Boom Boom Afridi
Afridi was overturned a few balls on the record
یہ بات ہے 31 جنوری 2015 کی جب پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف چند گیندوں پر ہی ریکارڈ بک الٹ پلٹ دی اور اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت انہوں نے تیز ترین رنز بنانے والے ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں اپنا نام دوسری مرتبہ درج کرایا۔
رواں سال جنوری میں شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 67 رنز 231.03 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے، یہ ون ڈے اننگز میں کسی بھی آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے پلیئرز میں دوسرا بڑا اسٹرئیک ریٹ ہے۔ اس فہرست کے ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں شاہد آفریدی کا نام 3 مرتبہ شامل ہے۔ حالیہ اننگز میں آفریدی اور دیگر بیٹسمینوں کی اننگز کے اسٹرائیک ریٹ میں 177.97 کا فرق نظر آیا جو کسی بھی ون ڈے اننگز میں چوتھا بڑا فرق رہا۔ ابراہم ڈی ویلیئرز اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں جنھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 بالز پر 149 رنز اسکور کیے تھے۔ اس وقت اسٹرائیک ریٹ میں فرق 229.29 تھا، یہ واحد موقع بنا جب کسی بیٹسمین نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے 200 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے بیٹنگ کی تھی۔
مصباح الحق نے اس میچ میں اپنی 38 ویں ایک روزہ ففٹی مکمل کی تھی لیکن وہ اس طرز میں سنچری کا ذائقہ نہیں چکھ پائے تاہم بغیر تھری فیگراننگز کے سب سے زیادہ ففٹیز اسکور کرنے کا ریکارڈ ان کے ہی نام ہے جب کہ اس سے قبل 6 ون ڈے میچوں میں پاکستان کے اوپننگ اسٹینڈ کی اوسط 13.33 رہی تھی اور وہ تمام میچز نیوزی لینڈ کے خلاف ہی کھیلے گئے تھے۔
No comments:
Post a Comment