All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Showing posts with label ODI. Show all posts
Showing posts with label ODI. Show all posts
Saturday, September 12, 2015
ENG vs AUS,, ODI Series ..
Labels:
Austrailia,
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
England,
ODI,
ODI Series
Monday, September 7, 2015
Matthew Wade ..
Australia's Wicketkeeper
Australia's wicketkeeper Matthew Wade reacts as England's Ben Stokes plays a shot during the second one day international (ODI) cricket match between England and Australia at Lord´s cricket ground in London, on September 5, 2015.
Matthew Wade
Labels:
Austrailia,
Ben Stokes,
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
England,
Matthew Wade,
ODI
Saturday, August 8, 2015
Contracts, Shoaib '' B '' category likely entry ..
لاہور: نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلیے فہرست تیار کر لی گئی،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا جائے گا،’’اے‘‘ کلاس کارکردگی کی بدولت شعیب ملک کی ’’بی‘‘ کیٹیگری میں انٹری ہوگی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض ڈی سے جمپ لگا کر ان کے ساتھ آملیں گے۔
ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالتے ہی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے والے اظہر علی سب سے زیادہ تنخواہیں وصول کرنے والے دیگر دونوں کپتانوں مصباح الحق، شاہد آفریدی اور سینئر یونس خان کو جوائن کرلیں گے، آل راؤنڈر کا اسٹیٹس چھننے کے باوجود محمد حفیظ ٹاپ کیٹیگری میں موجود ہوں گے، قومی ٹیم سے دور سعید اجمل کو بورڈ سابقہ خدمات کے اعتراف میں سال بھر گھر بیٹھے تنخواہ دیتے رہے گا۔
البتہ وہ جنید خان کے ساتھ ایک درجہ تنزلی سے ’’بی‘‘ میں آ جائیں گے، حارث سہیل،صہیب مقصود، فواد عالم، محمد عرفان، راحت علی، سہیل خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر ’’ڈی‘‘ سے ترقی پاکر ’’سی‘‘ میں شامل ہونگے، محمد رضوان، سعد نسیم، بابر اعظم، عماد وسیم، سمیع اسلم اور عمران خان کو ’’ڈی‘‘ میں جگہ ملے گی۔تفصیلات کے مطابق سلیکٹرز نے باہمی مشاورت سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کیلیے فہرست تیار کرلی۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد ناموں کا اعلان کردیا جائیگا، معاہدے یکم جولائی سے اگلے سال 30 جون تک کے ہونگے، ذرائع کے مطابق نئی فہرست میں سب سے زیادہ فائدہ شعیب ملک کو حاصل ہوتا نظر آرہا ہے،آل راؤنڈر زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں کم بیک کے بعد دورئہ سری لنکا میں بھی ایک سینئر پلیئر کے کردار سے انصاف کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار کرنے میں کامیاب رہے۔
سابق کپتان کی براہ راست ’’بی‘‘ کیٹیگری میں انٹری ہوگی، کسی وقت ون ڈے کرکٹ کیلیے ناموزوں سمجھ کر ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کیے جانے والے اظہر علی کی نہ صرف کہ ذاتی کارکردگی میں نکھار آیا بلکہ انھوں نے قیادت کی ذمہ داری بھی بخوبی نبھائی ہے، وہ ’’سی‘‘ کیٹیگری سے اے میں چھلانگ لگاتے ہوئے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی قائد شاہد آفریدی کو جوائن کرلینگے۔
ایکشن غیر قانونی قرار پانے کی وجہ سے بولنگ پر پابندی کے بعد آل راؤنڈر کا اسٹیٹس گنوانے کے باوجود محمد حفیظ اور فی الحال 5روزہ کرکٹ تک محدود یونس خان بھی اسی کیٹیگری میں موجود رہیں گے، دوسری جانب بولنگ ایکشن کی اصلاح کے بعد زیادہ موثر ثابت نہ ہونے والے ٹیم سے باہر سعید اجمل اور کارکردگی میں عدم تسلسل کا شکار جنید خان کو ایک قدم پیچھے ہٹاتے ہوئے ’’بی‘‘ کیٹیگری کے قابل سمجھا گیا، وہاں احمد شہزاد پہلے سے ہی موجود جبکہ سرفراز احمد اور وہاب ریاض ’’ڈی‘‘ سے جمپ لگا کر انکے ساتھ جا ملیں گے۔
عمر اکمل کو ایک درجے پیچھے کرکے سی کا مستحق سمجھا گیا جبکہ فارم اور فٹنس مسائل کا شکار عمر گل تنخواہ پانے والوں کی فہرست سے ہی باہر ہوگئے، ’’سی‘‘ کیٹیگری سے ناصر جمشید، عبدالرحمان اور خرم منظور کی بھی چھٹی ہوگئی،حارث سہیل، صہیب مقصود، فواد عالم، محمد عرفان، راحت علی، سہیل خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر ’’ڈی‘‘ سے ترقی پاکر ’’سی‘‘ کو جوائن کرنے کیلیے تیار ہیں جہاں اسد شفیق پہلے سے ہی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔
انور علی، شان مسعود، بلاول بھٹی، احسان عادل اور عمر امین بدستور ’’ڈی‘‘ کیٹیگری میں موجود ہیں، ان کے ساتھ محمد رضوان، سعد نسیم، بابر اعظم، عماد وسیم، سمیع اسلم اور عمران خان بھی کنٹریکٹ پانے والوں میں شامل ہونگے، گذشتہ کنٹریکٹ کی ’’سی‘‘ کیٹیگری میں شامل رہنے والے عدنان اکمل کی پوزیشن خطرے میں ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین کو تنزلی کا سامنا کرتے ہوئے ایک درجہ پیچھے جانا پڑ سکتا ہے۔
دوسری صورت میں ان کی جگہ مختار احمد کو ملے گی، ڈوپنگ ٹیسٹ میں پکڑے جانے والے رضا حسن اور نظر انداز اوپنر شرجیل خان کو ’’ڈی‘‘ کیٹیگری سے فارغ کردیا جائیگا، محمد طلحہ کی بھی فہرست میں جگہ مشکوک ہے، چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے مختار احمد اور نعمان انور کی صورت میں فہرست میں مزید2 ناموں کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’ اے‘‘ کیٹیگری میں مصباح الحق،اظہر علی، شاہد آفریدی،یونس خان اور محمد حفیظ شامل ہونگے۔
’’بی‘‘ میں سرفراز احمد، وہاب ریاض،شعیب ملک، احمد شہزاد، سعید اجمل اور جنید خان کو جگہ ملے گی۔’’سی‘‘ میں اسد شفیق، حارث سہیل،عمراکمل، صہیب مقصود، فواد عالم، راحت علی، سہیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو شامل کیا جائے گا۔’’ڈی‘‘ کیٹیگری کیلیے شان مسعود، محمد رضوان،عمر امین، سعد نسیم ، بابر اعظم، سمیع اسلم، عماد وسیم،انور علی، احسان عادل، عمران خان اور بلاول بھٹی مضبوط امیدوار ہیں۔
Labels:
category,
Contracts,
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
Misbah Ul Haq,
ODI,
Shahid Afridi,
Shoaib Malik
Saeed Ajmal Disappointed ..
Labels:
Great Bowler,
Hafeez,
ODI,
Pakistan,
Saeed Ajmal,
Test,
Wickets
Friday, August 7, 2015
New Zealand beat Zimbabwe in the ODI series ..
ہرارے: نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 38 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دے کر3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ زمبابوے کی جانب سے مساکیڈزا اور چھیبابا نے 97 رنز کی عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری زمبابوین ٹیم 235 رنز پر پویلین لوٹ گئی، سین ولیمسن 63 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل مکھلنگن نے 3 سودی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کین ولیمسن کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز دیا گیا۔
اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ایلٹن چکمبورا نے ٹاس جیت کر پہلے کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مقررہ 50 اوورز میں مہمان نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل 42، ٹام لیتھم 16، کین ولیمسن 90، کولن مونرو 9، گرینٹ ایلیٹ 36 اور لیوک رونچی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمس نیشم 37 اور نیتھن میکیولم 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے گریم کریمر 3، جان نیمبو 2 اور سین ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Labels:
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
Newzeland,
ODI,
Series,
Zimbabwe
Thursday, August 6, 2015
NZ VS Zim,, 3 ODI ..
Labels:
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
Newzeland,
ODI,
Series,
Zimbabwe
Sunday, August 2, 2015
NZ VS Zim,, 1 ODI ..
ہرارے: زمبابوے نے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا پہاڑ جیسا ہدف باآسانی عبور کرکے کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کردیا۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریزکے پہلے میچ میں زمبابوے نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر مہمان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی جب کہ اسے سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔ زمبابوین کپتان ایلٹن چکمبورا نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں روز ٹیلر کی سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، کیویزٹیم کا پہاڑ جیسا ہدف زمبابوین بلے بازوں کو دباؤ میں نہ لاسکا اور بیٹسمینوں نے کیویز بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی۔
زمبابوین اوپننگ بلے باز ہیملٹن مساکدزا اور چاموچیباہا نے پہلی وکٹ پرشاندار 72 رنز کی شراکت قائم کی اور چیباہا کے 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے کے بعد مساکدزا اور کریگ ایرون نے کیویز بولرز کا بھرکس نکالنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دونوں بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 120 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹیم کا مجموعہ 194 رنز تک پہنچا تو مساکدزا 84 رنز بنا کر نیتھن میکولم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان ایلٹن چکمبورا 26 رنز بنا سکے۔ جارح مزاج بلے باز کریگ ایرون 5 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 130 رنز اور سین ولیمز 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو مارٹن گپٹل 11، ٹام لیتھم 14، کین ولیمسن 97، گرینٹ ایلیٹ 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ روز ٹیلر 112 اور جیمز نیشم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے تیناشے پنینگارا نے 2 اور چیباہا نے ایک وکٹ حاصل کی اور میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے زمبابوین بلے باز کریگ ایرون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Labels:
Cricket,
cricket lovers,
Cricket News,
Newzeland,
ODI,
Zimbabwe
Subscribe to:
Posts (Atom)