصوفہ کا اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ ’’ہاں، میں نے آفریدی سے جسمانی تعلق بنایا، کیا مجھے کسی کے پاس جانے کے لئے بھارتی میڈیا کی اجازت کی ضرورت ہے؟ یہ میری نجی زندگی ہے اور میرے نزدیک یہ محبت ہے‘‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہی ماڈل ایسے کسی بھی قسم کے تعلقات کی تردید کرتی رہی ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ بوم بوم آفری ان کے اچھے دوست ہیں اور ہم کئی بار مل چکے ہیں۔

Shahid Afridi

Pakistan vs Bangladesh Cricket Series ..

Bangladeshi Delegation Visits Pakistan

Bangladesh delegation expressed satisfaction over security in Pakistan

Bangladesh delegation expressed satisfaction over security in Pakistan
لاہور: بنگلہ دیشی وفد نے پاکستان میں سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کر دیا، ارکان صورتحال سے  بی سی بی کو آگاہ کریں گے، ویمنز ٹیم کو بھجوانے کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز کی بات چیت کے بعد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے گذشتہ روز لاہور میں قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کا دورہ کیا، بی سی بی کے ہیڈ آف سیکیورٹی حسین امام، ہائی کمیشن کے سیکیورٹی مشیر مرزا عزیز الرحمان، لیفٹیننٹ کرنل رفیق الاسلام، ڈی آئی جی مظہر الاسلام اور ڈی آئی جی مصباح الدین  نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انتخاب عالم اور دیگر عہدیداروں نے مہمانوں کو اسٹیڈیم میں سیکیورٹی سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی، انھیں این سی اے میں رہائشی و دیگر سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
بعد ازاں وفد کے ارکان پنجاب اسپورٹس بورڈ گئے جہاں پر ڈی جی عثمان انور نے کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفد کے سربراہ حسین امام نے کنٹرول روم کو جدید اور مکمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت سیکیورٹی کیلیے مددگار ثابت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں حفاظتی انتظامات فول پروف ہیں،اپنی رپورٹ میں بی سی بی کو مجموعی صورتحال سے آگاہ کرینگے، ٹیم کو بھجوانے کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز کی بات چیت کے بعد  ہوگا۔یاد رہے کہ کراچی کا دورہ مکمل کرکے لاہور آنے والے وفد کو اس سے قبل پیر کو ہوم سیکریٹری پنجاب، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی بریفنگ دی تھی۔سیکیورٹی کلیئرنس ملنے پر بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم  27 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور اور کراچی میں 2ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے کیلیے آئے گی۔

PAK vs BAN

Monday, September 7, 2015

Shahid Afridi New Record ..

Boom Boom Afridi

Afridi was overturned a few balls on the record

Afridi was overturned a few balls on the record
یہ بات ہے 31 جنوری 2015 کی جب پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف چند گیندوں پر ہی ریکارڈ بک الٹ پلٹ دی اور اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت انہوں نے تیز ترین رنز بنانے والے ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں اپنا نام دوسری مرتبہ درج کرایا۔
رواں سال جنوری میں شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 67 رنز 231.03 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے، یہ ون ڈے اننگز میں کسی بھی آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے پلیئرز میں دوسرا بڑا اسٹرئیک ریٹ ہے۔ اس فہرست کے ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں شاہد آفریدی کا نام 3 مرتبہ شامل ہے۔ حالیہ اننگز میں آفریدی اور دیگر بیٹسمینوں کی اننگز کے اسٹرائیک ریٹ میں 177.97 کا فرق نظر آیا جو کسی بھی ون ڈے اننگز میں چوتھا بڑا فرق رہا۔ ابراہم ڈی ویلیئرز اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں جنھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 بالز پر 149 رنز اسکور کیے تھے۔ اس وقت اسٹرائیک ریٹ میں فرق 229.29 تھا، یہ واحد موقع بنا جب کسی بیٹسمین نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے 200 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے بیٹنگ کی تھی۔
مصباح الحق نے اس میچ میں اپنی 38 ویں ایک روزہ ففٹی مکمل کی تھی لیکن وہ اس طرز میں سنچری کا ذائقہ نہیں چکھ پائے تاہم بغیر تھری فیگراننگز کے سب سے زیادہ ففٹیز اسکور کرنے کا ریکارڈ ان کے ہی نام ہے جب کہ اس سے قبل 6 ون ڈے میچوں میں پاکستان کے اوپننگ اسٹینڈ کی اوسط 13.33 رہی تھی اور وہ تمام میچز نیوزی لینڈ کے خلاف ہی کھیلے گئے تھے۔

Wednesday, August 26, 2015

Afridi advice to the board ..

PCB

Afridi advice to the board

PCB convicted players wisely decided to return

PCB convicted players wisely decided to return
کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کو محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کے حوالے سے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایسا نہ ہو کہ جلد بازی میں فیصلے کا خمیازہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ بورڈ کو تینوں کرکٹرز کے حوالے سے مربوط اور مثبت حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
اسپاٹ اور میچ فکسنگ جیسی لعنت نے کرکٹ کے حسن کو مسخ کیا ہے، ایسا کرنے والوں کو سزا بھی اسی انداز کی ملنی چاہیے، جہاں تک آصف ،سلمان اور عامر کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں کہ ان کے بحالی پروگرام اور کرکٹ میں واپسی سے متعلق پی سی بی کو بہت سوچ سمجھ کر ایسی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے جو مستقبل کے نوجوان کرکٹرز کیلیے معاون و مدد گار ہو۔
ساتھ ہی ان کرکٹرز کی میدان میں واپسی کے بعد دوبارہ پاکستان کرکٹ میں ایسی حرکت سرزد نہ ہو سکے، انھوں نے کہا کہ اس وقت اگر مثبت فیصلہ کرکے اس پر عملدرآمد بھی ہو جائے تو ٹھیک ہے ورنہ اس کے اثرات آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے۔

Shahid Afridi

Sunday, August 16, 2015

Shahid Afridi named the 20 players on the list of donors ..

Shahid Afridi named the 20 players

 List of donors

Shahid Afridi named the 20 players on the list of donors
کراچی: پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور ممتاز کھلاڑی شاہد آفریدی سال 2015 کے لیے دنیا کے ان 20 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹ میں شامل ہیں جو اپنی آمدنی کا بڑا حصہ خیراتی کاموں میں خرچ کررہے ہیں۔
شاہد آفریدی کا نامdosomething.org  نامی ویب سائٹ میں درج کیا گیا ہے  جن میں  مایہ ناز مخیر کھلاڑیوں میں فٹ بال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو، جان کینا، سرینا ولیمز، یونا کم، لی برون جیمز، ماریہ شراپووا، موئنے ڈیوس، رچرڈ شرمن اور دیگر ایتھلیٹس کے نام شامل ہیں۔
مخیر کھلاڑیوں کی فہرست میں ریئل مڈرڈ اور پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا نام شامل ہے جنہوں نے اپنے 10 سالہ مداح کو دماغی سرجری کے لیے 83 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دینے کے علاوہ ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر کینسر کے اس اسپتال کو دیئے تھے جنہوں نے ان کی والدہ کا علاج کیا تھا۔ نمبر کے لحاظ سے رونالڈو اول، جون سینا دوم اور سرینا ولیمز تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کی ایک خاتون ایتھلیٹ سائنہ نیہوال بھی اس فہرست میں شامل ہیں لیکن خیراتی رقم کے لحاظ سے شاہد آفریدی کا 20 واں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے   مارچ 2014 میں معاشرے کے پسماندہ اور کم وسائل والے طبقے کی مدد کے لیے  شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (ایس اے ایف) کی بنیاد رکھی ۔ جو اس وقت کوہاٹ اور اسے ملحقہ 14 دیہاتوں کو بنیادی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

Wednesday, August 12, 2015

PCB Karachi found a unique solution to the conflict ..

کراچی: پی سی بی نے کے سی سی اے سے تنازع کا منفرد حل ڈھونڈ لیا،احتجاج نظرانداز کرتے ہوئے قومی ٹوئنٹی20ایونٹ کیلیے کراچی کی دونوں ٹیمیں خود ہی منتخب کر لیں۔
دوسری ٹیم کوکوالیفائی کرانے کیلیے شاہد آفریدی کوکپتان بنا دیا جبکہ سرفراز احمد نائب ہوںگے، ٹیم میں کئی دیگر ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں، پہلے سے مین راؤنڈ میں موجود وائٹس ٹیم خلاف توقع غیرمعروف کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، قیادت ٹیسٹ بیٹسمین فیصل اقبال کریںگے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے نئے ڈومیسٹک سیزن میں تبدیلیوں کو مسترد کرتے ہوئے بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کی 2 ٹیموں کو ایونٹس کا حصہ بنایا جائے، چیئرمین شہریارخان نے اسے مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، 2ٹیمیں کھلانی ہیں تو کوالیفائی کریں، کے سی سی اے نے بطور احتجاج ٹی ٹوئنٹی کیلیے ڈیڈ لائن گزرنے تک پلیئرز کے نام ارسال نہ کیے، لہذا بورڈ نے ازخود دونوں ٹیموں کا انتخاب کرلیا، البتہ کراچی کی دوسری ٹیم کے باہر ہونے کا خدشہ کم کرتے ہوئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی بلوز میں کئی ٹیسٹ اسٹارز کو شامل کر لیا گیا ہے، قیادت شاہد آفریدی کریں گے، سرفراز احمد ان کے نائب ہیں، دیگر پلیئرز میں خرم منظور، خالد لطیف، اسد شفیق، شاہ زیب حسن، فواد عالم، انور علی، محمد سمیع، رومان رئیس، فراز احمد، محمد وقاص، فواد خان، عبدالامیر، شاہ زیب احمد، محمد حسن، سعد علی اور طاہر خان موجود ہیں۔
دوسری جانب پہلے سے مین راؤنڈ میں موجود بلوز ٹیم میں غیرمعروف کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے، ٹیسٹ بیٹسمین فیصل اقبال کپتان اور رمیز راجہ نائب ہوں گے، دیگر پلیئرز میں فضل سبحان، احسان علی،شہریارغنی،سعود شکیل، بابر آغا، سیف اﷲ بنگش، میر حمزہ، تابش خان، بابر رحمان، اعظم حسین، طاہر ہارون، مرزا احسن جمیل، جنید الیاس، رامیز عزیز، مرزا عدنان بیگ اور ماجد خان موجود ہیں۔ یاد رہے کہ عام طور پر وائٹس ٹیم میں اسٹارز اور بلوز میں نئے پلیئرز شامل ہوتے ہیں، مگر پی سی بی نے کراچی کی دونوں ٹیموں کو مین راؤنڈ کھلانے کیلیے یہ فیصلہ کیا، پریس ریلیز کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی اور کراچی ریجن کے پی سی بی ہیڈکوچ اعظم خان نے کیا۔ کوالیفائنگ ایونٹ یکم سے 5 ستمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہی وینیو8 سے 15تاریخ تک مین راؤنڈ کا میزبان بھی ہوگا۔

Manager's Report of Pakistan's Tour to Sri Lanka ..


Monday, August 10, 2015

Umar Gul backs PCB to launch domestic league on the lines of IPL ..

Experienced pacer Umar Gul feels Pakistan needs to overhaul its domestic structure on the same lines as India in order to become a top ranking team in all formats and also enhance the financial condition of its players who don’t make the national team. Gul, 31, who has been struggling with a knee problem despite having undergone a knee surgery in 2013, believes that Indian cricket had improved because of its stable domestic system and the Indian Premier League.

Saturday, August 8, 2015

Contracts, Shoaib '' B '' category likely entry ..

     
لاہور: نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلیے فہرست تیار کر لی گئی،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا جائے گا،’’اے‘‘ کلاس کارکردگی کی بدولت شعیب ملک کی ’’بی‘‘ کیٹیگری میں انٹری ہوگی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض ڈی سے جمپ لگا کر ان کے ساتھ آملیں گے۔
ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالتے ہی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے والے اظہر علی سب سے زیادہ تنخواہیں وصول کرنے والے دیگر دونوں کپتانوں مصباح الحق، شاہد آفریدی اور سینئر یونس خان کو جوائن کرلیں گے، آل راؤنڈر کا اسٹیٹس چھننے کے باوجود محمد حفیظ ٹاپ کیٹیگری میں موجود ہوں گے، قومی ٹیم سے دور سعید اجمل کو بورڈ سابقہ خدمات کے اعتراف میں سال بھر گھر بیٹھے تنخواہ دیتے رہے گا۔
البتہ وہ جنید خان کے ساتھ ایک درجہ تنزلی سے ’’بی‘‘ میں آ جائیں گے، حارث سہیل،صہیب مقصود، فواد عالم، محمد عرفان، راحت علی، سہیل خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر ’’ڈی‘‘ سے ترقی پاکر ’’سی‘‘ میں شامل ہونگے، محمد رضوان، سعد نسیم، بابر اعظم، عماد وسیم، سمیع اسلم اور عمران خان کو ’’ڈی‘‘ میں جگہ ملے گی۔تفصیلات کے مطابق سلیکٹرز نے باہمی مشاورت سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کیلیے فہرست تیار کرلی۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد ناموں کا اعلان کردیا جائیگا، معاہدے یکم جولائی سے اگلے سال 30 جون تک کے ہونگے، ذرائع کے مطابق نئی فہرست میں سب سے زیادہ فائدہ شعیب ملک کو حاصل ہوتا نظر آرہا ہے،آل راؤنڈر زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں کم بیک کے بعد دورئہ سری لنکا میں بھی ایک سینئر پلیئر کے کردار سے انصاف کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار کرنے میں کامیاب رہے۔
سابق کپتان کی براہ راست ’’بی‘‘ کیٹیگری میں انٹری ہوگی، کسی وقت ون ڈے کرکٹ کیلیے ناموزوں سمجھ کر ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کیے جانے والے اظہر علی کی نہ صرف کہ ذاتی کارکردگی میں نکھار آیا بلکہ انھوں نے قیادت کی ذمہ داری بھی بخوبی نبھائی ہے، وہ ’’سی‘‘ کیٹیگری سے اے میں چھلانگ لگاتے ہوئے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی قائد شاہد آفریدی کو جوائن کرلینگے۔
ایکشن غیر قانونی قرار پانے کی وجہ سے بولنگ پر پابندی کے بعد آل راؤنڈر کا اسٹیٹس گنوانے کے باوجود محمد حفیظ اور فی الحال 5روزہ کرکٹ تک محدود یونس خان بھی اسی کیٹیگری میں موجود رہیں گے، دوسری جانب بولنگ ایکشن کی اصلاح کے بعد زیادہ موثر ثابت نہ ہونے والے ٹیم سے باہر سعید اجمل اور کارکردگی میں عدم تسلسل کا شکار جنید خان کو ایک قدم پیچھے ہٹاتے ہوئے ’’بی‘‘ کیٹیگری کے قابل سمجھا گیا، وہاں احمد شہزاد پہلے سے ہی موجود جبکہ سرفراز احمد اور وہاب ریاض ’’ڈی‘‘ سے جمپ لگا کر انکے ساتھ جا ملیں گے۔
عمر اکمل کو ایک درجے پیچھے کرکے سی کا مستحق سمجھا گیا جبکہ فارم اور فٹنس مسائل کا شکار عمر گل تنخواہ پانے والوں کی فہرست سے ہی باہر ہوگئے، ’’سی‘‘ کیٹیگری سے ناصر جمشید، عبدالرحمان اور خرم منظور کی بھی چھٹی ہوگئی،حارث سہیل، صہیب مقصود، فواد عالم، محمد عرفان، راحت علی، سہیل خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر ’’ڈی‘‘ سے ترقی پاکر ’’سی‘‘ کو جوائن کرنے کیلیے تیار ہیں جہاں اسد شفیق پہلے سے ہی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔
انور علی، شان مسعود، بلاول بھٹی، احسان عادل اور عمر امین بدستور ’’ڈی‘‘ کیٹیگری میں موجود ہیں، ان کے ساتھ محمد رضوان، سعد نسیم، بابر اعظم، عماد وسیم، سمیع اسلم اور عمران خان بھی کنٹریکٹ پانے والوں میں شامل ہونگے، گذشتہ کنٹریکٹ کی ’’سی‘‘ کیٹیگری میں شامل رہنے والے عدنان اکمل کی پوزیشن خطرے میں ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین کو تنزلی کا سامنا کرتے ہوئے ایک درجہ پیچھے جانا پڑ سکتا ہے۔
دوسری صورت میں ان کی جگہ مختار احمد کو ملے گی، ڈوپنگ ٹیسٹ میں پکڑے جانے والے رضا حسن اور نظر انداز اوپنر شرجیل خان کو ’’ڈی‘‘ کیٹیگری سے فارغ کردیا جائیگا، محمد طلحہ کی بھی فہرست میں جگہ مشکوک ہے، چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے مختار احمد اور نعمان انور کی صورت میں فہرست میں مزید2 ناموں کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’ اے‘‘ کیٹیگری میں مصباح الحق،اظہر علی، شاہد آفریدی،یونس خان اور محمد حفیظ شامل ہونگے۔
’’بی‘‘ میں سرفراز احمد، وہاب ریاض،شعیب ملک، احمد شہزاد، سعید اجمل اور جنید خان کو جگہ ملے گی۔’’سی‘‘ میں اسد شفیق، حارث سہیل،عمراکمل، صہیب مقصود، فواد عالم، راحت علی، سہیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو شامل کیا جائے گا۔’’ڈی‘‘ کیٹیگری کیلیے شان مسعود، محمد رضوان،عمر امین، سعد نسیم ، بابر اعظم، سمیع اسلم، عماد وسیم،انور علی، احسان عادل، عمران خان اور بلاول بھٹی مضبوط امیدوار ہیں۔

Sunday, August 2, 2015

Pakistani players carpet welcome on his return from Sri Lanka ..


Shahid Afridi Afridi to receive the highest award in his name was Record ..

دبئی: پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ ’’مین آف دی میچ ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد  آفریدی اب تک 82 ٹی ٹوئنٹی میچز میں  9 بار ’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔بوم بوم آفریدی نے اپنی آل راؤنڈر کارکردگی کے باعث 1218 رنز بناکر 83 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی کرس گیل  45 میچز میں 1406 رنز بناکر 8 بار میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اب تک 64 میچوں میں 1382 رنز بنائے اور 8 بار’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ کرکے تیسرے نمبر ہیں۔
نیوزی لینڈ  کے کھلاڑی میک کولم اور بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ 7، 7 بار’’میچ کے بہترین کھلاڑی ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرکے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔