Indian media to malign Afridi
Indian media to notorious Afridi came down to tactics
نئی دہلی: بھارتی میڈیا پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کو بدنام کرنے کے لئے اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔
بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کو بدنام کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں اور بے ہودہ الزامات پر اترآیا ہے، تمام بڑے بھارتی چینل کی ویب سائٹ پر وہاں کی ایک ’’سی کلاس ادکارہ عرشی خان‘‘ کے حوالے سے ایک ٹوئٹ لگائی گئی ہے جس میں ماڈل و اداکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے بوم بوم آفریدی پر بے ہودہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’وہ شاہد آفریدی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرچکی ہے‘‘۔
موصوفہ کا اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ ’’ہاں، میں نے آفریدی سے جسمانی تعلق بنایا، کیا مجھے کسی کے پاس جانے کے لئے بھارتی میڈیا کی اجازت کی ضرورت ہے؟ یہ میری نجی زندگی ہے اور میرے نزدیک یہ محبت ہے‘‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہی ماڈل ایسے کسی بھی قسم کے تعلقات کی تردید کرتی رہی ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ بوم بوم آفری ان کے اچھے دوست ہیں اور ہم کئی بار مل چکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment